یہ دل یہ جان وار دو میرا وطن سنوار دو


کسی صاحب یا صاحبہ نے یہ نظم مجھے بھیجی، اچھی لگی تو سوچا اپنے پڑھنے والوں کے ساتھ شیر کر دوں

حیات جس کا نام ہے بہادروں کا جام ہے 
یہ جا م جھوم کر پیو جیو تو بے دھڑک جیو
یہ دل یہ جان وار دو میرا وطن سنوار دو
زمیں پر نہیں قدم ہوا بھی ساتھ میں نہیں 
گذرتے وقت کا کوئی سرا بھی ہاتھ میں نہیں 
چلے ہیں لوگ پھر کدھر پہنچنا ہے کہیں اگر 
تو نفرتوں کو پیار دو میرا وطن سنوا ر دو
یہ دل یہ جان وار دو میرا وطن سنوار دو 
سجی ہیں افراتفریوں کی جھالروں سے مسندیں 
نہ کچھ اصولِ سلطنت نہ اختیار کی حدیں 
نظام سب الٹ گیا غبار سے جو اٹ گیا 
وہ آئینہ نکھار دو میرا وطن سنوار دو 
یہ دل یہ جان وار دو میرا وطن سنوار دو 
کسی کی کمتری کو عزت و وقار کا نشہ 
کسی کو زور و زر کسی کو اقتدار کا نشہ 
نشے میں دھت تمام ہیں نشے تو سب حرام ہیں 
یہ سب نشے اتار دو میرا وطن سنوار دو 
یہ دل یہ جان وار دو میرا وطن سنوار دو
چُنے گئے تو جو گلاب خار خار ہو گئے 
بُنے گئے تھے جتنے خواب تار تار ہو گئے 
گلاب ہیں نہ خواب ہیں عذاب ہی عذاب ہیں 
چمن کو پھر بہار دو میرا وطن سنوار دو 
یہ دل یہ جان وار دو میرا وطن سنوار دو 
حرم کو جائے گی اگر یہ راہگزر تو جاؤں گا
نہ جی سکا تو حق کے راستے میں مر تو جاؤں گا 
کرے جو دین سے وفا چلے جو سوئے مصطفی
مجھے وہ شہسوار دو میرا وطن سنوار دو 
یہ دل یہ جان وار دو میرا وطن سنوار دو


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Poetry, Urdu and tagged , , , , , , . Bookmark the permalink.

2 Responses to یہ دل یہ جان وار دو میرا وطن سنوار دو

  1. محمد سعد says:

    جزاک اللہ۔
    ویسے یہ نظم یہاں سے آڈیو کی صورت میں بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
    http://www.tazkeer.org/audio/ndownloader.php?nid=291
    اسی سائٹ سے اور بھی بہت سی نظوم آپ کو مل جائیں گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s