پاکستان میں آن لائن شاپنگ کے اعداد و شمار اور حقائق


Online Shopping Statistics in Pakistan

پاکستان میں مجموعی طور پر انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ رہا ہے لیکن کیوں اور کس مقصد کے لئے اسے استعمال کیا جا رہا ہے، یہ مغربی ممالک سی بلکل محتلف ہے. پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو ان کی آمدنی، تعلیم اور صنف کی بنیاد پر مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے. انٹرنیٹ کو عام طور پر تفریح کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس میں داؤن لوڈنگ،سٹریمنگ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال شامل ہے. اسے وسیع پیمانے پر مارکیٹنگ اور اشتہارات کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے. کچھ مواقع پر مستند اور قیمتی معلومات لوگوں تک پہنچا نے کے لئے انٹرنیٹ کو ٹیلی -سیلز اور دوسرے ذرائع پر ترجیح بھی دی جاتی ہے. اوسطا ایک پاکستانی (کم آمدنی سے لے کر گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس) تقریباً تین گھنٹے یا اس سے زیادہ روزانہ انٹرنیٹ پر صرف کرتے ہیں. وہ ٥٥٠ kbps کے انٹرنیٹ کنکشن کے لئے ماہانہ ٥٠٠ سے ١٠٠٠ روپے بھی ادا کرتے ہیں. یہ خوردہ فروشوں، تھوک فروشوں اور دیگر فروخت کندگان کے لئے بہت فائدہ مند ہے کیوں کہ انٹرنیٹ پر فروخت کندگان کو صارفین کی مکمل توجہ حاصل ہوتی ہے۔

آن لائن کامرس ایک ابھرتا ہوا رجحان ہے جو ابھی بہت کم لوگوں تک محدود ہے. آن لائن شاپنگ کے مظاہر میں کچھ کیٹگریز ایسی ہیں جو آرڈرز حاصل کر رہی ہیں. ملبوسات میں ٹی شرٹس اور الیکٹرانکس میں موبائل فون اور دوسرے چھوٹے گیجٹس سب سے زیادہ بکنے والی اشیا ہیں. گھر کے سامان اور جوتوں کی کیٹگریز بھی کافی آرڈرز حاصل کرتی ہیں. اس رجحان کی محتلف وجوہات ہیں جن میں اشیا کی قیمت، ترسیل کا وقت اور وہ علاقہ جہاں سے آرڈر کیا گیا، شامل ہیں. اگرچہ انٹرنیٹ شہری اور دیہاتی دونوں علاقوں میں استعمال کیا جاتا ہے لکین ای کامرس صرف صوبہ پنجاب اور سندھ کے شہری علاقوں تک محدود ہے. یہ ای کامرس ترسیل کے وقت ادائیگی کی وجہ سے کامیاب ہو رہی ہے۔
کچھ کمپنیز نے پہلے ہی جنوبی اشیا اور خاص طور پر پاکستان میں سرمایاکاری شروع کر دی ہے. یہ کمپنیز ایک سال سے توسیع کے منصوبے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہیں. ایک جرمن بزنس انکیوبیٹر “راکٹ انٹرنیٹ” پہلے ہی آٹھ مختلف ادیموں جن میں کیمو.پی کے بھی شامل ہے کے  ساتھ مارکیٹ میں داخل ہو چکا ہے. ساؤتھ افریقن کمپنی “Naspers” نے بھی پاکستان میں OLX کے طور پر سرمایاکاری کی ہے. ایک اور نیویای کمپنی جس کا نام “Schibsted” ہے اس نے پاکستان میں آسانی.کوم.پی کے کے طور پر سرمایاکاری کی ہے. یہ ویب سائٹس تیزی سے ترقی کرتے ھوے ١٥٠٠ آرڈرز روزانہ حاصل کر رہی ہیں. یہ شرح نمو G3 اور G4 کے متعارف ہونے کے بعد مزید بڑھنے کی امید کی جا رہی ہے۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

Leave a comment