سعید صاحب اپنی نہ ماننے والی عادت کی وجہ سے بہت مشہور تھے، کوئی بھی کتنی دلیل سے ، سمجھا کے ، ثبوت کے ساتھ بات کرتا پر انہوں نے کبھی ایسی بات کا اقرار نہ کیا جس پر وہ اٹکے ہوتے، ایک دفعہ ان کے ایک دوست حامد صاحب نے دل میں عہد کیا کہ وہ ان کی یہ عادت تڑوا کر ہی رہیں گے، چنانچہ حامد صاحب نے سعید صاحب سے کہا جناب آپ کو معلوم ہے گاڑی کیسے چلتی ہے
سعید صاحب نے جواب دیا، نہیں
حامد صاحب : گاڑی پر جو پہیے اور ٹائر لگے ہوتے ہیں نہ ان سے چلتی ہے
سعید صاحب : نہیں جناب گاڑی میں ٹائر کہاں ہوتے ہیں، گاڑی تو بنا ٹائر کے چلتی ہے
حامد صاحب : چلیے میرے ساتھ میں آپ کو ابھی گاڑی کے ٹائر دکھاتا ہوں
سعید صاحب : چلیں
حامد صاحب ان کو قریبی سڑک پر لے آتے ہیں اور گزرتی ہوئی کچھ کاروں کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور فاتحانہ انداز سے کہتے ہیں یہ دیکھیے یہ جو سوزوکی مہران آ رہی ہے اس میں کالے کالے گول ٹائر لگے ہوے ہیں، جن پر یہ گاڑی چل رہی ہے۔
سعید صاحب گاڑی کو دیکھتے ہوے حیرانی سے سعید صاحب کی طرف مڑے اور کہا، جناب گاڑی کے ٹائر نہیںہوتے، آپ کیوں ضد کر رہے ہیں
حامد صاحب کا چہرہ لال ہوگیا، خیر وہ پلٹ آئے اور پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کے بالکل قریب پہنچ گئے، گاڑی کے پہیے کی طرف اشارہ کیا اور کہا، یہ دیکھیے، یہ ہیں ٹائر، میں جیت گیا، اب تو آپ کو ماننا ہی پڑے گا
سعید صاحب مسکرائے اور کہا، آپ میری بات کیوں نہیںمانتے، میں نے کہا نا ، گاڑی کے ٹائر نہیں ہوتے
حامد صاحب کا چہرہ غصے سے تپ اٹھا، ان کی آنکھیں غصے سے باہر آنے لگیں، وہ گاڑی کے قریب بیٹھ گئے ٹائر پر اپنے دونوں ہاتھ رکھ دیے اور کمزور آواز میں کہا، یہ گاڑی کے ٹائر ہیں، کیا اب بھی آپ انکار کریں گے ؟
سعید صاحب ، میرے دوست میرے بھائی حامد، نہیں ہوتے ٹائر گاڑی میں ، مان جاؤ میری بات
حامد صاحب سڑک پر سے اٹھے اور کہا شاید آپ ٹھیک کہتے ہیں ، گاڑی میں واقعی ٹائر نہیں ہوتے
-
Join 1,805 other subscribers
Like my Facebook Page
Search my blog
-
Recent Posts
- تحریک انصاف حکومت کے مثبت پہلو
- Top Five Most Famous Recipes Eaten In Pakistan
- قربانی اللہ کے لیے یا نمود و نمائش
- Top 5 Urdu Recipe Websites in Pakistan
- مستقبل کے شاہدولہ پیر کے چوہے
- کھٹمل سے کیسے نجات پائیں
- پاکستانی مدر ٹریسا
- ایم کیو ایم کا خوف میڈیا پر بھی چھا گیا
- انسانی ہاتھوں سے بنی کائنات کی سب سے مہنگی چیز
- تیل کی قیمتوں کا بڑھنا کسی بین الاقوامی پلان کا پیش خیمہ
Tags
- Allah
- Article about Dr. Afia Siddiqui
- blog
- Blogging
- Corrupt Musharaf
- Dr. Afia Siddiqui
- Expatriates
- God
- Go Musharaf Go
- Hadith
- hooria
- hooriya
- Huria
- I.S.L.A.M.A.B.A.D
- Imran Khan
- India
- Islam
- Jeddah
- Killer Musharaf
- Kingdom of Saudi Arabia
- KSA
- lahore
- Middle-East
- Muhammad
- muslim
- Muslims
- Nasheed
- Oscommerce
- Pakistan
- Pakistani
- Pakistan Tehreek-e-Insaf
- Personality development
- Pictures
- Poem
- Poetry
- POLITICS
- PPP
- PTI
- Punjab
- QTV
- Quran
- Rafiq
- rafique
- Ramadan
- Regional
- Religion
- Religion and Spirituality
- Romantic
- Saudi Arabia
- Taliban
- Terrorism
- Urdu
- Urdu poem
- USA
- Zardari
- اردو
- اردو بلاگنگ
- اسلام
- اللہ
- انسان
- حوريه رفيق
- رمضان
- سعودی عرب
- شادی
- شاعری
- قیامت
- محشر
- محمد
- مذھب
- مسلمان
- معاشرہ
- نظم
- نعت
- پاکستان
Recent Comments
Categories
Pages
Blogroll
About me
Welcome to my Blog. I am a Yasir Imran, a Pakistani living in Saudi Arabia. I am a Graphic Designer and Web Developer. I write because I want to express my thoughts. I like to read and discuss current affairs and politics.
Read more at About Me page
Top Posts
Airport Limousine Denver
007 Airport Limousine Denver 9626 E Arkansas Pl Denver, Colorado 80247 (303) 523-5553 www.007airportlimodenver.com
جیسے اپنے درانی صاحب ہوتے تھے اب ان کی جگہ دوسرے وزرا نے لے لی ہے
سچ کہتے ہو تم
میرا ذاتی خیال یہی ہے کہ گاڑی میں ٹائر نہیں ہوتے، یاسر صاحب کیوں ٹینشن لے رہے ہیں، یہ سب تو ایسے ہی چلتا رہے گا۔
jhout itna bolo k woh sach lagnay lagay. yahan b yahi qisa hai
یار گاڑی میں کب ہوتے ہیں وہ تو گاڑی سے باہر ہوتے ہیں