پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد


جی نہیں ، آج کوئی قومی دن نہیں ہے ، قائد اعظم کی پیدائش کا دن بھی نہیں۔نہ ہی قرارداد پاکستان کی سالگرہ ہے ، یوم آزادی بھی نہیں ہے۔  جس کے لیے میں یہ تحریر شائع کر رہا ہوں۔ یہ ویڈیو جس کا ربط میں نے نیچے دیا ہے اس میں جناح فلم کا آخری حصہ دکھایا گیا ہے، اس حصے کی تلاش کے لیے میں نے یو ٹیوب پر گھنٹوں تلاش کی تب کہیں جا کر یہ حصہ ملا جس میں لٹے پٹے مہاجرین یہ نعرہ لگاتے نظر آ رہے ہیں

پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد

فلمساز نے آج سے 62 سال قبل کے اس منظر میں کس قدر محنت سے رنگ بھرے ہیں کہ یہ بالکل حقیقت معلوم ہو رہا ہے،  اگر اس نعرے کو دل سے سنیں تو کیا طاقت ہے اس نعرے میں کہ اندر تک ھلا کر رکھ دیتا ہے آج پتا نہیں کس وجہ سے صبح پہلے میں عالمگیر کا گایا ہوا وہ ملی نغمہ سنتا رہا،

خیال رکھنا،

پھر دل چاہا یہ نعرہ سنوں ۔ پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد

جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے نئے دور کے نئے تقاضے پرانی اقدار کی جگہ لیتے جا رہے ہیں، بچپن میں جب بھی ۲۳ مارچ کا دن ہوتا یا ۱۴ اگست کا تو ہم ٹی وی پر ملی نغمے سنتے اور پاکستان جن لوگوں نے اتنی محنت سے بنایا ان کی کہانی سنتے اور ان کی یادیں تازہ کرتے، مگر اب تو عرصہ ہی ہو گیا ایسی کسی بھی بات کو

نئے نئے ٹی وی چینل بن گئے ہیں جنہیں کسی بھی قومی مفاد سے زیادہ اپنی شہرت عزیز ہے، خبروں کی دوڑ میں سب سے آگے، بریکنگ نیوز سب سے پہلے نشر کرنے کی کوشش، کسی کالم نگار کو بحث و مباحثے کا پروگرام، جس میں پارلیمنٹ ممبران کے ساتھ بحث، بہت کم کوئی ایسا چینل ہو گا جو پاکستان سے محبت کی بات کر رہا ہو، جس پر پاکستان میں ہونے والی مثبت پیش رفت دکھائی جا رہی ہو، سب اپنی اپنی دکانداری چمکانے کے چکر میں ہیں۔ کہیں ایسا کوئی پروگرام نہیں چل رہا جو اپنے وطن کی محبت کا درس دے رہا ہو۔

آج ہمیں اس نعرے کی شدت سے ضرورت ہے

پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد

یہ نعرہ جو ایک سچے پاکستانی کا نعرہ ہے، یہ نعرہ جو اپنے ملک اور اپنے لوگوں سے محبت کا درس دیتا ہے، مگر یہ نعرہ دل سے لگنا چاہیے، اپنی روح کو بھی اس نعرے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ، آج ہم ٹی وی دیکھتے ہیں ، اخبار پڑھتے ہیں تو ایسی ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں کہ یقین نہیں آتا کہ یہ کسی پاکستانی نے دوسرے پاکستانی کے ساتھ کیا ہے آپ بے شک اخبار دیکھ لیں، معصوم بچیوں کی عزت تار تار کی جاتی ہے، زمینوں کے تنازعات پر ۱۰ ۱۰بندے مار دیے جاتے ہیں, رشوت ، چوری ڈاکا، کرپشن، کون سے ایسی بری عادت ہے جو پاکستانیوں میں نہیں ،زلزلہ متاثرین کے لیے جانے والی امدادی سامان تک کو لوٹ لیتے ہیں پاکستانی ،ان لوگوں کو اندازہ نہیں کہ پاکستان کتنی تکلیفوں کے بعد حاصل ہو سکا

سوال یہ ہے کہ ہماری مستقبل کی نسلوں کو ہمارے ہیروز کے بارے میں کون بتائے گا، جب جناب مشرف کی مہربانی سے اسلامیات کی کتاب سے قرآنی آیات بھی کم کر دی گئی ہیں تو کیا ہماری نئی نسلیں ایسی ہوں گی جن کے ہیرو گورے ہوں گے، جن کو اپنی تاریخ، اپنے ہیرو اپنی ثقافت کا کچھ پتا نہیں ہو گا، لوگ آج کل مغرب کی تقلید میں بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اسی راہ پر چلاتے ہیں ایسا لوگ یہ بات ضرور یاد رکھیں
جب کوا ہنس کی چال چلتا ہے تو وہ اپنی چال بھی بھول جاتا ہے، وہ نہ کوا رہتا ہے نہ ہنس بن سکتا ہے،

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

7 Responses to پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد

  1. آپ نے بہت پتے کی بات لکھی ہے۔ ہم بھی پاکستان کے یوم آزادی اسی طرح ٹی وی دیکھ چکے ہیں مگر اب واقعی ایسی چیزیں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔

  2. جب میں نے جناح فلم کا یہ منظر پہلی بار دیکھا تھا تو یقین کریں میری آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے اور رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔ طلعت حسین نے اداکاری میں حقیقت کا روپ بھر دیا تھا اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس وقت اداکاری نہیں کر رہے تھے۔
    باقی ذرائع ابلاغ سے آپ کا شکوہ بالکل بجا ہے۔ ہم یہ شکوے روز کرتے رہتے ہیں۔ مسئلہ ایک یہ بھی ہے کہ اچھے چینلوں میں وہ لوگ جا رہے ہیں جو تعلیمی نظام کے ایسے سانچوں میں ڈھل کر نکل رہے ہیں جہاں فوقیت صرف اور صرف ذاتی مفاد کو ہے۔ اس میں دین، روایات، اقدار، ثقافت اور وطن سے محبت نامی کوئی شے نہیں ہوتی۔ ایسے لوگوں سے حب الوطنی کے پروگرامات کی توقع رکھنا عبث پے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم آپ جیسے محب الوطن لوگ ذرائع ابلاغ میں آگے آئیں۔

  3. Yasir Imran says:

    افضل انکل
    پی ٹی وی پر پریڈ لگتی تھی، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، پہلے پی ٹی وی سادہ تھا اب ان لوگوں نے بھی پرائیوٹ چینل کی تقلید شروع کر دی، جو حسن سادگی میں ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں

    ابو شامل صاحب
    میرے بلاگ پر خوش آمدید، واقع وہ منظر بہت اچھے طریقے سے فلمایا گیا ہے، مجھے تو دیکھتے دیکھتے شک پڑنے لگتا کہ کیا یہ اصل واقعات تو نہیں فلمائے گئے
    طلعت حسین کا پوری طاقت سے پاکستان زندہ باد کہنا، پھر سب لوگوں کا جواب میں زندہ باد کہنا، کیا بات ہے ,
    باقی آپ کی بات بھی صیحح ہے، نئے پڑھے لکھے لوگ اپنا کیریر بنانے کے چکر میں ہیں، اقدار سے کم ہی واقفیت رکھتے ہیں

  4. Yasir Imran says:

    میں نے تحریر میں کچھ اضافہ کیا ہے

  5. بہت خوب یاسر آپ کی محنت راہگاں نہیں گئی ۔ آپ نے ہمیں بھی اپنے ساتھ یہ نعرہ لگانے کا موقع دیا بہت اچھا لگا حقیقت میں اگر دل کی انکھ سے اس نعرے کو سنا جائے تو بار بار سننے کو دل کرتا ہے اور دل سے یہی آوازآتی ہے کہ خیال رکھنا ۔ امید صبح جمال رکھنا ۔ اتنی اچھی تحریر لکھنے پر یہی کہوں گی اللہ پاک زور قلم اور زیادہ

  6. Yasir Imran says:

    بہت بہت شکریہ تانیہ رحمان
    آپ نے تو حد سے زیادہ تعریف کر دی
    لیکن یہ بات اچھی لگی کہ میرے ساتھ کسی اور نے بھی یہ نعرہ لگایا، دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو تمام سازشوں سے محفوظ فرمائے، آمین

  7. TariqRaheel says:

    بابائے قوم جناب محمد علی جناح کا یوم پیدائش مبارک ہو

    December دسمبر Good Bye

Leave a reply to TariqRaheel Cancel reply