اسلامک پوسٹرزایک خوبصورت اور مفید ویب سائٹ


نیٹ گردی کے دوران ایک مفید ویب سائٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ سوچا کیوں نہ دوستوں کے ساتھ شیئر کی جائے۔ اس ویب سائٹ کا نام اسلامک پوسٹرز ہے۔

www.islamicposters.co.uk

جسے برطانیہ میں موجود ایک این جی او چلا رہی ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ کو بہترین تیار شدہ اسلامک گرافکس ملیں گی جن کو بلا معاوضہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتاہے۔ ان گرافکس کی ریزولوشن اس قدر عمدہ ہے کہ اگر ہم انہیں اے ٹو، اے تھری یا اے فور سائز میںپرنٹ کریں تو یہ بہت اچھا اور معیاری نتیجہ دیں گی۔ ان میں بہت سے ایسے پوسٹرز بھی موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر بنوانے کے لیے ہمیںکسی اچھے گرافک ڈیزائنر سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے ۔ مثال کے طور پر

مسجد میںموبائل خاموش رکھنے کے لیے اپیل کا پوسٹر

بیٹھ کر نماز ادا کرنے کا درست تصویری طریقہ

مسجد میںآئے حضرات سے دنیاوی باتیں نہ کرنے کی اپیل

نماز جنازہ اور صلات التسبیح ادا کرنے کا درست طریقہ تصاویر اور عبارت کے ساتھ

حج اور عمرہ ادا کرنے کا طریقہ تصاویر اور عبارت کے ساتھ ۔اس خوبصورت پوسٹر کے لیے میری طرف سے دس میں دس نمبر

نماز میں صفیں بنانے کا با تصویر درست طریقہ

اللہ تعالی کے ننانوے ناموں کا پوسٹر

رمضان المبارک میں تراویح کی دعا اور دیگر کئی دعاوں کے پوسٹرز

اسی طرح چند دوسرے پوسٹر جن میں، عیدین کا پوسٹر، مساجد کی تصاویر اور وال پیپرز وغیرہ شامل ہیں۔ سائٹ کے بنانے والے وقت کے ساتھ ساتھ پوسٹرز کا اضافہ بھی کرتے جا رہے ہیں یوں امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ ان میں بہتری آئی گی۔سائٹ میں ایک عدد ڈاؤن لوڈز کا سیکشن بھی بنایا گیا ہے جہاں پر چند سافٹ ویئر بھی موجود ہیںجن میںاذان کا سافٹ ویئر، احادیث کے مجموعے اور کھانے اور دواؤں کے متعلق معلوماتی سافٹ ویئر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر آپ کسی بھی من چاہے اسلامی پوسٹر کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ سائٹ کے بنانے والے صاحب کا کہنا ہے کہ وہ فی سبیل اللہ کسی بھی ایسے اجتماع کے پوسٹر بنا دیں گے جس میںداخلے کے لیے فیس نہ لی جاتی ہو۔ اس مقصد کے لیے ویب سائٹ پر ایک عدد درخواست فارم بھی موجود ہے جہاں آپ اپنے مطلوبہ پوسٹر کی درخواست دے کر اس کی مزید تفاصیل ان صاحب تک پہنچا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے بعد سائٹ والے کتنے دنوں میں اس پر عمل درامد کرتے ہیں یہ تو آزمائش کے بعد ہی پتہ چل سکتا ہے۔ تاہم ویب سائٹ پر موجود مواد نہایت عمدہ اور بہترین ہے۔ یہاں میں چند پوسٹرز بطور نمونہ پیش کر رہا ہوں۔ یہ پوسٹر ہائی ریزولوشن میں حاصل کرنے کے لیے اس صفحے پر جائیے۔

اس سے ملتی جلتی تحاریر

اسلامک کیلی گرافی پر مشتمل ویکٹر آرٹ ورک آپ کی نظر

Islamic Calligraphy Wallpapers

ان پیج اور یونی کوڈ کنورٹر سافٹ وئر

 

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Graphics Design, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

5 Responses to اسلامک پوسٹرزایک خوبصورت اور مفید ویب سائٹ

  1. Zara says:

    جزاک اللہ خیر

  2. Taheem says:

    okzz
    i will check it

  3. Salam Yasir,

    This is Sarfraz from Pakistan. I am a designer and tech blogger managing http://www.greepit.com.

    You can access my portfolio at http://www.esarfraz.com

    I wanted to ask couple of questions regarding a job offer from Saudia.

    Please get in touch with me on my email.

    Looking forward.

    Regards,
    Sarfraz

  4. mdanishtaha says:

    Thanks brother…Mujy b bohat shok hai net ghardi ka 😀

  5. ishfaque says:

    Jazak Allah Dear.

Leave a comment