قربانی اللہ کے لیے یا نمود و نمائش


عید الاضحی کی آمد آمد ہے، ہر سال پاکستانی عوام بڑے جوش و خروش سے اس عید پر قربانی کے لیے جانور خریدتے ہیں۔ تاہم معاشرے میں وقت کے ساتھ ساتھ عجیب و غریب اقدار جنم لے رہی ہیں۔ فیس بک پر آجکل ایک ویڈیو شئر ہو رہی ہے جس میں ایک تگڑے سے بیل کی رسی تھامے ایک عورت ناچ رہی ہے اور بہت سارے کیمرے اس منظر کو ریکارڈ کر رہے ہیں ۔ شاید یہ طریقہ کار قربانی کے جانور کی پبلسٹی کے لیے اختیار کیا گیا ہو گا، تا کہ جانور کو مہنگے داموں بیچا جا سکے لیکن یہ سنت ابراھیمی کے ساتھ ایک بیہودہ مذاق ہے۔ لوگ اپنی قربانی کی قیمت کا چرچا بھی بڑے شوق سے کرتے ہیں ۔


بہتر ہے کہ اپنی مجالس میں یا دوستوں میں قربانی کے جانور کی قیمت کا ذکر نہ کیجئے اور نہ ہی مہنگائی کو کوسئے کیونکہ آپ نے قربانی اللہ تعالی کے قرب کے لئے کرنی ہے اور اللہ تعالی تو ہر بات سن لیتا ہے۔ اس لئے اس قربانی کو اپنے دل کی خوشی سے اللہ تعالی کے حضور پیش کیجئے۔

سوچئے اگر آپ کے پاس کوئی مہمان آجائے اور آپ اس کے لئے ایک جانور ذبح کریں اور وہ آپ سے یہ سن لے کہ آپ کی خدمت میں پیش کی جانے والی ضیافت کی قیمت اتنی تو مہمان کا رد عمل کیا ہوگا ؟
ہم عید قرباں اور انتہائی مبارک دس دنوں سے گزر رہے ہیں اس لئے کوئی میسیج یا کوئی تحریر جس میں قربانی سے متعلق کوئی لطیفہ ہو، مذاق ہو اسے ایک دوسرے کو مت بھیجئے اس لئے کہ شعائر اللہ کا احترام ہم پر لازم ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔ آمین۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu and tagged , , , , , . Bookmark the permalink.

1 Response to قربانی اللہ کے لیے یا نمود و نمائش

  1. masoodmalick says:

    Beautiful.. 🙂
    now a days people want to make show, according to Islam: Don’t show.. Islamic principle is that “if you give something with your right hand, your left hand remains un-aware..
    Agreed with your dissection.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s