محمد علی جناح کی ساٹھ ویں برسی


بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ساٹھ ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے:

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔11ستمبر 2008ء ) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ساٹھ ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔کراچی میں مزار قائد پر صبح فاتحہ خوانی سے آغاز کیا گیا اور…

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کے صدر بننے سے حکومت اور اصل جمہوریت وجود میں آئی ہے اور اب ہمارے امتحان کا آغاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خاتمے کے سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں جن کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بے شمار اندرونی و بیرونی مسائل کا شکار ہے اور عوام نے حکومت سے بہت توقعات وابستہ کررکھی ہیں محدود وسائل کے ساتھ ہم مسائل کو حل کریں گے اورقائد اعظم کے ذریں اصولوں کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جانوں کے نذرانے دیئے اور آج پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بارے میں قائد اعظم کا وژن ہی موجودہ حکومت کے پیش نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس وژن کے تحت کام کرنے کے لئے مکمل طور پر کمٹڈہے۔مزار قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل لیاقت علی اور نائب ناظمہ کراچی نسرین جلیل نے علیحدہ علیحدہ مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔مزار پر قائد اعظم کے نواسے اسلم جناح اور نواسی خورشیدہ نے حاضری دی۔

11/09/2008 11:44:51 : وقت اشاعت

Source: Urdupoint.com


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Pictures, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

One Response to محمد علی جناح کی ساٹھ ویں برسی

  1. TariqRaheel says:

    December دسمبر Good Bye

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s