گزشتہ پوسٹ کی طرح اس بار بھی ایک اردو کتاب اپنے بلاگ صارفین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ یہ کتاب مشہور ویکٹر گرافکس سافٹ وئر کورل ڈرا کے اسباق پر مشتمل ہے جو آئی ٹی درسگاہ فورم کے ممبر جناب عبدالمالک صاحب کی کاوش ہے۔ کورل ڈرا ویکٹر گرافکس کے لیے ایک عمدہ سافٹ وئر ہے اور خاص طور پر پاکستان میںبہت عام ہے۔ ویکٹر گرافکس کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ انہیں جس قدر بھی بڑے سائز کے لیے پرنٹ کیا جائے یہ بہترین نتیجہ پیش کرتا ہے۔ ویکٹر گرافکس پر مشتمل اسلامی کیلی گرافی کے چند نمونے میں اس سے قبل بھی بلاگ پر شئر کر چکا ہوں۔ فی الوقت اخبارت اور رسائل کی کمپوزنگ اور پرنٹنگ کے لیے یہی سافٹ وئر استعمال کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی کمپوزنگ کے لیے کورل ڈرا کا استعمال عام ہے۔ کمپوزنگ کرنے والے افراد جو کورل ڈرا کا استعمال جانتے ہیں اس سافٹ وئر کی مدد سے اچھی آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔
کورل ڈرا کی مدد سے آپ تھری ڈی لوگو ، بینر، پینا فلیکس، شادی کارڈز لیٹرز، نیوز لیٹرز، پیج لے آؤٹ اور اپنی مرضی کے ویکٹر گرافکس تشکیل دے سکتے ہیں۔
کورل ڈرا کی مدد سے بنائی گئی ویکٹر امیج، پکسلز کی قید سے آزاد ہوتی ہے۔ چنانچہ جتنا مرضی زوم کر لیں تصویر کی کوالٹی خراب نہیں ہو گی۔
مکانات کے نقشہ جات اور گراف بنائے جا سکتے ہیں۔
اس کتاب میں کورل ڈرا کے اسباق کو پی ڈی ایف کتابچے کی صورت میںاکٹھا کر دیا گیا ہے۔ عبدالمالک صاحب کا ارادہ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کا ہے اور وہ کورل ڈرا پر ایک مکمل کتاب لکھنا اور شائع کرانا چاہتے ہیں۔ فی الوقت یہ کتاب دس اسباق اور 52 صفحات پر مشتمل ہے جو کہ قریبا ساڑھے آٹھ میگا بائٹ سائز میںڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ مستقبل میں اس سلسلے کے مزید بیس اسباق متوقع ہیں۔ یعنی جب یہ کتاب مکمل ہوئی تو 30 اسباق پر مشتمل ایک بہترین کورل ڈرا ٹریننگ وجود میں آئے گی۔ جو کہ گرافک ڈیزائن کے طالبعلموں کے لیے بہت مفید ہو سکتی ہے۔
تاہم کتاب کی ایک چھوٹی سی خامی یہ ہے کہ یہ تصویری اردو پر مشتمل ہے نا کہ یونی کوڈ اردو پر۔ اس کی وجہ شاید کتاب میں بے شمار تصاویر اور سکرین شاٹس ہیں جنہیں یونی کوڈ میں ایمبیڈ کرنا قدرے مشکل کام ہے۔ امید کرتا ہوں کہ یہ کتاب بہت سے افراد کے لیے مفید ثابت ہو گی۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیا گیا لنک کلک کریں۔
Pingback: آپکے بلاگ پر تازہ ترین پوسٹ - صفحہ 4 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
Aslamualikum..
Good Job Yasir bhai.. JazakAllah
Thank you for liking Zara sister
Adobe Rules
Mashallah……..allah ap ko aisay hi achi information share karnay ki taufiq day……
Abid brother, thanks for liking.
thank bro
Adobe Photoshop ki koi Urdu Book hy ap k pas
God Job bro carrry onn
x5 کا بھی لنک عنایت فرمادیں تو کرم ہو
thanks brother.
شوق تو بہت ہے پر وقت کی کمی کے باعث سیکھ نہیں پاتے ہم
ALLAH TALAH ap ko our ap ki ye khidmat kabol farmaye.
(AMEEEEEEN)
اسلام و علیکم۔مجھے کورل ڈرا کا کورس کرنا ھے۔تو کب میں کلاس شروع کروں۔
Pingback: آن لائن عمدہ کوالٹی کا بار کوڈ بنانے کی ویب سائٹ | Yasir Imran Mirza
اسلام علیکم جناب
میں نے کورل ڈرا اردو میں سیکھنے کے نوٹس دیکھے بہت اچھے ہیں
شکریہ
مجھے ایم ایس آفس، پاورپوئنٹ، ایشل، اور وینڈوس اور انپیک اردو کے نوٹس بھی چاہئے تھے
اگر مل جائیں تو ٹھیک رہے گا
بہت اچھا کام ہے شکریہ شیئرنگ کا شکریہ۔
السلام علیکم
یاسر بھائی، یہ نا مکمل کورس ہے، عبدالمالک بھائی، یہ کورس مکمل کروا چکے ہیں، اور آئی.ٹی.درسگاہ پر کتابی شکل میں موجود ہے، آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں :
http://www.itdarasgah.com/showthread.php?123445-Corel-Draw-Complete-Urdu-Course-ebook