محمد بلال صاحب کا اردو کتابچہ



mbilal-logo

mbilal-logo

بلال بھائی ہمارے بہترین اردو بلاگرز میں سے ایک ہیں، جو تھوڑا تھوڑا لکھتے ہیں مگر عمدہ لکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیشتر مضامین جو کے ٹیوٹریلز کی شکل میں تھے کو اکٹھا کر کے ایک کتابچے کی شکل دی ہے۔ جو ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ اس کتابچے میں اردو کی بورڈ، کمپیوٹر میں اردو کی تنصیب اور دیگر معلوماتی روابط اکٹھے کر دیے ہیں۔ یہ کتابچہ تقریبا تمام افراد کے لیے بہترین ہے۔ میں نے سوچا کیوں نا اس کتابچے کو اپنے بلاگ پر بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کر دوں تا کہ میرے بلاگ کے کچھ ایسے صارفین جو بلال بھائی کے بلاگ پر نہیں جاتے اس سے استفادہ کر سکیں۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کا ربط یہ رہا۔اگر پہلا ربط کام نہ کرے تو نیچے دیے گئے دوسرے ربط سے ڈاؤن لوڈ کر لیں، میں نے احتیاطاً اسے اپنے بلاگ پر بھی محفوظ کر لیا ہے۔

http://www.mbilalm.com/download/urdu-and-computer.php

https://yasirimran.files.wordpress.com/2009/10/urdu-and-computer.pdf

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

11 Responses to محمد بلال صاحب کا اردو کتابچہ

  1. بلال صاحب کا کا م میں نے عرصہ پہلے دیکھ رکھا ہے ۔ اور اردو کے لئیے انکی محنت کی داد نہ دینا نہائت ناانصافی ہوتی۔
    ضرورت اس بات کی ہے کہ جو صاحبان اور لوگ ااپنی محنت اور قیمتی وقت کو دوسروں کے لئیے قربان کرتے ہیں انکی ہمت افذائی کی جائے۔

    مل جل کر بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ اور ناممکنات کو ممکن میں تبیدل کیا جاسکتا ہے۔

    اللہ تعالٰی بلال صاحب کا یہ جزبہ قائم و سلامت رکھے اور اسمیں مزید نکھار و ترقی دے۔ اور باقی لوگوں کو بھی اتقلید کرنے کی ہم عطا فرمائے۔

  2. بلال سے جب بھی بذریعہ ایمیل رابطہ ہوا اچھا پایا۔ بلاگ بھے زبردست ہے۔ خدا سلامت رکھے اور ان کے کاموں کا بہترین صلہ عطا کرے۔ آمین ثم آمین۔ یاسر آپ کا بھی بیحد شکریہ

  3. nazia says:

    بلال بھائی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اردو کو کمپیوٹر پر لکھنے کے لئے ہدایات حاصل کرنا کافی دشوار کام ثابت ہوا جب میں نے پہلے پہلے اردو لکھنے کی کوشش کی تھی اپنے بلاگ پر ۔ پھر اسی طرح مختلف فورمز پر جگہ جگہ سے معلومات اکٹھی کیں۔ اب اچھی بات یہ ہوئی یہ مکمل کتابچے میں ایک جگہ تمام معلومات مل جائیں گی جس سے نئے لکھنے والوں کو امید ہے بہت آسانی ہو گی۔ خدا ان کو اجر عطا فرمائے۔

  4. لو کر لو گل۔ اسی مشور ہو گے تے سانوں ای پتہ نئیں۔
    مذاق کے علاوہ سب سے پہلے تو یہ کہوں گا کہ یہ پوسٹ میں نے آج ہی دیکھی ہے۔ اور بہت افسوس ہو رہا ہے کہ یہ پوسٹ میری نظر سے پہلے کیوں نہ گزری۔ خیر یاسر عمران مرزا بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اس ناچیز کو اور میری چھوٹی سی کاوش کو اس قابل سمجھا کہ اپنے بلاگ پر اتنی حوصلہ افزا پوسٹ کی۔
    //////////
    جاوید گوندل صاحب آپ کا بھی پسند کرنے اور میری حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
    //////////
    راسخ کشمیری بھائی جتنی حوصلہ افزائی آپ نے میری کی ہے اگر اسی طرح اردو کے لئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے صرف چند اور لوگ میدان میں اتر آئیں تو سمجھیں اردو کی دنیا میں انقلاب آ جائے۔
    /////////
    نازیہ صاحبہ جیسے آپ کو کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے لئے معلومات کئی ایک جگہوں سے تلاش کرنا پڑی۔ ایسے ہی میرے ساتھ بھی ہوا۔ بلکہ مجھے تو اس معاملے میں بہت وقت بھی لگا۔ اور اسی چیز کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ بنیادی نوعیت کی معلومات کو صرف چند کلک کے فاصلے پر رکھوں اور پھر دوستوں کے تعاون سے ایسا ممکن ہوا اور میں نے یہ کتابچہ مکمل کر دیا۔۔۔
    ///////////
    اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں اور کامیابیاں دے۔۔۔آمین

  5. Yasir Imran says:

    بلال بھائی بہت شکریہ کہ آپ میرے بلاگ پر تشریف لائے اور اپنی رائے دی۔ ایک چھوٹی سی گزارش ہے کہ اپنے نام کو محمد بلال لکھیے۔ دوبارہ بہت بہت شکریہ

  6. Pingback: پاکستان کی آواز میگزین | Yasir Imran Mirza

  7. م بلال says:

    السلام علیکم
    یاسر عمران بھائی آپ کی اس پوسٹ میں اردو کتابچہ اور میرے بلاگ کا جو لنک ہے وہ میرے پرانے بلاگ کا لنک ہے۔ برائے مہربانی نئے بلاگ کا لنک شامل کر دیں۔
    بلاگ کا لنک
    http://www.mbilalm.com/blog/
    اردو اور کمپیوٹر کتابچہ کا لنک
    http://www.mbilalm.com/download/urdu-and-computer.php

  8. Pingback: پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب | Yasir Imran Mirza

  9. Taheem says:

    میں یہ کتابچہ پڑھ چکی ہوں اور بلال بھائی کے بلاگ کی خاموش مہمان بھی ہوں

Leave a reply to جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین Cancel reply