اردو بلاگز ایگریگیٹر اپ ڈیٹس


اردو بلاگز ایگریگیٹر پرکچھ مزید اپ ڈیٹس کی ہیں، سوچا اس کی اطلاع دے دوں۔اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

گراویٹر سپورٹ انسٹالیشن

ایک اپ ڈیٹ گراویٹر سپورٹ انسٹال کرنا ہے۔ گراویٹر کو اردو میں گریویٹر بھی پڑھ سکتے ہیں، اسکا مطلب ہے گلوبلی ریکگنائزڈ ایویٹر Globally recognized avatar۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے تمام بلاگز سے آنے والی تحاریر اسی بلاگ کے لکھنے والے کے گراویٹر امیج ظاہر کرتی ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ پڑھنے والوں کو فوری طور پر کسی بھی بلاگر کو پہچاننے میں مسلہ نہیں ہو گا۔ کیونکہ تمام اردو پڑھنے والے تمام بلاگرز کو ان کے ناموں سے نہیں جانتے۔ گراویٹر سپورٹ انسٹال کرنے کے لیے تمام بلاگرز کے ای میل ایڈریس درکار تھے جو کہ میرے پاس نہیں تھے

اس لیے میں نے کچھ بلاگرز کے ایمیل ایڈریس اپنے بلاگ سے حاصل کیے جنہوں نے میرے بلاگ پر تبصرہ جات میں حصہ لیا۔ جن حضرات کے ایمیل مجھے نہیں ملے ان کے فرضی ای میل ایڈریس میں نے اردو بلاگز ڈومین پر بنا کر استعمال کر لیے، تو جن صاحبان کو لگے کے ان کا گراویٹر درست نہیں وہ مجھ سے رابطہ کر کے مجھے اپنا ایمیل ایڈریس بجھوا دیں میں اپ ڈیٹ کر دوں گا۔اس کے بعد اردو بلاگز کا صفحہ کیسا لگ رہا ہےیہ تصویر ملاحظہ کیجیے۔

preview-after-gravatar-support-installation

موبائل تھیم انسٹالیشن

آج کل موبائل ڈیوائسز کا دور ہے ، اچھی سے اچھی موبائل ڈیوائسز اور سمارٹ فونز مارکیٹ میں آرہے ہیں جن میں ویب کی زیادہ سے زیادہ سپورٹ شامل ہے، اردو اور عربی زبان میں بلاگ اور اخبارات پڑھے جا سکتے ہیں، اور تو اور فیس بک، یو ٹیوب ٹویٹر وغیرہ کی ایپلیکیشنز بھی دستیاب ہیں جن سے برائوزر کھولے بغیر آپ اپنا سٹیسٹس اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔چونکہ موبائل پر یہ سب کرنے کے لیے تھری جی یا وائرلیس سے ڈیٹا درامد کروانا پڑتا ہے جو بعض صورتوں میں کافی مہنگا ہوتا ہے اور موبائل کی ننھی سی مشین کو مد نظر رکھتے ہوے ویب پیجز کا سائز چھوٹا ہونا ضروری ہے۔ موبائل تھیم ہمارا یہ مقصد باآسانی پورا کرتی ہے۔ اسی لیے اردو بلاگز پر موبائل تھیم بھی انسٹال کر دی گئی ہے۔ تاہم موبائل تھیم میں مکمل تحاریر کی بجائے صرف تحاریرکے عناوین ظاہر ہوں گے اور نیچے مصنف کا نام، تحریر کے شائع ہونے کی تاریخ اور وقت۔ یہ تھیم نوکیا فورمز کی تیار کردہ ہے اوربیشتر نوکیا سیٹس پر باآسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ دیگر سیٹ جیسے آئی فون اور وینڈوز موبائل پر بھی یہی تھیم ظاہر ہو گی اور اسکی شکل کچھ کچھ راشد کامران صاحب کےاردو بلاگ ریڈر جیسی ہو گی۔ میں نے اس تھیم کو وینڈوز موبائل اور نوکیا ای ۷۱ پرچیک کیا ہے تو یہ ٹھیک طرح ظاہر ہو رہی ہے۔اگر کسی صاحب کے پاس آئی فون تو وہ چیک کر کے بتا دیں کہ کیسی لگ رہی ہے۔ فی الحال یہ تھیم انگریزی میں ہے جلد ہی میں اس اردوا کر دوبارہ سے اپ ڈیٹ کر دوں گا۔موبائل یا سمارٹ فون میں اردو بلاگز کا صفحہ کچھ ایسا لگ رہا ہے۔

how-urdu-blogs-looks-in-mobile

شمولیت کا فارم

اردو بلاگز پر میں نے شمولیت کا فارم بھی شامل کیا ہے، ویسے تو زیادہ تر بلاگر میں نے اس میں پہلے سے ہی شامل کر دیے ہیں لیکن جو بلاگز رہ گئے ہیں یا جو نئے بلاگرز ہیں وہ اس فارم ک پر کر کے ارسال کریں گے تو ان کے بلاگ بھی تجزیے کے بعد شامل کر دیے جائیں گے۔ اس فارم کو ترتیب دینے کے لیے میں نے اردو لاگ پر ابن سعید صاحب کا تیار کردہ فارم استعمال کیا۔جس میں تما ضروری فیلڈز پہلے سے شامل ہیں۔ فارم کی شکل نیچے ملاحظہ کریں۔
urdu-blogs-submission-form-look-like
ہوسٹنگ اور ڈومین نیم سے متعلقہ موضوعات پر میں مستقبل میں سوچوں گا۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Features, Urdu and tagged , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

12 Responses to اردو بلاگز ایگریگیٹر اپ ڈیٹس

  1. Pingback: Tweets that mention اردو بلاگز اپ ڈیٹس « Yasir Imran Mirza -- Topsy.com

  2. Yasir Imran says:

    میرے بلاگ پر خوش آمدید
    اپنا نام ہی بتا دیجیے، آپ کو کیسے پکارا جائے
    بہت شکریہ

  3. نہایت عمدہ کام کر رہے ہیں جناب آپ۔۔۔۔ کیا یہ آپ اکیلے ہی سر انجام دے رہے ہیں؟
    اس بلاگ ایگریگیٹر میں بعض باتیں جیسے زمرہ جات، سرچ، آرکائیو یا وثق اور ہر بلاگ کی تحاریر جدا ایک جگہ جدا میسر ہونا واقعی لاجواب ہے۔ اب موبائل تھیم بھی میسر ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہے۔
    اتنے اچھے کام پر شاباشی اور مبارکباد قبول کیجیے۔

    • Yasir Imran says:

      عمر صاحب
      آپ جیسے سینئر بلاگر کی طرف سے ایسا تبصرہ اور شاباشی، بہت ہی اچھا لگا۔ اللہ کا کرم ہے یہ پراجیکٹ فی الحال اکیلے ہی کر رہا ہوں۔ لیکن اگر کوئی اس میں شامل ہونا چاہے تو موسٹ ویلکم
      بلاگ پر پلگ انز کی تنصیب اور تھیم میں مناسب تبدیلیاں تو ہو چکیں، تمام بلاگز کے لیے الگ سے مصنف کا نام اور ذمرہ جات بھی تشکیل دے چکا ہون۔ اب کام باقی ہے اس کی سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا۔
      میں نے تقریباّ سبھی بلاگرز سے گزارش کی ہے کہ وہ اس بلاگ رول میں شامل کریں، کچھ ڈائریکٹریز پر بھی شامل کر چکا ہوں، فی الحال گوگل کی طرف سے کوئی پیج رینک نہیں دیا گیا۔ کوشش ہے کہ اچھا پیج رینک بھی مل جائے اور ایسا ہونے کے لیے سبھی حضرات کا تعاون درکار ہو گا۔
      بہت شکریہ

  4. Thank you
    Regards,
    Muhammad Riaz-5032

  5. salique says:

    execllent salogan that proud to be pakistani nice sharings about the mobile themes

Leave a comment