فرنگ سافٹ وئر سے دنیا بھر میں سستی کال کیجیے


Fring ایک ایسا سافٹ وئر ہے جو کمپیوٹر سے کمپیوٹر وائس چیٹنگ کی طرز پر موبائل سے موبائل وائس چیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جی ہاں یہ وہی وائس چیٹنگ ہے جو ایک کمپیوٹر سے دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود کمپیوٹر پر یاہو، ایم ایس ان ، جی میل یا سکائپ سے کی جا سکتی ہے۔ لیکن Fring وہ پہلا موبائل سافٹ وئر ہے جس کی مدد سے وائس چیٹ ٹیکنالوجی آپ موبائل فون میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس وائس چیٹنگ کو دوسرے لفظوں میں فری کال کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔آپ اس طریقہ سے ساری دنیا میں کالز کرسکتے ہیں۔ اس کے پیچھے جو نظریہ یا تھیوری ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ آپ فرنگ کی مدد سے 3 جی نیٹ ورک پر ڈاٹا پلان یا وائی فائی استعمال کرتے ہوے لاگن ہوں۔ اور کسی بھی دوسرے سبسکرائبر سے ، جس کے پاس یہی سیٹ اپ ہو وائس کال کر کے بات کر سکیں ۔ اس طرح سے کی جانے والی کال سے فی منٹ‌ چارجز نہیں‌آتے بلکہ آپ کا انٹرنیٹ ڈاٹا پیکج استعمال ہوتا ہے۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا موبائیل فون WiFi سے کنکٹ ہوسکتا ہو یا پھر 3 جی نیٹ ورک یا ایج نیٹورک سے کنکٹ ہوسکتا ہو۔ اگر آپکا موبائل یا نیٹ ورک آپریٹر 3جی سپورٹ نہیں کرتا تو آپ جی پی آر ایس سے بھی کنکٹ ہو کر وائس کال کر سکتے ہیں ۔ تاہم ایسی صورت میں آواز کی کوالٹی اتنی عمدہ نہیں ہوتی۔ وائس کال کے علاوہ فرنگ سے لکھائی کر کے چیٹ بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کی مزید تفصیل میں نیچے مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

فرنگ ڈاؤن لوڈ کریں

فرنگ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اپنے موبائل کے ویب براؤزر میں یہ ویب ایڈریس ٹائپ کیجیے۔ آپ چاہے WiFi سے منسلک ہوں‌یا 3 جی ڈاٹا پلان سے، اسے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
http://www.fring.com
ڈاؤن لوڈ کا ربط آپ کو ہوم پیج پر ہی مل جائے گا۔ ایک خود کار طریقے فرنگ کی ویب سائٹ آپ کے موبائل کا موڈیل اور برانڈ معلوم کر لے گا۔ اور اگر آپکا موبائل سیٹ فرنگ کے لیے موزوں نہیں تو آپکو ایک پیغام دے دیا جائے گا کہ انسٹالیشن ممکن نہیں۔ دوسری صورت میں فرنگ تھوڑی ہی دیر میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ اسکا سائز نوکیا Symbian OS کے لیے لگ بھگ ڈیڑھ میگا بائیٹ ہے۔ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد فرنگ انسٹال ہونا شروع ہو جائے گا۔ جس کے لیے چندبار آپکو مرکزی بٹن دبانا ہو گا۔ اگر آپ کے نوکیاموبائل میں OVI Store موجود ہو تو فرنگ وہاں‌بھی دستیاب ہے۔ وہاں سے بھی باآسانی ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

اپنے موجودہ میسنجر اکاؤنٹ شامل کیجیے۔

فرنگ انسٹال ہونے کے بعد آپ کے لیے ایک نیا یوزر نیم بنائے گا۔ جس کے لیے آپکا پسندیدہ یوزر نیم، موبائل نمبر ، ای میل اور فرنگ یوزر نیم کےلیے پاس ورڈ طلب کرے گا۔ پاس ورڈ آپ کوئی سا بھی منتخب کر سکتے ہیں۔ تاہم ای میل اور موبائل نمبر اپنا ہی استعمال کریں۔ اس مرحلے کے بعد آپ اپنے موجود میسنجر اکاؤنٹ کو فرنگ کے اندر محفوط کر سکتے ہیں۔فی الوقت فرنگ مندرجہ ذیل خدمات محفوظ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
MSN, Yahoo, Google, AIM, Twitter, and SIP
ان میں‌سے کوئی بھی اکاؤنٹ شامل کرنے کے لیے فرنگ کے آپشنز منتخب کریں، وہاں سے Goto->Add-ons میں‌جائیں۔ اب آپکے سامنے سبھی سروسز کے آئیکون آ جائیں گے۔اگر آپکو درست طریقہ معلوم نہ ہو سکے تو آپ کو فرنگ ڈاٹ کام سے اپنے فون کی یوزرز گائیڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی ، جو آ پ کو یہ بتاتی ہے کہ آپ فرنگ کی سیٹنگز میں‌جانے کے لئے کونسے بٹن دبائیں گے۔ وائس چیٹ کرنے کے لیے گوگل ٹالک بہترین نتیجہ دیتا ہے۔ یہاں‌اپنا گوگل ٹالک یوزر نیم اور پاسورڈ ڈالیں اور محفوظ کر دیں۔ اب دوبارہ مرکزی سکرین پر آئیں۔ آپ دیکھیں گے کہ فرنگ آپ کے گوگل ٹالک میں شامل سبھی دوستوں کی فہرست دکھانے لگے گا۔ جو لوگ آن لائن ہوں گے وہ سبز رنگ میں نظر آئیں گے۔اب آپ کال کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ٹیسٹ کال کیجئے

آپ کو فرنگ میں ٹیسٹ کال کرنے کے لیے ایک لنک نظر آئے گا۔ اس کو سلیکٹ کرنے پر کال کا آپشن نظر آئے گا۔ آپ ایک آٹو میٹک ٹیسٹ‌کا ل کرسکیں گے۔ اس میں‌آپ اپنی آواز ریکارڈ کروا کر دوبارا سننے کی صورت میں ٹیسٹ‌ مکمل ہوجائے گا تو آپ کسی کو بھی کال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آپ اپنے فون کے ڈاٹا پلان سے جتنی چاہیں کال کرسکتےہیں۔ فرنگ ویب سائٹ کے مطابق ایک گھنٹہ وائس کال کرنے کے لیے 8 میگا بائیٹ ڈیٹا درکار ہوتا ہے۔میں نے فرنگ کو ان موبائل سیٹس پر آزمایا ہے اور یہ درست طریقے سے کام کرتا ہے۔

  • Nokia 6220، 6120، E65, E66, E71, E63, E51, N70, N73, N95, N85
  • HTC Diamond2, HTC Diamond, HTC Pro, HTC TyTN II, HTC HD , HTC HD2
  • iPhone 3GS, iPhone 3G, iPhone 4

اس کے علاوہ بے شمار ایسے سیٹس جن پر فرنگ صحیح کام کرتا ہے فرنگ کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔
کسی بھی موبائل فون سروس آپریٹر کا فلیٹ تھری جی استعمال کرنے کی بجائے اگر آپ ڈیٹا بنڈل استعمال کر لیں تو کافی بچت ہو سکتی ہے۔جیسے یو فون کا 30 میگا بائٹ کا ڈیٹا بنڈل تقریبا 200 روپے میں پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑے بنڈل بھی موجود ہیں جو آپ یو فون کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔سعودی عرب میں 30 ، 120، 500 اور 1000 میگا بائٹ کے ڈیٹا بنڈل بھی دستیاب ہیں اور یہاں کے تقریبا سبھی نیٹ ورک آپریٹر۔ الجوال، موبائلی اور زین پر اسے استعمال کر چکا ہوں۔ ڈاٹا پیکج کی مزید تفصیلی معلومات کے لیے آپ اپنے سروس پرووائیڈر کی ویب سائٹ یا کسٹمر سروس سے حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان میں وارد، یو فون اور زونگ استعمال کیا ہے۔ زونگ کا 2 جی بی ڈیٹا پیکج لے لیں جو ایک ماہ تک کارآمد ہے۔ اگر پورا مہینہ روزانہ ایک گھنٹہ وائس کال کریں تو قریبا 250 سے 350 میگابائیٹ ڈیٹا استعمال ہوتا ہے جو کہ 2 جی بھی کا بیس فیصد بھی نہیں ۔ میں نے فرنگ کو جی پی آر یس، ایج اور تھری جی سارے نیٹ ورکس سے فرنگ چلایا جا سکتا ہے۔وائی فائی کی تو بات ہی الگ ہے۔ فرنگ کے علاوہ ایک اور سافٹ وئر جس کا نام Nimbuzz ہے وہ بھی اس طرح کی تمام خدمات مہیا کرتا ہے۔ اور اب تو سکائپ کا موبائل سافٹ وئر ورژن بھی دستیاب ہے۔

جو لوگ گلف میں رہتے ہیں اور ٹیلی فون کالز پر بے ہنگم پیسے خرچ کرتے ہیں ان کے لیے وطن بات کرنے کا ایک سستا ذریعہ فرنگ کی صورت میں میسر ہو سکتا ہے۔
کچھ مفید معلومات دینے کے لیے پاک نیٹ فورمز کے ممبر فاروق سرور خان کا شکر گزار ہوں۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Technology, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

11 Responses to فرنگ سافٹ وئر سے دنیا بھر میں سستی کال کیجیے

  1. فیصل says:

    میں کافی عرصے سے فرنگ استعمال کرتا آ رہا ہوں لیکن اسکی اصل وجہ سکائپ تھی۔ اب سکائپ نے فرنگ اور نم بز، دونوں کو بلاک کر دیا ہے تو جانا کم کم ہی ہوتا ہے۔ انکی فرنگ آؤٹ سروس بھی آزمائی ہے یعنی کچھ پیسوں کے عوض لینڈ لائن یا موبائل پر کال۔ گرچہ سستی ہے لیکن کوالٹی کا مزہ نہیں۔
    فرنگ کے استعمال میں اصل قباحت یہ ہے کہ وائس کال کیلیے دوسرے کے پاس بھی فرنگ اکاؤنٹ ہونا چاہیے اور وہ اس وقت لاگ ان بھی ہو۔ ظاہر ہے ڈیٹا پلان کے بغیر (اور ایک تگڑی بیٹری بھی چاہیے( ایسا کافی مہنگا پڑ سکتا ہے۔
    میں تو چیٹ کیلیےلونللی کیٹ والوں کا سلک استعمال کرتا ہوں جو سمبین پر بیت اچھا چلتا ہے۔ موبائل ای میل کیلیے انکا پرافی میل بھی بہت اچھا ہے لیکن مفت دستیاب نہیں۔
    کوئی اچھا اطلاقیہ وڈیو چیٹ کا علم میں ہو تو ضرور بتائیے۔

    • Yasir Imran says:

      فیصل صاحب
      جب معاملہ ہو پیسوں کی بچت کا اور بیگم بھی سخت مزاج کی ہوں تو کئی قباحتیں مول لی جا سکتی ہیں۔ فرنگ میں اگرچہ یہ قباحت تو ہے کہ کال سننے والے کو بھی آن لائن کروانے کے بعد ہی کال کی جا سکتی ہے تاہم جو لوگ باقاعدگی سے اپنے خاندان والوں سے بات کرنے کے عادی ہوں۔ مثلا شام پانچ بجے دفتر سے چھٹی ہوئی، گھر آ کر فریش ہوے، کھانا کھایا اور چھے بجے بات کرنے کے لیے دونوں پارٹیاں آن لائن ہو گئیں۔ پھر بغیر کمپیوٹر کو چھیڑے، بغیر کسی مائکروفون اور سپیکر کے جھنجھٹ میں پڑے موبائل سے کال کر لی۔ میرا ذاتی تجربہ دو گھنٹے تک لمبی بات کا بھی ہے۔ اس میں سے چند بار اگر ڈسکنکٹ ہو جائے اور دوبارہ کال کرنی پڑے تو اتنا بڑا مسلہ نہیں میرے خیال سے۔ بیٹری والی بات بھی درست ہے آپکی۔ اس سلسلے میں عرض یہ ہے کہ ایک ہی دفعہ ذرا تگڑی قسم کی بیٹری والا سیٹ لےلیا جائے۔ میں نے ای اکہتر کو آزمایا ہے۔ اس کا ٹاک ٹائم بارہ گھنٹے ہے۔ اگر دو گھنٹے مسلسل وائس چیٹ کرتے رہیں تو بیٹری کے تین پوائنٹ گر جاتے ہیں اور بس سیٹ کچھ گرم ہو جاتا ہے
      🙂
      ویڈیو چیٹ کے متعلق کوئی اپ ڈیٹ ہوئی تو ضرور شئر کروں گا، فی الحال سکائپ زندہ باد

  2. Pingback: Tweets that mention فرنگ سافٹ وئر سے دنیا بھر میں سستی کال کیجیے | Yasir Imran Mirza -- Topsy.com

  3. Pingback: fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز - صفحہ 2 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

  4. اس کے علاوہ گوگل ٹاک تو بھی موبائل پر انسٹال کیا جاسکتا ہے جس کی وائس کوالٹی اعلی ترین ہے

  5. شازل says:

    بہت شکریہ
    ابھی آزماتے ہیں۔

  6. mdanishtaha says:

    dear brother:
    I wanted to know about the browser
    I install and using chrome …but a problem is that every time I open a new page by clicking from Desktop or launch bar…the chrome not open in full screen size…and require maximization.
    I tried best to retain but as I restart my PC , same problem occur again…
    If u have solution so kindly share me…Thanks …
    or other best browser u can suggest me…
    Wasalaam !

    • Yasir Imran says:

      Brother, it is not a big issue. Just resize the Chrome Window to limit of your screen, without using maximizing button. Next time when it opens even though it is not maximized but still it touches edges of the screen.

  7. Khan says:

    can i use this apps for pc …..!

Leave a comment