کھٹمل سے کیسے نجات پائیں


پاکستان بھر میں اور خاص طور پر عرب ممالک میں رہنے والے دوستوں کے لیے یہ ایک مفید ٹوٹکہ ثابت ہو سکتا ہے کہ کھٹمل تقریباً ہر گھر کا مسلہ ہے۔ کھٹمل عام طور پر صفائی کا اچھی طرح خیال نہ رکھنے کی بنیاد پر بستر اور قالین میں کسی دوسرے کھٹمل زدہ تکیے چادر یا انسانی لباس کے ذریعے منتقل ہو جاتے ہیں۔ یہ نہ صرف انسان کی نیند اور سکون برباد کر دیتے ہیں بلکہ صحت کے مسائل بھی پیدا کر تے ہیں۔ اگر انسان دن بھر کے کام کاج کے بعدرات کو اچھی طرح نیند حاصل نہ کر سکے تو اسکا سکون برباد ہو کر رہ جاتا ہے۔ درج ذیل آپکو کھٹمل کا سد باب کرنے کے چند تجاویز دی جا رہی ہیں امید ہے یہ آپکے کام آئیں گی۔

نمبر 1 – جس پلنگ – چارپائی – یا بستر میں کھٹمل ناچ رہے ہو – عیاشی کر رہے ہوں تو آپ گندھک کی دھونی دیں تو کھٹمل ختم ہو جائے گے ۔ تاہم گندھک حاصل کرنا بذات خود ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس لیے آپ اگلی تجویز ملاحظہ کر لیں۔

نمبر 2 – سرخ مرچ پانی میں ملا کے چارپائی پر ڈال دیں تب بھی کھٹمل نہیں رہیں گے۔

نمبر 3 – اجوائن لیں اور اِسے پیس لیں، پھر اس کو تیز گرم پانی میں ملا کے سپرے کریں، کھٹمل ختم

نمبر 4 – پلنگ یا چارپائی کے کونوں میں پودینے کے پتے ٹھونس دیے جائے تب بھی کھٹمل ختم ہو جائیں گے۔

نمبر 5 – نیم کے پتے چارپائی یا پلنگ کے اوپر رکھیں یا گرم پانی میں ابال کر نیم کے پتوں کو اس کا سپرے کریں تب بھی کھٹمل نہیں رہیں گے۔

لیں جناب ، ان تجاویز میں سے جو بھی آپکو آسان لگے اس پر عمل کریں، کھٹمل سے نجات پائیں اور آرام کی نیند سو ئیں۔ کھٹملوں کی ایسی کی تیسی۔ اگر یہ نسخے آپکو موثر لگیں تو اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ بھی آرام کی نیند سو سکیں۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

1 Response to کھٹمل سے کیسے نجات پائیں

  1. SHAKIL AHMED KHAN says:

    واہ بھئی واہ کھٹمل جنھوں نے جینا عذاب اور خانہ خراب کردیا تھا آپ کے تحریرکردہ بہت سے ٹوٹکوں میں سے صرف ایک ہر عمل کرنے سے یوں غائب ہوگئے ہیں جیسے کبھی دنیا میں تھے ہی نہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے ۔ بڑی مہربانی ہوگی اگر کراچی کے مچھروں کے خاتمے کے لیے بھی کوئی ایسا ہی مؤثر اور مجرب نسخہ تحریرفرمائیں ۔مچھر آپ کو برا بھلا کہیں گے مگر ہم آپ کو دعائیں اور وہ بھی ہزاروں لاکھوں ، دیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s