عمران خان کے مخالف سیاسی گروہ قلیل عرصے میں تحریک انصاف کا تعلق ہر سیاسی جماعت یا طبقے سے جوڑ چکے ہیں دراصل انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر تحریک انصاف اتنی مضبوط کیسے ہو رہی ہے، اس کا ہر جلسہ پہلے سے کامیاب ترین ثابت ہو رہا ہے اور عمران خان کو ان کی توقعات سے کہیں بڑھ کر پذیرائی کیسے مل رہی ہے نتیجتا بوکھلاہٹ میں وہ پچھلے کچھ عرصہ کے دوران تحریک انصاف کو ہر جماعت، ایجنسی یا یہودیوں کا مہرہ قرار دے چکے ہیں لیکن وہ یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ جس عوام پر تمام موجودہ سیاسی جماعتوں نے ملک کرظلم وستم ڈھائے ہیں وہ اب ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ تمام پاکستانیوں کو ان نقاط پر سوچنا ہو گا کہ وہ کن جماعتوں کی حمایت کر رہے ہیں؟ جو حکومت میں رہتے ہوے بھی ان کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتیں۔
Allegations on Imran Khan and Pakistan Tehrek-e-Insaf from other political parties