انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز


کیا آپ نے کبھی سوچا… کہ انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز کیا ہے؟

جی ہاں یہ ہے عالمی خلائی اسٹیشن۔ جسے 1998 میں ناسا نے لاؤنچ کیا اور اس پر ایک سو ساٹھ ارب ڈالر سے زائد لاگت آئی. عالمی خلائی اسٹیشن کا وزن: 450,000 کلوگرام ہے اور اسکی زمین کے گرد گردش کی اوسط رفتار: 27,600 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی ساڑھے سات کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔ خلائی اسٹیشن زمین کے گرد اپنا ایک چکر تقریباً 93 منٹوں میں مکمل کرتا ہے اور یہ اب تک زمین کے گرد 92,700 چکر لگا چکا ہے۔ عالمی خلائی اسٹیشن کی زمین اونچائی 370 تا 460 کلومیٹر ہوتی ہے موسم صاف ہو تو اسے برہنہ آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک وقت میں چھ سائنسدان سپیس اسٹیشن میں موجود ہوتے ہیں، اس وقت کون کون سپیس اسٹیشن میں کتنے دنوں سے ہے جاننے کے لیے یہ لنک دیکھیں۔ http://www.howmanypeopleareinspacerightnow.com

اکثر تصاویر میں آپ نے خلا سے زمین کے مناظر دیکھے ہوں گے ایسی تصاویر خلائی اسٹیشن ہی سے بنائی جاتی ہیں ۔ حال ہی میں خلائی اسٹیشن پر جدید کیمرے نصب کر دئے گئے ہیں جن کے ذریعے اب آپ ہر وقت خلائی اسٹیشن سے زمین کے مناظر براہ راست دیکھ سکیں گے۔
خلا سے زمین کا منظر اس لنک پر دیکھیں
http://www.ustream.tv/channel/iss-hdev-payload
http://www.ustream.tv/channel/live-iss-stream

خلائی اسٹیشن اس وقت کس ملک کے اوپر سے کس رفتار سے گزر رہا ہے جاننے کے لیے یہ لنکس
http://livefromspace.com
http://iss.astroviewer.net/

خلائی اسٹیشن سے رات کے وقت زمین کا خوبصورت نظارہ کیجئے:

تحقیق و ترتیب: عزیر سالار https://www.facebook.com/uzairsalar

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu and tagged , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

1 Response to انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز

  1. Sarwat AJ says:

    نایاب معلومات بانٹنے کا شکریہ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s