میرا ٹیکنالوجی بلاگ


میں نے کافی عرصے سے ایک بلاگسپاٹ پر ایک بلاگ بنا رکھا تھا۔ اور اس پر مختلف تحاریر ڈالتا رہتا تھا۔ اب میں نے سوچا ہے کہ اس بلاگ کو ٹیکنالوجی نیوز اور ریووز کے لیے مختص کیا جائے۔ چنانچہ میں نے اس کی تھیم تبدیل کی ہے اور قدرے بہتر تھیم لگائی ہے۔ پرانی کیٹیگریز ختم کر کے نئی کیٹیگریز بنائی ہیں اور سبھی تحاریر کو ان سے منسلک کیا ہے۔پہلے تو 15 ، کے قریب کیٹیگریز تھیں اب فقط 5 تک محدود کر دی ہیں۔ جو کہ درج ذیل ہیں۔

Technology-Blog

ٹپس اینڈ ٹرکس
سمارٹ فونز
ٹیکنالوجی نیوز
ایس ای او اینڈ بلاگنگ
مِسکلینس

اس بلاگ پر گوگل ایڈسینس کے اشتہارات بھی لگا رکھے ہیں۔ بلاگ پر ہٹس کی تعداد زیادہ نہیں ہے تاہم یہ بڑھ رہی ہے۔ فی الوقت اسے بمشکل 350 روزانہ کی ایورج تک لا پایا ہوں۔ اگر میں اس میں اچھے مضامین شامل کرتا رہا تو مجھے امید ہے روزانہ کے ہٹس کو 800 سے 1000 تک لے جا سکوں گا۔ جس کے بعد ایڈسینس کا کچھ فائدہ ہونا شروع ہو گا۔ بلاگ پر کچھ تحاریر بیرونی سورسز سے بھی لگائی گئی ہیں اور بیشتر میری اپنی ہیں۔ تاہم بیرونی تحاریر کچھ عرصہ قبل تک لگاتا رہا ہوں۔ حالیا خود ہی تحاریر لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ بلاگ وزٹ کیجیے اور رائے دیجیے۔

http://yasirimran.blogspot.com

یہ بلاگ کیسا لگ رہا ہے۔ کن کن شعبوں میں اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ذمرہ جات کی ترتیب کیسی ہے ، کیا اسے بدل دینا چاہیے ؟
کیا میں کم اہمیت والی تحاریر ختم کر دوں؟
کی ورڈ کا استعمال کس طرح کروں کہ بلاگ میں بہتری آئے۔

امید ہے آپ اپنی رائے سے ضرور نوازیں گے۔ بہت شکریہ

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu and tagged , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

3 Responses to میرا ٹیکنالوجی بلاگ

  1. mushrraf says:

    عمران بھائی
    السلام علیکم
    میں بلاگ کی دنیا میں نیا ہوں اور مجھے بلاگ استعنمال کرنے کا اتنا زیادہ تجربہ بھی نہیں ہے میں سمجھتا ہے کہ بلاگ وہ چیز ہے جس کے ذریعے ہم اپنےی رائے یا معلومات دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ میری معلومات دوسروں تک پہنچیں۔
    میرے بلاگ کا ایڈریس
    http://humble-stories.blogspot.com/
    ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یوزرز اس بلاگ پر آئیں اور اس کو وزٹ کریں لیکن وہ کیسے ہوگا میں نے
    directory submission
    بھی کی ہے جب کہ میرے بلاگ پر یوزوز نہیں آرہے اس کا کیا حل ہے۔
    کیا ہمارا بلاگ اردو میں بھی چل سکتا ہے اور اردو کے بلاگ کی ہم ڈائیریکٹری سب مشن کیسے کریں گے۔
    آپ کے جواب کا منتظر
    محمد مشرف

    • Yasir Imran says:

      مشرف بھائی وعلیکم السلام
      جی ہاں بلاگ ایک ویب سائٹ کی طرح کا ہی ہوتا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے خیالات اور معلومات دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹری سبمیشن بلاگ کے وزٹر بڑھانے کا اچھا طریقہ ہے ۔ تاہم اس کے علاوہ بھی کئی ایسی چیزیں ہیں جو کر کے آپ بلاگ کی ٹریفک بڑھا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک مثال پیش کرتا ہوں۔
      آپ بیچ بازار ایک دکان کھول کر اس میں دو تین قسم کی دال، اور ایک دو قسم کی سبزی رکھ دیتے ہیں۔ اب بازار میں آنے والے ہر فرد کو آپکی دکان نظر تو آئے گی تاہم یہ ضروری نہیں کہ وہ خریداری بھی کرے کیوں کہ آپ نے اسکی مطلوبہ چیز رکھی ہی نہیں۔ اس لیے اپنے بلاگ پر مفید معلومات اور آرٹیکلز کی تعداد میں اضافہ کیجیے۔ یہی آپکی دکان کا سودا ہو گا جس کی لیے ظاہری سی بات ہے زیادہ گاہک آئیں گے۔ مزید آپ یہ آرٹیکلز پڑھیے۔ ایک انگریزی میں ہے۔ ایک اردو میں۔ دونوں کا لب لباب ایک جیسا ہی ہے۔

      14 Tips For Better Blogging

      اردو بلاگ بہتر بنائیے

  2. mushrraf says:

    اور میں اس بلاگ کو کس طرح مزید بہتر بنا سکتا ہوں

Leave a comment