افواہوں، تنقیدی بیانات اور مخالفتوں کے بعد آخر کار شعیب اور ثانیہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، اپنی نوعیت کی یہ الگ ترین شادی جو دو ملکوں سے تعلق رکھنے والے سپورٹس سٹارز کے مابین انجام پائی۔ ثانیہ ٹینس میں پہلی یا دوسری رینگنگ پر نہ سہی لیکن جنوبی ایشیا اور بالخصوص بھارت میں ٹینس کی سب سے بڑی کھلاڑی ہے، کیوں کہ ٹینس جنوبی ایشیا میں اتنا مقبول کھیل نہیں بلکہ یہ صرف گوروں کا کھیل ہی سمجھا جاتا ہے۔ ثانیہ کا اس کھیل میں اتنا اوپر جانا یقینن بھارت کے لیے ایک قابل فخر بات رہی ہے۔
دوسری طرف ہمارے شعیب ملک جو میں نہیں سمجھتا کرکٹ میں کوئی بہت ہی غیر معمولی شہرت یا عزت حاصل کر سکے ہیں جیسا کہ پاکستان کے بڑے بڑے نام، عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، سعید انور اور میاں داد، لیکن پھر بھی وہ اتنی برے کھلاڑی نہیں رہے اور ایک درمیانی سی کارکردگی اور ریکارڈ رکھتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں۔ بات ہور ہی تھی شادی کی، تو اس لحاظ سے یہ منفرد بات ہے کہ شادی مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سٹارز کے مابین ہے۔بھارت میں اس شادی کے متعلق رویہ ویسا ہی ہے جیسا ہم ہندوں سے امید کر سکتے ہیں، “ثانیہ بھارتیہ نہیں رہی”، “ثانیہ نے کروڑوں ہندوستانی مسترد کردیے”، “ثانیہ کو پھر سے سوچنا چاہیے” وغیرہ وغیرہ ہندو تو ہندو، مسلمان شخصیات بھی پیچھے نہیں رہیں۔ خیر چھوڑیے جی، ان کی تو بات کرنا ہی فضول ہے۔ نکاح کے خبر جہاں ہندو وں کے لیے قیامت خیز رہی ہو گی وہیں حاسدین بھی جل کر راکھ ہو رہے ہوں گے، عائشہ صدیقی کے خاندان نے بھی شعیب ملک کو بدنام کرنے اور شادی کا معامل کھٹائی میں ڈالنے کی پوری کوشش کی، تاہم یہ معاملہ سلجھ ہی گیا۔بھارتی فلموں میں عرصے سے جس چیز کو بار بار دکھایا جا رہا ہے وہ ہے ایک مسلمان لڑکی کی ایک ہندو یا بھارتی سے شادی، لیکن یہاں چکر الٹ ہی ہو گیا، کچھ ایسا جو انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا، بھارت کے برعکس پاکستانی اس شادی کے لیے پرجوش جذبات رکھتے ہیں اور پاکستانیوں کی اکثریت اس شادی پر خوش ہے، شاید کراچی میں اس شادی کی خوشی میں کوئی بچت پیکج بھی شروع کیا گیا ہے۔خیر اب شعیب اور ثانیہ کو چاہیے کہ وہ اس رشتے کو اچھی طرح سے نبھائیں اور آپس میں اختلافات نہ آنے دیں، چونکہ یہ معاملہ اچھل کر ملکوں کی سطح پر آ چکا ہے اس لیے کوئی بھی ناخوشگوار بات تمام پاکستانیوں کی بدنامی کا باعث بنے گی۔ تاہم اچھے کی امید کرتے ہوے ہم شعیب ملک اورثانیہ مرزا جو کہ اب ثانیہ ملک ہو چکی ہیں کو شادی کی مبارک باد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ شادی ان دونوں کے لیے خوشیوں کا سامان لائے، آمین
Pingback: Tweets that mention Shadi Mubarik « Yasir Imran Mirza -- Topsy.com
دفع کرو یار۔ یہاں ہزاروں شادیاں ہوتی ہیں ان کی شادی کو کونسا سرخاب کے پر لگے ہیں کہ پوری قوم پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ بنی ہلکان ہوئے جارہی ہے؟
Jio hazaron Saaal
or har saal k din hon hazar
jis Khabar se mulk mai khoshi ay log jo pasand krna chahain
media net ghar har chiz os k sath hai
or jis se kuch hasil na ho
koi os ki taraf dekhta b nai hai
KASH k DR. AAFIA SIDDIQUI ko b itni hi jaga deta har koi
apne blog mai on ki rehai k liye b koi awaz othata
خرم بھائی
ویسے ہی پوسٹ کی تھی، مجھے بھی ملک کوئی خاص پسند نہیں
طارق راحیل بھائی
میں نے اپنے بلاگ پر بیشتر پوسٹس کی ہیں جو عافیہ صدیقی کے متعلق ہیں
تاہم خوشی کی موقع پر خوش بھی ہونا چاہیے
غم اور خوشی تو حیات کا حصہ ہیں نا