پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب



Web-Development-Urdu-book

میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ نئے کمپیوٹر کے طالبعلموں‌کے لیے بہترین معلومات اپنے بلاگ پر شئر کروں۔اس سے قبل میں محمد بلال کا اردو کتابچہ، چند اپنے لکھے ہوے چھوٹے موٹے ٹیوٹوریل اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی کتاب بھی اپنے بلاگ پر شیئر کر چکا ہوں مجھے امید ہے کہ بہت سے احباب اس سے مستفید ہوئے ہوں گے۔اسی سلسلے کی ایک اور کڑی پی ایچ پی پروگرامنگ لینگویج اور مائی سیکول ڈیٹا بیس کے ٹیوٹوریلز پر مبنی اردو میں ویب ڈویلپمینٹ کی ایک کتاب ہے۔

بنیادی طور پر یہ کتاب ٹیوٹوریلز کا ایک مجموعہ ہے جسے ایک پی ڈی ایف کتابچے کی صورت میں اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ ٹیوٹوریلز کا یہ مجموعہ شکیل محمد خان صاحب کا تحریر کردہ ہے جو کہ آئی ٹی دنیا فورم کے اہم رکن ہیں۔ شکیل محمد گزشتہ چار سال سے ویب ڈویلپمینٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں، اگرچہ وہ پروفیشنل رائٹر نہیں ہیں پھر بھی انہوں نے اپنی بہترین کوششیں اس ٹیوٹوریل کو لکھنے میں‌صرف کی ہیں۔ یہ کورس ان لوگوں کے لیے ہے جو بنیادی ویب ڈویلپمینٹ یعنی ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا سکرپٹ سے واقف ہیں۔

پی ایچ پی جو دراصل پرسنل ہوم پیج کا مخفف ہے ایک اوپن سورس، تیز رفتار، مفت دستیاب اور طاقتور ویب ڈویلپمینٹ کمپیوٹر لینگویج ہے۔ اس کی ان خوبیوں نے موجودہ دور کے ڈویلپرز کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اسے سیکھیں اور اس کا استعمال کریں۔ دور حاضر کے مشہورو معروف کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم جوملہ، بلاگنگ سی ایم ایس ورڈ پریس، فورم سی ایم ایس وی بلیٹن اور آن لائن سٹور سی ایم ایس او ایس کامرس پی ایچ پی میں ہی تیار کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف مائی سیکول ڈیٹا بیس جو کہ ان کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم کی جان ہے، پی ایچ پی کے قدم بہ قدم ان کے چلنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

میں شکیل محمد خان کا شکر گزار ہوں‌کہ انہوں نے اپنا تکنیکی علم آئی ٹی کے نئے طالبعلموں کے لیے اس کتاب کی صورت میں‌پیش کیا، امید ہے وہ مستقبل میں‌مزید اچھے ٹیوٹوریل لکھتے رہیں گے۔
ڈھائی سو صفحات پر مبنی اس کتاب کا ڈاؤن لوڈ سائز 15 میگا بائیٹ کے قریب ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیا گیا ربط استعمال کریں۔

PHP Learning eBook Urdu

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu, Urdu and tagged , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

25 Responses to پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب

  1. Pingback: آپکے بلاگ پر تازہ ترین پوسٹ - صفحہ 4 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

  2. Pingback: پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

  3. Pingback: پی ایچ پی اور مائی سیکول بک

  4. PLZ TELL ME ABOUT SUPPLY CHAIN MANAGMENT COURSE NOTES OR BOOK IN URDU

  5. بہت بہترین شئیرنگ ہےجناب، بہت شکر گزار ہوں کہ ایک اچھی اور معلوماتی، تعلیمی کتاب ملی۔ برائے مہربائی اگر ایک مدد اور کردیں میں اپنے بلاگ پر اردو لکھنے کے لیئے آپشن دینا چاہتا ہوں اس کے لیئے کوئی حل بتا دیں۔

    بہت بہت شکریہ

    • Yasir Imran says:

      راشد ادریس صاحب۔ چونکہ میرا بلاگ ورڈ پریس ڈاٹ کام کی مفت والی ہوسٹنگ پر ہے اس لیے اس میں نئے پلگ ان شامل کرنا میرے لیے ممکن نہیں۔
      آپکا شکر گزار ہوں کہ آپکو میری کاوش پسند آئی۔

  6. Taheem says:

    موقع ملا تو ضرور پڑھیں گے

    • Yasir Imran says:

      اگر تو آپ کمپیوٹر سائنس سے وابستہ ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے بہترین ہے ورنہ آپ کے کام نہیں آئے گی۔

  7. شعیب says:

    ماشاءاللہ یاسر صاحب
    آپ وہی اردو نامہ والے یاسر ہیں ناں؟
    بہت خوب بہت بہترین سائٹ بنائی ہے آپ نے۔
    جزاک اللہ خیرا
    لیکن اس پر ایڈسنس کیوں نہیں لگایا؟

    • Yasir Imran says:

      شعیب بھائی میرے بلاگ پر خوش آمدید
      شاید آپ نے میرا بلاگ پہلی دفعہ دیکھا۔ ویسے میں اردو نامہ والا یاسر نہیں ہوں۔ بلکہ اس بلاگ والا یاسر ہی اردو نامہ پر موجود ہے۔
      کیوں کہ میں پہلے اس بلاگ پر ہوں ، بعد میں کہیں اور
      اس بلاگ پر ایڈسینس لگا ہے۔ لیکن بہت زیادہ پرامینینٹ نہیں ہے۔ چند جگہوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ پسند کرنے کا شکریہ

  8. یاسر بھائی … کتاب کی فراہمی کا کوئی انتظام فرمائیے. شکریہ.

    • Yasir Imran says:

      علی عامر بھائی، کتاب کا ڈائون لوڈ لنک پوسٹ کے آخر میں دیا گیا ہے۔ وہاں سے آپ کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔

  9. م بلال says:

    بہت خوب زبردست۔
    اللہ تعالیٰ شکیل محمد خان کو اس کا اجر دے۔۔۔آمین
    پہلی فرصت میں اس پر نظر مارتا ہوں۔
    یاسر عمران بھائی شیئرنگ کا بہت بہت شکریہ۔

  10. Muhammad Shamshad Ahmed says:

    Dear Shakeel and Yasir,

    Believe me its a nice effort. I am studying it now a days and found it very helpful. But I have one problem, the PHP Designer 7.0 is only for 21 days. hahahah

    May Allah bless you. Aameen
    I was desparately looking for such a book to learn PHP. Being in Urdu, its helpful for all. And to me it is TO THE POINT, but a comprehensive book.
    I must say WELL DONE.

    Best Regards,
    Shamshad

  11. I am a casual reader and developer of web sites particularly in Joonla and WordPress. Always trying to implement my ideas on my local web server like XAMPP and WamppServer. This is a very good effort by Mr. Shakeel Muhammad Khan, he deserves lots of good wishes and lots of bounties of Allah (SWT) and you also deserve all the same because of your sharing effort. Thank you to both of you.

  12. Zafar Iqba says:

    Yasir Bhai!

    I intend to learn PHP the program regards to Web Development. Please will your kind honour will send me the all the lessons. Hazrat Ali nay farmaya jis nay aik lafz mujhe bataya wo mera aaqa hai woh mujeh jehan chahay lay jai. In very simple way I want to learn PHP. thanks Nice

  13. abbasbashir says:

    bohat achi sharing hai main ne ye book parhi hoi hai aese dost jo php main beginners hain un k leye ye ik behtreen book hai. thanks for sharing

  14. Pingback: اب کورل ڈرا سیکھیے اردو میں | Yasir Imran Mirza

  15. Taheem says:

    مین تو آرٹس کی طالبہ تھی اور کمپیوٹر تو گھر پر ہی سیکھا ہے کبھی انسٹیٹیوٹ نی گئی

    ویسے بلاگ کو خوبصورت بنانے والی کوئی کتاب شائع کیجے
    مجھے بلاگ کی تزین کرنا ہے اور سمجھ نہیں آرہی کیا کروں

  16. bhai bhot zabardast post hy .. ek shaks ki hard working hm sb k kam aye gi ,,MASHALLAH

  17. Irfan Baig says:

    Brother Yasir, really you have done your excellent job this is very informatics blog site hope we will get lot of things related to IT in future..

    I want to share one IT site must visit all members or vistors:
    http://www.wbitt.com develop and design by (Kamran Azeem my brother and teacher)

    Irfan Baig
    K.S.A

  18. nadir says:

    thank you my dear muslim brother i am going to download your php book. i want to design my own book for the publicity of goods.

Leave a comment