ونڈوز پاور ٹوائز


پاور ٹوائے کا لفظی مطلب تو کارآمد کھلونا ہے ، لیکن دراصل یہ ایک کھلونا نہیں ہے بلکہ یہ محدود درجے کے چھوٹے چھوٹے سافٹ ویئر ز کا نام ہے جو آپکے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے کام کو بہتر بناتے ہیں۔اور ان میں قابل قدر فنکشنیلٹی کا اضافہ کرتے ہیں۔پاور ٹوائز سائز میں اس قدر چھوٹے ہوتے ہیں کہ فقط چند کلو بائٹس کی ڈسک اسپیس ان کے لیے کافی ہوتی ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ اس قدر عمدہ اور بڑے کام کردیتے ہیں جس کے لیے کئی بڑے سافٹ ویئر چاہیے ہوتے ہیں۔

پاور ٹوائز استعمال میں سادہ اورتیز رفتار بھی ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے سافٹ ویئر ونڈوز بنانے والے ادارے مائکروسافٹ کی طرف سے ہی پیش کیے جاتے ہیں تاہم دیگر کئی سافٹ ویئر بنانے والے بھی اس طرح کے سافٹ ویئر پیش کرتے ہیں۔ یہ تمام پاور ٹوائے مائکروسافٹ کی ویب سائٹ پر باآسانی دستیاب ہیں۔ یہ نہ صرف ونڈوز ایکس پی بلکہ ونڈوز کے نئے ورژنز کےلیے بھی دستیاب ہیں۔ ان میں سے بیشتر پاورٹوائے ونڈوز کے نئے ورژنز میں پہلے سے ہی شامل کر دیے گئے ہیں۔آئیے ہم دیکھتے ہیں یہ کیا کیا کام کرتے ہیں۔

سنک ٹوائے SyncToy

یہ سافٹ ویئر مختلف ڈیجیٹل کیمروں، موبائل ٹیلی فون، ایم پی تھری یا ایم پی فور پلئرز سے آنے والی فائلوں کو سنکرونائز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

راء امیج تھمب نیلر اینڈ ویوئر RAW Image Thumbnailer and Viewer

یہ سافٹ ویئر جدید ترین کیمروں سے آنے والی را ء تصاویر کی فائلز کو پڑھنے، ان کے میٹا ڈیٹا کو پڑھنے، ان کے چھوٹے چھوٹے تھمب نیل بنانے اور ان راء تصاویر کو پرنٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔ یاد رہے کہ راء فائلز کے ساتھ کام کرنے کے لیے فوٹو شاپ جیسے بڑے سافٹ وئر کی ضرورت ہوتی ہے۔

کلیئر ٹائپ ٹیونرClearType Tuner

مائکروسافٹ کی بنائی گئی کلئر ٹائپ ٹیکنالوجی آپکے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں فونٹس کو سکرین پر بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ اس پاور ٹوائے کی مدد سے آپ کلیئر ٹائپ ٹیکنالوجی کے ساتھ مزید چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں، اسے ان ایبل Enable یا ڈس ایبل Disable کر سکتے ہیں۔

ایچ ٹی ایم ایل سلائڈ شو وزارڈ HTML Slide Show Wizard

فرض کریں آپکے پاس بہت ساری تصاویر ہیں اور آپ تمام تصاویر کو دیکھنا چاہتے ہیں مگر بار بار تصویر کی فائل پر کلک کر کے اسے کھولنا اور بند کرنا آپ کے لیے زحمت پیدا کر رہا ہے۔ تو پھر یہ والا پاور ٹوائے آپ کے لیے ہی ہے۔ یہ آپکی ڈھیر ساری تصاویر کو ایک ایچ ٹی ایم ایل سلائیڈ شو میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے انسٹال کیجے، ایک ہی کلک سے سلائیڈ شو چلا دیجیے اور اپنی کرسی کے ساتھ ٹیک لگا کر آرام سے سارے سلائیڈ شو سے لطف اندوز ہوئیے۔

کمانڈ ونڈو ہیر Open Command Window Here

مائکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اگرچہ بہت ترقی کر چکا ہے پھر بھی کئی ایسے اہم کام ہیں جو مکمل کرنے کے لیے آپکو کمانڈ پرامپٹ کھولنا پڑتا ہے۔ یہ پاور ٹوائے کسی بھی ڈائریکٹری سے براہ راست کمانڈ پرامپٹ کھولنےمیں مدد دیتا ہے۔

آلٹ ٹیب ریپلیس مینٹ Alt-Tab Replacement

آلٹ اور ٹیب شارٹ کی کی مدد سے آپ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں چلنے والے کئی پروگراموں کے مابین سوئچ کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے آپ صرف تمام پروگراموں کے آئیکون ہی دیکھ پاتے ہیں۔ اس پاور ٹوائے کی یہ خاصیت ہے کہ سوئچ کرنے کے دوران تمام پروگراموں کے سکرین شا ٹ بھی دکھاتا ہے۔

ٹویک یو آئی Tweak UI

اس چھوٹے سے سافٹ وئر کی مدد سے آپ ونڈوز کے یوزر انٹرفیس میں تیز رفتاری سے تبدیلی کر سکتے ہیں۔

پاور کیلکولیٹر Power Calculator

کیا آپ اپنے سائنٹفک کیلکولیٹر کو اپنے کمپیوٹر میں نہ پا کر مایوس ہو جاتے ہیں ؟ ایسی صورت میں یہ پاورٹوائے آپکا مدد گار ہے۔ یہ ایک سائنٹفک کیلکولیٹر کی تمام خوبیاں لیے آپکے کمپیوٹر میں تمام شماریاتی اور طبیعاتی کیلکولیشن کرنے کےکام آتا ہے۔

امیج ری سائزر Image Resizer

امیج ری سائزر میرا پسندیدہ پاور ٹوائے ہے۔ عموما آپ موبائل کیمرہ یا ڈیجیٹل کیمرہ سے اعلی کوالٹی کی تصاویر اپنے کمپیوٹر میں منتقل کرتے ہیں ۔ یہ تصاویر کافی بڑے سائز کی ہوتی ہیں، تقریبا پانچ سو کلو بائٹ سے لے کر پانچ میگا بائٹ تک۔ اگر یہی تصاویر آپ نے فیس بک پر شامل کرنی ہوں، کسی کو ای میل کرنی ہوں، یا ہمارے پسندیدہ فورم پاک نیٹ پر لگانی ہوں۔ یہ تصاویر اپنے بڑے سائز کی وجہ سے اپ لوڈ ہونے میں بھی تاخیر کرتی ہیں اور ایک دفعہ اپ لوڈ ہو جانے کے بعد جو بھی صارفین ان کو دیکھتے ہیں ان کے کمپیوٹر پر بھی ڈاؤن لوڈ ہونے میں تاخیر کرتی ہیں۔ ایسے میں یہ پاور ٹوائے آپکی تصاویر کو برق رفتاری سے ری سائز کر کے ان کا سائز کم کر دیتا ہے۔یوں آپ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ باآسانی شئر کر پاتے ہیں۔

سی ڈی سلائیڈ شو جنریٹر CD Slide Show Generator

یہ پاور ٹوائے سی ڈی پر موجود تصاویر کو تیزی سے سلائیڈ شو کی صورت دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Technology, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

5 Responses to ونڈوز پاور ٹوائز

  1. Dear yasir, It is an excellent piece of research work you have shared… Sure, mostly things are new for me and for those who use their Pc’s for limited works and jobs…

  2. عثمان says:

    یاسر بھائی۔۔
    آپ کو ای میل ارسال کی ہے۔ اس میں کی گئی درخواست پر عمل کروا دیجئے۔ شکریہ

  3. Fazal Rehman Babar says:

    Yasir Bai
    Agar ap agust k mahiny k any waly risaly my web desighne par siry sy tarik kar par kuch likh ly ya web desighne k kitab apni web site par chap ly to ap bari bari marbani ho gi.

    • Yasir Imran says:

      Fazal Bhai, aap konsi web designer ki book ki bat kar rahy hain ? Article tu main InshaAllah mazeed likhu ga, laken book wali bat main samj nahi paya

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s