امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے کہا ہے کہ ” مہمند ایجنسی میں ناٹو کے حملے کو ارادی تصور نہیں کرتے۔” اس کا مطلب یہ ہوا کہ غیر ارادی طور پر امریکی ہیلی کاپٹر نے ٹیک آف کیا، غیر ارادی طور پر اس کا رخ پاکستان کی طرف ہوا، غیر ارادی طور پروہ پاکستانی دفاعی پوسٹ کے پاس پہنچا، غیر ارادی طور پر اس نے پوسٹ کا نشانہ لیا، غیر ارادی طور پر ھیلی کاپٹر میں بیٹھے فوجی کا ہاتھ بم کے بٹن سے لگ گیا اور بٹن دب گیا۔ بعد ازاں ھیلی کاپٹر کے ڈرائیور نے غلطی سے ھیلی کاپٹر دوسری چوکی کی طرف موڑا اور غیر ارادی طور پر ایک اور فائر کر دیا۔ اگر ایسا ہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکی فوجی تو دنیا میں سب سے زیادہ خطر ناک ہیں، کہیں غیر ارادی طور پر ان کے کسی جہاز کا رخ پینٹا گون یا وائٹ ہاؤس کی طرف ہو گیا، اور غیر ارادی طور پر وہاں پہنچنے کے بعد اس نے فائر کر دیا؟ پھر غیرارادی طور پر مزید دو چار فائر کر دیے تو یقیننا ایک بڑا نقصان ہو جائے گا۔ اسی طرح امریکی فوج کے پاس جو پچاس ہزار ایٹمی ہتھیار ہیں ان میں سے چند ایک بموں کے آپریٹرز نے غیر ارادی طور پر چلا دیے تو امریکہ کا وجود تو خطرے میں پڑ جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دنیا کی سب سے زیادہ خوفزدہ قوم کو سب سے بڑا خطرہ اپنے ہی فوجیوں اور سیکورٹی حکام کی طرف سے ہے، لیکن کوئی بات نہیں، امریکی اتنا سا رسک تو لے ہی سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس اور پینٹا گون تباہ ہونے کے بعد تحقیقات سے پتہ چل ہی جائے گا کہ ذمہ دار کون تھا اور پھر اس ذمہ دار پر دنیا کے سب سے بڑی عدالت میں مقدمہ بھی چلایا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اور پینٹا گون کی تباہی پر یورپی یونین، برطانیہ اور تمام امریکی آفیشیل افسوس کا اظہار بھی ضرور کریں گے۔ لیکن یاد رکھیے یہ سب ارادی طور پر نہیں کیا گیا۔
-
Join 1,805 other subscribers
Like my Facebook Page
Search my blog
-
Recent Posts
- تحریک انصاف حکومت کے مثبت پہلو
- Top Five Most Famous Recipes Eaten In Pakistan
- قربانی اللہ کے لیے یا نمود و نمائش
- Top 5 Urdu Recipe Websites in Pakistan
- مستقبل کے شاہدولہ پیر کے چوہے
- کھٹمل سے کیسے نجات پائیں
- پاکستانی مدر ٹریسا
- ایم کیو ایم کا خوف میڈیا پر بھی چھا گیا
- انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز
- تیل کی قیمتوں کا بڑھنا کسی بین الاقوامی پلان کا پیش خیمہ
Tags
- Allah
- Article about Dr. Afia Siddiqui
- blog
- Blogging
- Corrupt Musharaf
- Dr. Afia Siddiqui
- Expatriates
- God
- Go Musharaf Go
- Hadith
- hooria
- hooriya
- Huria
- I.S.L.A.M.A.B.A.D
- Imran Khan
- India
- Islam
- Jeddah
- Killer Musharaf
- Kingdom of Saudi Arabia
- KSA
- lahore
- Middle-East
- Muhammad
- muslim
- Muslims
- Nasheed
- Oscommerce
- Pakistan
- Pakistani
- Pakistan Tehreek-e-Insaf
- Personality development
- Pictures
- Poem
- Poetry
- POLITICS
- PPP
- PTI
- Punjab
- QTV
- Quran
- Rafiq
- rafique
- Ramadan
- Regional
- Religion
- Religion and Spirituality
- Romantic
- Saudi Arabia
- Taliban
- Terrorism
- Urdu
- Urdu poem
- USA
- Zardari
- اردو
- اردو بلاگنگ
- اسلام
- اللہ
- انسان
- حوريه رفيق
- رمضان
- سعودی عرب
- شادی
- شاعری
- قیامت
- محشر
- محمد
- مذھب
- مسلمان
- معاشرہ
- نظم
- نعت
- پاکستان
Recent Comments
Categories
Pages
Blogroll
About me
Welcome to my Blog. I am a Yasir Imran, a Pakistani living in Saudi Arabia. I am a Graphic Designer and Web Developer. I write because I want to express my thoughts. I like to read and discuss current affairs and politics.
Read more at About Me page
Top Posts
- جب زندگی شروع ہوگی از ابو یحیی ڈاؤن لوڈ کریں
- سستا آٹا یا لاتیں مکے گھونسے
- پنجابی نظم ویلا بابا
- اسلامک کیلی گرافی پر مشتمل ویکٹر آرٹ ورک آپ کی نظر
- سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو میں ایک کتاب
- ہندو مت چار ذاتیں اور ہم
- Photos-Crew members of Plane crashed in Islamabad
- دنیا کی تاریخ گواہ ہے، اعتزاز احسن کی وکلاء تحریک سے متعلق نظم
Airport Limousine Denver
007 Airport Limousine Denver 9626 E Arkansas Pl Denver, Colorado 80247 (303) 523-5553 www.007airportlimodenver.com
اسکو انگریزی کر کے چھاپ دے باوے
اور پھیلا دے سارے میں
ڈرپوک امریکی عوام کی ۔۔۔۔۔ مزید سڑ جانی ہیں
:)) + :)) + :))
بُہت شُکریہ ۔( ایم ۔ ڈی )۔
amrica boht bari chawal hai
لیکن یاد رکھیے یہ سب ارادی طور پر نہیں کیا گیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مگر ابھی تک ہمارے حکام اس کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔۔ ۔
کاش کہ اب بھی ہم اور ہمارے حکمراں جاگ جائیں
امريكا كو برُا نه كهو ورنه وه پاكستان مين جمهوريت لى آين گى
شکریہ جناب
اسلام عليکم
مہمند ایجنسی میں سلالا چوکی پر نیٹو کا غیر ارادی حملہ بہت المناک تھا- صدر اوباما اور دیگر سینئر امریکی حکام نے پاکستان کے لوگوں کو 24 قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر دل کے گہرائيوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے- ہماری د لی ہمدردياں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہيں۔ امریکی عوام اور امریکی انتظامیہ انتہا پسندوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانیوں کی طرف سے عظیم قربانیوں کو دل کے گہرائيوں سے تسلیم کرتے ہے۔ امريکہ خطے میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو انتہائی قدر کے نگاہ سے ديکھتا ہے۔ امریکہ پاکستان کی علاقائی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ اور علاقے ميں مشترکہ مقاصد کے حصول کيلے باہمی دلچسپی،، احترام اور مساوات کی بنیادوں پر کام کرنے کے لئے مصروف عمل اور خواہش مند ہے۔ یہ ناپسندیدہ واقعہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدوں پر موجود افواج کے درميان مواصلات اور باہمی روابط کے فقدان کی وجہ سے پيش آیا ۔ علاقے کی مشکل نوعيت اور پوسٹ کا زمين پر صاف نظر نہ آنا بھی اور اھم وجوہات تھے جس کے وجہ سے يہ المناک واقع پيش آيا- امریکی اور ايساف چاہتے ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کے درمیان موجودہ مواصلاتی نظام کو بہتر بنائے اور مستقبل میں اس طرح کے تباہ کن واقعات سے بچنے کے لئے ہر قسم کے ٹھوس اقدامات عمل ميں لائے جائے۔
###