دو نئے اردو بلاگ


انٹر نیٹ پراردو بلاگنگ روز بروز مقبول ہو رہی ہے، خوبصورت اردو فونٹس کی انٹرنیٹ پر دستیابی کے بعدقارئین کا اردو ویب صفحات پڑھنے اوراردو لکھنے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے، دیگر کمیونٹی سائٹس جیسے فیس بک اور گوگل بز پربھی اکثر اوقات اردو میں تحاریر پڑھنے کو ملتی ہیں۔ شاید اس کی بنیادی وجہ یہی ہےکہ انسان اپنی اصل سے دور نہیں بھاگ سکتا، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بیشتر اردو قارئین ایسے ہیں جو انگریزی زبان کی کچھ نہ کچھ سوجھ بوجھ رکھتے ہیں پھر بھی انہیں اگر کسی ویب سائٹ پر اردو یا انگریزی میں معلومات حاصل کرنے کا اختیار ملے تو بلاشبہ وہ اردو ہی کو اختیار کریں گے۔

اردو بلاگنگ کو مقبول بنانے میں اور لوگوں کو اس کی طرف مائل کرنے کے لیے بہت سارے لوگ بنا کسی لالچ کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اسی سلسلے میں، میں نے دو نئے اردو بلاگ بنانے میں کچھ حد تک کردار ادا کیا ہے، ایک بلاگ میرے ایک دوست محمد اختر  صاحب کا جس کا ربط یہ ہے ۔ محمد اختر صاحب سے دوستی کچھ زیادہ پرانی نہیں، پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور میری طرح یہاں ایک فرم میں ملازمت کرتے ہیں۔ اختر صاحب نے مجھ سے بلاگنگ کے بارے میں جاننا چاہا اور اپنا بلاگ بنانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تو میں نے انہیں اس سلسلے میں کچھ تجاویز اور مدد فراہم کی، بقیہ وہ اپنے بلاگ پر لکھتے رہیں گے اور انشاء اللہ ایک اچھے بلاگر ثابت ہوں گے۔ ان کے متعلق مزید تفاصیل آپ ان کے بلاگ سے جان سکتے ہیں۔

دوسرا بلاگ ایک نیا اردو بلاگنگ ایگریگیٹر ہے جس کا ربط یہ رہا۔ یہ ایگریگیٹر اردو بلاگنگ کمیونٹی کے سارے بلاگز کی تازہ ترین تحاریر بذریعہ آر ایس ایس ایک صفحہ پرمہیا کرے گے، ابھی میں اس پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں۔ اور کوشش ہے کہ اس پراجیکٹ کو پہلے سے موجود پراجیکٹس سے عمدہ اور نمایاں بنایا جائے۔ اس ایگریگیٹر میں، میں نے اپنی معلومات کے مطابق اردو بلاگز شامل کر دیے ہیں، کچھ بلاگ جن کی آر ایس ایس فیڈ میں کچھ مشکل آ رہی ہے اس پر بھی کام جاری ہے، اگر کسی صاحب یا صاحبہ کا بلاگ رہ گیا ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کر کے اسے شامل کروا سکتے ہیں۔ اپنی تجاویز یا رائے سے ضرور آگاہ کیجیے۔ بہت شکریہ۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu, Urdu and tagged , , , , , , , . Bookmark the permalink.

10 Responses to دو نئے اردو بلاگ

  1. Pingback: دو نئے اردو بلاگ - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

  2. Pingback: Tweets that mention do nai urdu blog « Yasir Imran Mirza -- Topsy.com

  3. دونوں نئے بلاگز کو بلاگ دنیا میں خوش آمدید۔
    آپ ماشاءاللہ دوسروں کو اس جانب راغب کررہے ہیں اور خوبصورت ایگریٹر پر بھی کافی محنت فرمارہے ہیں، لیکن ورڈ پریس ڈاٹ کام سے آپ کا کچھ زیادہ لگاو محسوس ہوتا ہے :D۔ کسی دوسرے اردو پلیٹ فارم یا ذاتی ہوسٹنگ پر منتقل ہونے کا ارادہ ہے یا نہیں؟

  4. Yasir Imran says:

    اسد صاحب، میرے بلاگ پرخوش آمدید
    جی ہاں درست فرمایا آپ نے، ورڈ پریس ڈاٹ کام پر ہی میں نے اپنا بلاگ شروع کیا اس لیے اس سے کچھ لگاو ہے اور چونکہ کچھ مصروف بندہ ہوں اس لیے ورڈپریس ڈاٹ کام مجھے موزوں لگتا ہے، تمام سافٹ وئر اپ ڈیٹس یہاں خود بخود ہو جاتی ہیں ، نہ ایف ٹی پی کی ٹینشن نہ ڈومین مینجمینٹ وغیرہ
    اور میرے بلاگ پر چونکہ کافی ساری انگریزی تحاریر بھی موجود ہیں اس لیے ورڈپریس ڈاٹ کام سے جڑا ہوں۔
    لیکن چونکہ اب الگ ہوسٹنگ پر اردو بلاگز ایگریگیٹر بنا لیا ہے چنانچہ اس کی دیکھ بھال میں کچھ وقت صرف کروں گا
    بہت شکریہ

  5. Mohammad Moeed says:

    Both blogs are great and aggregator is an awesome work, we hope you develop some other great stuff in future.

  6. enlightenedviews says:

    Imran
    WIll you please send me your email directly at my email address enlightenedviews@yahoo.ca
    Thanks

  7. جیلانی says:

    میرا بلاگ دیکھ کر کچھ رہنمائی کردیں ۔۔۔ شکریہ

  8. حفیظ منصور says:

    میرے بلاگ کی بہتری کے لیے تجویز دیں
    http://www.hukmeazaan.wordpress.com

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s