ان پیج اور یونی کوڈ کنورٹر سافٹ وئر


WORD URDU, WRITTEN IN URDU SCRIPT IN NASTALEEQ...

Urdu Text writing

پرنٹ میڈیا جیسے اخبارات رسائل اور کتابوں  کے لیے اردو لکھائی یا کمپوزنگ کرنے والے ایک عرصے سے ان پیج نامی سافٹ وئر استعمال کر رہے ہیں۔ ان پیج میں لکھی ہوئی اردو عبارت یونی کوڈ سے مختلف کریکٹرسیٹ میں ہوتی ہے اور اس اردو لکھائی کو ویب کے صفحات یا بلاگ میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوتا، جب کہ یہی لکھائی باآسانی گرافکس سافٹ وئر جیسے کورل ڈرا اور ایڈوبی السٹریٹر میں شامل کی جا سکتی ہے۔ موجود دور میں ان پیج کی نسبت یونی کوڈ لکھائی زیادہ مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔ کیونکہ ایک تو یہ سائز میں کم ہے دوسرے اس کی منتقلی بہت آسان ہے۔ مائیکروسافٹ وینڈوز میں کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر یا ورڈ پروسیسر میں یہ لکھائی باآسانی لکھی اور پڑھی جا سکتی ہے اور ایک پروگرام سے دوسرے پروگرام میں منتقل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے آپ کے پاس اردو کی بورڈ اور اردو فونٹ ہونے ضروری ہیں جس کے متعلق مزید معلومات اور ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں۔



جب کہ اخبارات کے لیے کمپوزنگ کرنے والے افراد ان پیج میں لکھی گئی تحریر کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے دوراہے پر پھنس جائیں جہاں آپ کو ان پیج سے لکھائی یونی کوڈ میں تبدیل کرنی ہو یا یونی کوڈ کی لکھائی کو ان پیج میں منتقل کرنا ہو۔ تو آپ باآسانی امانت علی گوہر نامی سافٹ وئر ڈویلپر کا یہ کنورٹر پروگرام استعمال کر سکتے ہیں۔ جب آپ گوگل پر ان پیج سے یونی کوڈ نامی سافٹ وئر کی تلاش کریں گے تو آپ کو بے شمار نتائج موصول ہوں گے ، ایسے میں مجھے یہ پوسٹ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ بے شمار نتائج ایسی ویب سائٹس کے ہیں جب پر دراصل پروگرام دستیاب نہیں ہوتا بلکہ اس سے ملتے جلتے کی ورڈ کی وجہ سے آپ اس ویب سائٹ پر چلے جاتے ہیں، ایسا کرنے کے لیے شاید بلیک ہیٹ ایس ای او کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کئی فورمز یہ سافٹ وئر ڈاون لوڈ کے لیے پیش تو کرتے ہیں مگر شرط رکھی جاتی ہے کہ آپ فورم میں رجسٹریشن کروائیں اس کے بعد آپکو ڈاون لوڈ کے لیے ربط مہیا کیے جائیں گے۔ میرے خیال سے یہ ایک سست عمل ہے اور انٹرنیٹ صارف کو جلد از جلد سافٹ وئر منتقل نہیں ہو پاتا۔ اسے زبردستی رجسٹریشن کے لیے مجبور کیا جاتا ہے جب کہ اس فورم سے سافٹ وئر حاصل کرنے کے سوا اسے وہاں کوئی کام نہیں۔ خیر آپ میری لمبی بحث سے پریشان نہ ہوں۔ اس سافٹ وئر کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے روابط آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ سافٹ وئر اردو ہوم نامی ویب سائٹ پر ڈاون لوڈ کے لیے مہیا کیا گیا ہے اور جیسا کہ پہلے میں آپکو بتا چکا ہوں یہ امانت علی گوہر صاحب کا تیار کردہ ہے۔ لیکن یاد رہے اس سافٹ وئر کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان زپ کرنے کے بعد اس سافٹ وئر کو براہ راست چلایا جا سکتا ہے۔ ان پیج سے یونی کوڈ کی کنورژن آن لائن بھی کی جا سکتی ہے جس کے لیے اردو ڈاٹ سی اے ویب سائٹ استعمال کی جا سکتی ہے تاہم میرے پاس یہ ویب سائٹ بمشکل کھل سکی۔ آپ آزما سکتے ہیں کہ آپ کے پاس کھلتی ہے کہ نہیں۔

Inpage to Unicode Converter and Unicode to Inpage converter Software Download for Free.

UUS – Urdu Unicdoe Solution Version 1.5 (zip | rar)
This software can convert Inpage format to Unicode format and vise versa.

Convert from InPage to Urdu Unicode text Online

Visit urdu.ca/convert

اس سے ملتی جلتی تحاریر

اردو ویب پیج ریڈر – کوئی بھی اردو بلاگ یا فورم کمپیوٹر سے سنیں
سافٹ ویر پائریسی، حلال یاحرام
Phonetic Urdu Keyboard for Windows XP


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Technology, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

21 Responses to ان پیج اور یونی کوڈ کنورٹر سافٹ وئر

  1. Zara Karim says:

    That is an informative post, The software is useful and would make tasks much easier.

  2. خاور says:

    کوئی میک کے لیے بھی ڈھونڈ کر دیں جی
    ایسا پروگرام

    • Yasir Imran says:

      میک والوں کو اردو سے کیا لگی جناب ؟ وہ تو بس گرافک ڈیزائننگ کےپیچھے پڑے ہیں۔
      خیر، امانت بھائی سے بات کرتے ہیں۔
      شکریہ

  3. یہ غالبا امانت بھائی کا لکھا ہوا ہے

    • Yasir Imran says:

      جی عبدالقدوس بھائی، امانت صاحب کا ہی ہے، ان سے میری کوئی جان پہچان تو نہیں ہے۔ ہاں پوسٹ میں ان کا ذکر ضرور کیا ہے۔

  4. امانت بھائی اردو کےپہلے چیتوں میں سے ایک ہیں

    • Yasir Imran says:

      وہ تو مولوی عبدالحق ہوں گے۔ یہ اردو کمپیوٹنگ کے پہلے چیتوں میں سے ہوں گے۔ لیکن یہ اب نظر نہیں آتے کہیں۔ کدھر غائب ہیں آج کل۔

  5. Kaleem Nazeer says:

    Bhai sahab Phonetic Keyboard install karne par MS Word Main lafaz “hamza” aglay lafaz kay sath match nahin hota is ka kaya tareeqa hai? Kiya MS Word main kaam kartay huwe hum Phonetic Keyboard ko apni marzi se defined kar saktay hain. Zaroor batayeye ga shukria.

    Kaleem Nazeer

    • Yasir Imran says:

      Bhai sab, main itna expert tu nahi hoon. Aap alqalam forum visit kar lijye aor wahan apna masla bayan kijye wo aap ko iska solution bata dain ge.

  6. Haris says:

    Yasir bhai main yeh software jab bhe use karta hun, to run time 7 ka error ata hai. main kya karun?

  7. Pingback: جاوا اور جاوا سکرپٹ میں فرق | Yasir Imran Mirza

  8. Respected Sir.
    Please send above software . I will be very thankful for you.

  9. Aleena Tahir says:

    A.O.A, I have downloaded this software and tested. I found it very useful. Thanx for sharing.

  10. میں اردو کو کونورٹ کرنے کے لءے یہاں دیئے گئے سوفٹ ویئرایمانداری کے ساتھ پیش کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور اللہ سے دعا ہے کہ مسلمانوں کو آپ کی طرح مدد کرنے والا بنائے

  11. Pingback: اسلامک پوسٹرزایک خوبصورت اور مفید ویب سائٹ | Yasir Imran Mirza

  12. Pingback: یونیکوڈ ٹیکس (اردو)کو ایکسپورٹ یا امپورٹ کرنا - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

  13. Taheem says:

    بہت شکریہ ْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s