آئی فون سے خلا تک کا سفر


گورے بڑے عجیب و غریب دماغ کے ہوتے ہیں اور عجیب و غریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں، مگر ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ان کی یہی خر دماغی نئی نئی سائنسی ایجادات، مشاہدات انکشافات اور معلومات دینے کا باعث بنتی ہے.

ایسے ہی کچھ خر دماغ گوروں نے آئی فون کو غبارے سے باندھ کر خلا میں بھیجا. جی ہاں خلا میں. اور اسکی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ آئی فون کی کیمرے کی مدد سے ہوتی رہی. اس تجربے کو کرنے کے لیے انہوں نے آٹھ ماہ تک تحقیق کی، موسمی حالات کا جائزہ لیا پھر انہوں نے آئی فون کو ایک سخت غلاف والے ڈبے میں بند کیا. اس کے کیمرہ کا رخ زمین کی طرف کر دیا. اور اسکو ایک طاقتور موسمی غبارے سے باندھ کر چھوڑ دیا. یہ غبارہ تیز رفتار سے اوپر اٹھتا چلا گیا. اس نے پہلے ہلکے بادلوں کو کراس کیا. پھر گہرے بادلوں سے ہوتا ہوا کرہ ہوائی کے اوپری غلاف میں‌پہنچا. جہاں اسکا سامنا تیز ترین طوفانی ہوائوں سے تھا جن کی رفتار سو میل فی گھنٹہ تک ممکن تھی. اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری تک تھا. اس غبارے کی لوکیشن سے آگاہ رہنے کے لیے گوروں نے اس میں جی پی ایس ڈیوائس بھی نصب کر رکھی تھی جس کا مسلسل رابطہ سیٹلائٹ کے ساتھ رہا. بالاآخر مسلسل ستر منٹ تک افقی پرواز کرنے کے بعد غبارہ پھٹ جاتا ہے اور یہ چھوٹا سے جہاز ایک لاکھ فٹ کی بلندی سے نیچے گرنے لگ جاتا ہے. یہ بلندی قربیا زمین سے 19 میل بنتی ہے. اسکے گرنے کی رفتار ایک مقام پر ڈیڑھ سو میل فی گھنٹہ سے تجاوز کر جاتی ہے. بالاآخر پیرا شوٹ کھلتا ہے اور یہ رفتار بتدریج کم ہوتی ہوتی پندرہ میل فی گھنٹہ رہ جاتی ہے. جی پی ایس سگنل سے پتہ چلتا ہے کہ یہ چھوٹا سا خلائی جہاز چھوڑے جانے والے مقام سے 30 میل دور ایک مقام پر گرنے والا ہوتا ہے. زمین پر گرنے سے دو منٹ پہلے آئی فون کی بیٹری جو کہ ٹھنڈی تیز ہواؤں کی وجہ سے یخ بستہ ہو چکی ہے اور اس نے 100 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کر لی ہے جواب دے جاتی ہے. بعد ازاں گورے کافی تگ و دو کے بعد اپنے اسے غبارے اور آئی فون کو تلاش کر لیتے ہیں اور اس سے یہ دلچسپ اور مزیدار ویڈیو حاصل کرتے ہیں. ضرور دیکھیے.

اس ویڈیو میں غبارہ چھوڑے جانے کا منظر 2:20 سیکنڈ پر شروع ہوتا ہے.

اپ ڈیٹ : منیر عباسی صاحب کا توجہ دلانے کے لیے شکریہ۔ اس ڈیوائس میں کیمرہ الگ سے موجود تھا اور آئی فون کو مقام کی ٹریکنگ کرنے کےلیے استعمال کیا گیا۔

اس سے ملتی جلتی تحاریر

کیا انسان کا چاند پر قدم رکھنا حقیقت ہے

Airblue plane crash-updated pictures

Global Science Magzine Launched new Website


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Technology, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

4 Responses to آئی فون سے خلا تک کا سفر

  1. میرا خیال ہے یاسر، ایک منٹ اور چالیس سیکنڈ کے آس پاس انھوں نے کہا کہ آئی فون صرف اس کیمرے کو ٹریک کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔ آئی فون نے یہ وڈیو نہیں بنائی۔

  2. Pingback: Tweets that mention آئی فون سے خلا تک کا سفر | Yasir Imran Mirza -- Topsy.com

  3. Pingback: بغیر راکٹ سائنس کے خلاء کےکنارے تک اڑان - پاکستان کی آواز

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s