تیل کی قیمتوں کا بڑھنا کسی بین الاقوامی پلان کا پیش خیمہ


دنیا میں تیل کے سب سے بڑے خریدار امریکہ نے اچانک تیل خریدنا بند کر کے فروخت کرنا شروع کر دیا۔ جسکی وجہ سے تیل کی قیمتیں خوفناک رفتار سے نیچے آرہی ہیں ۔ جلد انکے اس سطح پر پہنچنے کا امکان ہے جہاں انکی پیدواری لاگت ان کی قیمت سے بڑھ جائیگی ۔

امریکہ کے زیر کنٹرول کام کرنے والی داعش نے فرانس اور جرمنی میں حملے کیے ۔ ان حملوں کے نتیجے میں کافی عرصے بعد یورپی یونین دوبارہ ” اسلامی دہشت گردوں ” سے نمٹنے کے لیے پرعظم ہوئی اور فرانس نے داعش کے خلاف خلیج میں اپنا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ۔

کچھ عرصہ پہلے امریکہ نے اعلان کیا کہ داعش کے ہاتھ یورینیم اور راکٹ لگ چکے ہیں ۔ اس کے کچھ عرصہ بعد پھر اعلان کیا کہ انکے ہاتھ جنگی طیارے لگ چکے ہیں اور وہ انکی تربیت حاصل کر رہے ہیں ( شاید زیر زمین طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کر رہے ہوں گے تب ہی انکے خلاف کچھ کیا نہیں جا سکتا ۔!

مجھے یوں لگتا ہے کہ ۔۔۔تیل کی قیمتیں ایک حد سے نیچے آنے کے بعد تیل پر انحصار کرنے والے دو اہم اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کی معیشت جواب دینے لگے گی ۔
اسی وقت داعش کے ذریعے بیک وقت سعودی عرب اور ایران دونوں کے خلاف ایک بے ترتیب سی گوریلا جنگ شروع کر دی جائے گی ۔ یقیناً داعش کو اپنے جنگی جہاز اور راکٹ بھی استعمال کرنے کا پورا موقع دیا جائیگا ۔ تیل کی آمدن سے محروم سعودی عرب اور ایران کو یہ غیر روائیتی جنگ جلد ہی انکی فوجی طاقت کے بھی بڑے حصے سے محروم کر دے گی ۔ ” دونوں کو ممکن حد تک نرم کر دیا جائیگا ” ۔

اسی دوران شائد ہمیں 9/11 سے ملتا جلتا کوئی اور ڈرامہ دیکھنے کو ملے ۔ جو پورے یورپ اور امریکہ کو ایک بار پھر اپنی پوری جنگی طاقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ جوش و خروش سے اکاپ کر کے خلیج کے آس پاس لے آئےگا ۔

یہ وہ مناسب ترین وقت ہوگا جب اس سارے معاملے کی ڈوریاں ہلانے والا اسرائیل عراق و شام میں ” اسلامی دہشت گردوں کے اجتماع سے ” خود کو خطرے میں گھرنے کا ڈھنڈورا پیٹنے لگے گا ۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے وہ وحشیانہ طاقت کے ساتھ اپنی سرحدوں سے نکلے گا ۔ تب اسکی مدد کے لیے پورا مغرب اپنی تمام تر صلیبی طاقت کے ساتھ وہیں موجود ہوگا۔ اسرائیل کے اس خروج کو داعش کے ظلم سے خوفزدہ بہت سے مسلمان غنیمت سمجھیں گے اور اسکو روکنے والا کوئی نہ ہوگا ۔

دجال کی قدموں کی دھمک مکے اور مدینے کے آس پاس سنائی دے گی !!!
پاکستان نامی خطرے سے نمٹنے کے لیے انڈیا کو مسلسل آمادہ کیا جا رہا ہے کہ کسی حملے کی صورت میں پاکستان ایٹم بم استعمال نہیں کرے گا ۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ جنگ ہونی ہے جسکا ذکر حدیثوں میں ہے ۔ اس صورت میں پاکستان بھی اسرائیل کو روکنے کی پوزیشن میں نہیں ہو گا ۔

غیب کا علم اللہ کے پاس ہے ۔ لیکن گمان غالب ہے کہ اس سے کچھ ملتی جلتی صورت حال درپیش ہوگی ۔ جس سے نمٹنے کے لیے اب بھی پاکستان کردار ادا کر سکتا ہے ۔ کچھ تیز رفتار اور سخت فیصلے کرنے ہونگے ۔ وقت کم ہے
تحریر شاہدخان

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

1 Response to تیل کی قیمتوں کا بڑھنا کسی بین الاقوامی پلان کا پیش خیمہ

  1. ecsuae says:

    Pakistan aur Saudia arab khud bhut baray dushman hain islam ka ,kisi aur ki zarorat nahi hai.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s