چودہ غلطیاں جو آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کروا سکتی ہیں


میں ایک گزشتہ پوسٹ میں بتا چکا ہوں کہ گوگل ایڈسینس ویب سائٹ یا بلاگ سے پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے اور گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز کی کیا تعریف ہے۔ اس پوسٹ میں ان اسباب کا ذکر کر رہا ہوں جو نئے گوگل ایڈسینس پبلشرز کے اکاؤنٹ بلاک ہو جانے کا سبب بنتے ہیں۔انگریزی کا مشہور محاورہ ہے “ٹو ایرر از ہیومن، ٹوفارگیو از ڈیوائن” جس کا مطلب یہ ہے کہ “انسان خطا کا پتلا ہےاور خدا خطائیں معاف کرنے والا ہے” تاہم جب بات گوگل ایڈسینس کی آتی ہے تو “غلطی کی معافی کی گنجائش نشتہ” والی بات ہو جاتی ہے۔ کیوں کہ گوگل ایڈسینس اپنے پبلشرز کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی بھی معاف کرنے کو تیار نہیں۔ آپ کسی ایسی ہی چھوٹی سی غلطی کا شکار ہو کر اپنا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کروا لیتے ہیں۔ اور آپکی تمام محنت پر پانی پھر جاتا ہے۔ گوگل ایڈسینس والے یہ چاہتے ہیں کہ آپ ان کی دی گئی ہدایات اور پالیسیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ایک دفعہ آپ پر گوگل ایڈسینس کی طرف سے پابندی لگ گئی سمجھیے زندگی بھر کے لیے لگ گئی۔

ایک ۔ اپنی ویب سائٹ پر لگے ہوئے اشتہارات پر خود سے کلک کرنا

گوگل ایڈسینس کے نئے پبلشرز اکاؤنٹ منظور ہونے کے فورا بعد ہی تیز رفتار کمائی کے چکر میں اپنے اشتہارات پر کلک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایسا کرنا دراصل انڈے دینے والی مرغی کو خود ہی قتل کرنے جیسا ہے۔ کچھ پبلشرز اپنے کمپیوٹر سے ہٹ کر کسی دوسرے کمپیوٹر پر جا کر اپنی سائٹ کے اشتہارات پر کلک کرتے ہیں۔ یاد رکھیے گوگل اس معاملے میں بہت چالاک ہے اور وہ بہت جلد آپکو پکڑ لے گا۔ اورآپکی ہمیشہ کے لیے چھٹی۔۔۔

دو ۔ روبوٹ یا سافٹ وئر کی مدد سے اپنی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر کلک کرنا اور امپریشنز کی تعداد بڑھانا

بازار میں ایسے بہت سے سافٹ وئر دسیتاب ہیں جو آپکی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر خودکار طریقے سے کلک کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئرز میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے آئی پی تبدیل کر لیتے ہیں، مختلف اوقات میں مختلف انداز سے کلک کر کے گوگل ایڈسینس والوں کو دھوکہ دینے کا پورا انتظام کرتے ہیں، مگر گوگل ان سافٹ وئرز کو پکڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، اور ایسا ہو جانے کی صورت میں آپکا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔

تین ۔ دوستوں سے کہہ کر اپنی سائٹ پر ظاہر ہونے والے اشتہارات پر کلک کروانا

اکثر لوگ اپنے دوستوں سے کہہ کر اپنی ویب سائٹ پر لگے گوگل اشتہارات پر کلک کرواتے ہیں۔ ایسا کرنا ایک تو دھوکہ دہی کے ذمرے میں آتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ گوگل اس طرح کی حرکتوں کو بہت جلد پکڑ لیتا ہے۔ اکثر انٹرنیٹ فورمز پر اس طرح کے اشتہارات نظر آتے ہیں کہ آپ میرے اشتہارات کلک کریں، میں آپکے کرتا ہوں۔ ایسا کرنا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں ۔

چار ۔ کلک ایکسچینج سائٹس جوائن کرنا اور ان کی خدمات سے مستفید ہونا

کلک ایکسچینج سائٹس بھی دراصل ایک دوسرے کے اشتہارات پر کلک کرنے کی ہی ایک شکل ہے۔ ایسا کرنے کے بعد بھی آپ گوگل کو دھوکا نہیں دے پائیں گے۔

پانچ ۔ اپنی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر کلک کرنے کے عوض صارفین کو مفت خدمات مہیا کرنے کا لالچ دینا

کئی ویب سائٹ مالکان اپنی ویب سائٹ پر اس طرز کے پیغام دیتے ہیں کہ ہم آپکو ڈاون لوڈ کی سہولت مفت مہیا کر دیں گے آپ ہمارے اشتہارات پر کلک کریں۔ ایسا کرنا گوگل کی پالیسی کے منافی ہے اوراگر آپکی سائٹ پر اس طرز کے پیغامات ہوں تو بہت جلد گوگل آپ کا اکاؤنٹ بند کر دے گا۔

چھے ۔ اپنی سائٹ پر ایسے پیغام دینا “اشتہار پر کلک کر کے ہمیں عطیہ دیں

ویب سائٹ پر خدمات دینے کے عوض عطیہ دینے کا بینر اکثر ویب سائٹس پر لگا ہوتا ہے جو کہ قطعی غلط نہیں اگر آپ پبلک سروس کا کوئی کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ شوقیہ طور پر بھی عطیہ دیں کا بینر لگا دیں تو گوگل کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ تاہم اگر بینر میں اس طرح کا پیغام لکھا ہو یا فقط کوئی اشارہ موجود ہو کہ ویب سائٹ پر موجود اشتہارات پر کلک کر کے ہمیں عطیہ دیں تو وہ گوگل کی پالیسی کے مطابق قابل اعتراض بات ہو گی۔ جس پر آپکا اکاؤنٹ بند بھی ہو سکتا ہے۔

سات ۔ مبہم سرخیوں کے نیچے اشتہار لگانا

غیر واضح اور مبہم سرخیوں کے نیچے اشتہار لگانا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔کیوں کہ اس سے گوگل ایڈسینس کی ٹیم کو یہ شک پڑ سکتا ہے کہ آپ صارف کو اشتہار پر کلک کرنے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

آٹھ ۔ اشتہارات کی طرف اشارہ دے کر اسے نمایاں کرنے کی کوشش

Google Adsense

ویب سائٹ میں جہاں بھی آپ گوگل ایڈسینس کا کوڈ لگائیں اس کی طرف کوئی تصویری اشارہ دینا گوگل کی پالیسی کے خلاف ہے اور ایسا کرنے پر گوگل آپکا اکاؤنٹ بند کر سکتا ہے۔

نو ۔ ایسی سائٹس پر اشتہار لگانا جو گوگل کی ٹرمز آف سروسز کے منافی ہوں

Google Adsense

ایسی ویب سائٹس جن میں اخلاق کے منافی تصاویر، ویڈیوز یا نفرت انگیز مضامین شامل ہوں پر گوگل ایڈسینس کے اشتہار لگانا گوگل ایڈسینس کی پالیسی کے خلاف ہے چنانچہ آپ کسی بھی ویب سائٹ میں گوگل ایڈسینس کوڈ لگاتے وقت احتیاط برتیں۔

دس ۔ ایسے پیج پر اشتہار لگانا جہاں گوگل ایڈز جیسا فارمیٹ پہلے ہی موجود ہو

کسی بھی ایسے پیج میں اشتہار لگانا، جہاں کا مواد پہلے ہی گوگل ایڈز کے فارمیٹ کے مطابق ہو۔ اور جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارف کنفیوز ہو جائے کہ آیا یہ اشتہار ہے یا ویب سائٹ کا مواد ، وہاں پر بھی اشتہار لگانا آپکا اکاؤنٹ بند ہو جانے کا سبب بن سکتا ہے۔

گیارہ ۔ تصاویر کے ساتھ جوڑ کر اشتہار لگانا

Google Adsense

گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کے ساتھ کسی بھی قسم کی تصاویر یا ویڈیوز لگانا گوگل ایڈسینس کی پالیسی کے خلاف ہے۔ گوگل ایڈسینس ٹیم اس قسم کی خلاف ورزیوں کا سختی سے جائزہ لیتی ہے اور اکاؤنٹ فورا بند کر دیتی ہے۔

بارہ ۔ گوگل اشتہارات کو اپنی سائٹس کے لنکس کی طرز کا فارمیٹ دینا

اگر آپ اپنی ویب سائٹ کے لنکس اور ھیڈنگ کو ۱۰۰ فیصد گوگل ایڈسینس کے لنکس کی شکل دے دیں گے تو صارف گوگل ایڈسینس کے اشتہار پر اسی ویب سائٹ کا اندرونی لنک سمجھ کر کلک کر دے گا۔ ایسا کرنا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کروا سکتا ہے۔

تیرہ ۔ اشتہارات کو نیوی گیشن بار کے نیچے اس طرح لگانا کہ وہ حادثاتی طور پر کلک ہوجائیں

Google Adsense

تیز رفتار آمدن کے چکر میں مختلف ویب ڈویلپرز مختلف غیر قانونی طریقے اختیار کرتے ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی نیوی گیشن بار کے نیچے اشتہار لگانا ہے۔ نیوی گیشن بار کو ذیلی مینوز میں تقسیم کر کے عین اس کے نیچے اشتہار لگانے سے اکثر اوقات صارف کی مرضی کے بغیر کلک ہونے کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔ ایسا کر کے اکثر ویب ڈویلپرز اپنی دانست میں گوگل ایڈسینس اور انٹرنیٹ صارفین، دونوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر گوگل ایڈسینس والے اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بہت جلدی پکڑ لیتے ہیں اور اکاؤنٹ بند کردیتے ہیں۔

چودہ ۔ گوگل ایڈسینس کی طرف سے دے گئے کوڈ میں تبدیلی کرنا

اکثر ویب ڈویلپرز گوگل ایڈسینس کی طرف سے دیے گئے کوڈ میں تبدیلیاں کر کے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا کرنا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون راکیش کے بلاگ سے لے کر اردو میں ترجمہ کیا گیا  تا کہ اردو صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ علاوہ ازیں یہ مضمون پاکستان کی آواز میگزین کے جولائی کے شمارے میں بھی شامل ہے۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

9 Responses to چودہ غلطیاں جو آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کروا سکتی ہیں

  1. smabid says:

    Sir kya ap mujhay urdu blog main add sense laganay ki trick bta saktay hain…main bar bar add sense k liye try karta hn par reject ho jata hai…….

    • Yasir Imran says:

      گوگل ایڈسین اردو زبان کو سپورٹ نہیں کرتی۔ تاہم اگر آپ کسی انگریزی بلاگ یا ویب سائٹ کی بنیاد پر درخواست جمع کروائیں تو منظور ہو جائے گی۔ بعدازان آپ گوگل ایڈسینس کا کوڈ اردو بلاگ پر بھی لگا لیں۔

  2. بھائی کیا اس طرح اکاونٹ بند نہیں ہو جائے

  3. munir ahmed says:

    Yasir bahi bhot helpful hain thanks for sharing great information, aik request hia k blog ko google ke nazar m kasy lay or blog k PR b bar jay. thanks in advance.

  4. I am agree with your suggestion. I like the way you describe all points.

  5. yasar bhayi asalaam-o-alaikum
    ap ne hum ko bahut achi malomat share ki hai . agar maira google adsens acount google ne band kia tu hamin kise pata chalega ke adsense acount band hochuka hai? mai aik website banwaya hai lekin ab mai es faild mai nia hun plz kuch zarori malomaat dejie, ke es ko kaise kes tara promote karun es mai kia kia content dalun ? plz
    brdhi mehrobani hogi

    • Yasir Imran says:

      وعلیکم السلام
      بھائی جب آپ ایڈسینس اکائونٹ میں لاگن کریں گے تو وہاں پر آپکو یہ پیغام مل جائے گا۔ دوسری صورت میں گوگل والے آپ کو ای میل بھی بھیج دیں گےجب اکائونٹ بند ہوا۔
      پسند کرنے کا شکریہ

  6. Muhammad Yasir Ali says:

    yasar bhayi asalaam-o-alaikum Yasar bhayi Mara Name Muhammad Yasir Ha Main Blogger Se websites Design Kar raha Ho Maggar Mary Websites Har bar Block Ho Jati Ha Main Ka Karo Ap Mujha Kuch Bato Do Na.Please.

  7. Pingback: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے | Yasir Imran Mirza

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s