گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز جانیے


گوگل ایڈسینس اکاوّنٹ حاصل کر لینے کے بعد آپ اپنے اکاوّنٹ میں لاگ ان ہو کر کئی اقسام کی رپورٹس اور جدول دیکھ پاتے ہیں۔ انہی رپورٹس اور شماریات کی بنا پر آپ اپنے اشتہارات اور صفحات میں بہتری لا سکتے ہیں چنانچہ آپکے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ان رپورٹس میں موجود ٹرمز Terms کا کیا مطلب ہے۔ نیچے میں چند بنیادی ٹرمز کی تفصیل اور مطلب بیان کرتا ہوں۔

کلک Click

ایک قابل قبول کلک وہ ہوتا ہے جو ایک حقیقی صارف آپکی ویب سائٹ پر آ کر کسی ایسے اشتہار پر کرتا ہے جو واقعی کسی ایسی ویب سائٹ یا ویب صفحے کا ہے جہاں اس صارف کے مطلب کی کوئی چیز موجود ہو۔اس کلک کے نتیجہ میں اشتہار دینے والا گوگل کو ایک طے شدہ رقم دیتا ہے۔ جس میں سے گوگل اپنی کمیشن کاٹ کربقیہ رقم آپکے کھاتے میں منتقل کر دیتا ہے۔

کرالر Crawler

کرالر کو عام طور پر سپائڈر یا بوٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل ایک سافٹ وئر ہے جو مسلسل انٹرنیٹ پر موجود ویب صفحات کو پڑھتا رہتا ہے اور ان صفحات میں موجود ڈیٹا کو ان کے متعلقہ زمرہ جات میں محفوظ کرتا رہتا ہے۔ کرالر کسی بھی وقت آپ کے ویب صفحے پر آ کر آپکے صفحے پر موجود مواد کا جائزہ لیتا ہے اور پھر اسی طرز کے اشتہار آپ کے صفحے پر ظاہر کرتا ہے جس قسم کا مواد آپکے ویب صفحے پر موجود ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کھیلوں کے متعلق مضامین لکھتے ہیں تو آپکی ویب سائٹ یا بلاگ پر گوگل کی جانب سے کھیلوں کا سامان بنانے والے اداروں کے اشتہار ظاہر ہوں گے۔ یا مختلف سپورٹس کلب کے اشتہار ظاہر ہوں گے۔

ایڈ کوڈ Ad Code

ایک ایڈ یونٹ کے لیے جو ایچ ٹی ایم ایل کوڈ گوگل آپکو مہیا کرتا ہے تا کہ آپ اسے اپنے ویب صفحے کی ایچ ٹی ایم ایل میں شامل کر کے اشتہار کا ظاہر ہونا ممکن کرتے ہیں۔

ایڈ یونٹ Ad Unit

اشتہارات کا ایک مجموعہ جو تصاویر یا لکھائی کی شکل میں ایک مخصوص منتخب کیے گئے سائز میں کسی بھی ویب صفحے پر ظاہر ہو۔ اپنے ایڈ سینس اکاونٹ میں آپ اشتہارات کی نوعیت۔ رنگ، تحریری اشتہارات کی شکل وغیرہ اختیار کر سکتے ہیں۔ بعدازاں آپکو ایک جاوا سکرپٹ اور ایچ ٹی ایم ایل پر مشتمل کوڈ دیا جاتا ہے جسے آپ اپنے ویب صفحے میں لگا سکتے ہیں۔

ٹیکسٹ ایڈز یا امیج ایڈز Dynamic image ads or Text Ads

گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کو بنیادی طور پر دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ٹیکسٹ پر مبنی اشتہارات جن میں صرف عبارت ہوتی ہے اور تصویری اشتہارات جن میں اشتہار دینے والا اپنا پیغام ایک تصویر کی صورت میں پیش کرتا ہے

ایڈ رینک اور پوزیشنگ Ad rank/Positioning

کسی بھی اشتہار کا اچھے ویب صفحات اور ان صفحات پر واضح مقامات پر ظاہر ہونا ان کی کاسٹ پرکلک کی قیمت کے حوالے سے متعین کیا جاتا ہے۔

چینل Channel

جو لوگ گوگل ایڈسینس کا اکاونٹ حاصل کر لیتے ہیں انہیں پبلشر کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ وہ گوگل اشتہارات اپنے ویب صفحات پر پبلش کرتا ہے۔ کوئی بھی پبلشر اپنی مختلف ویب صفحات یا ویب سائٹس سے ہونے والے کلکس کی تعداد معلوم کرنے کے لیے چینل بنا سکتا ہے۔ یوں وہ معلوم کر سکتا ہے کہ کونسی ویب سائٹ پر اسے زیادہ صارفین مل رہے ہیں اور کتنی آمدن ہو رہی ہے۔ یوں کم آمدن ہونے والی ویب سائٹس یا ویب صفحات پر محنت کر کے انہیں بہتر بنا سکتا ہے۔

سی پی سی (Cost-per-click (CPC

کاسٹ پر کلک وہ رقم ہے جو آپکی ویب سائٹ پر لگے گئے اشتہار پر ایک کلک ہونے کے بعد گوگل ایڈ سینس کی طرف سے بطور کمیشن آپکو دی جاتی ہے۔ کیوں کہ ایسا ہونے کے بعد آپ کے توسط سے ایک انٹرنیٹ صارف گوگل کے ان صارفین تک جاتا ہے جنہوں نے گوگل ایڈورڈز کو صارفین بھیجنے کے لیے پیسے جمع کرا رکھے ہوتے ہیں۔ کسی بھی اشتہار کی کاسٹ پر کلک اشتہار دینے والا متعین کرتا ہے۔ قیمت کے کم یا زیادہ ہونے کی بنیاد پر گوگل ان اشتہارات کے لیے اچھے ویب صفحات یا عام درجے کے ویب صفحات پر ظاہر ہونا متعین کرتا ہے۔ تاہم یہ بحث گوگل ایڈورڈز کے متعلقہ ہے جو کہ ہمارا موضوع نہیں ہے۔

امپریشنز Impressions

اپنی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس کا کوڈ لگا دینے کے بعد جتنی تعداد میں انٹرنیٹ صارفین آپ کا صفحہ کھولیں گے اور گوگل کے اشتہار مسلسل ظاہر ہوتے رہیں گے وہ تعداد اشتہارات کے امپریشنز Impressions کہلاتی ہے۔ اگر آپ نے ایک ویب پیج میں کئی اشتہارات لگا رکھے تو یہ تعداد زیادہ ہو جائے گی۔ مثال کے طور پر اگرآپکی ویب سائٹ کے ایک صفحے پر دو عدد ایڈ یونٹ Ad Unitsلگے ہیں اور آپکا صفحے پانچ بار کھولا جاتا ہے تو امپریشنز کی تعداد پانچ ضرب دو = دس ہو جائے گی۔

پیج سی ٹی آر PageCTR

سی ٹی آر دراصل کلک تھرو ریٹ کا مخفف ہے ۔آپکی ویب سائٹ پر ایک سو بار اشتہار نظر آنے پر آپکی ویب سائٹ کے صارفین کتنی دفعہ ان اشتہارات پر کلک کرتے ہیں۔ مثال کے طور آپکی ویب سائٹ پر 500 بار اشتہار ظاہر ہونے پر صارفین ان پر 25 مرتبہ کلک کرتے ہیں تو سی ٹی آر 25 کو 500 پر تقسیم کرنے سے حاصل ہونے والی مقدار ہو گی۔ یعنی پانچ فیصد۔

ای سی پی ایم Page eCPM

ای سی پی ایم دراصل ایفیکٹو کاسٹ پر تھائوزینڈ امپریشنز کا مخفف ہے۔یعنی آپکی ویب سائٹ پر ایک ہزاربار اشتہار کے ظاہر ہونے پر آپکو کتنی آمدن ہو گی۔یہ مقدار ہم کمائی کو امپریشنز پر تقسیم کر کے حاصل کرتے ہیں۔ اس مقدار کو ہم مختلف ایڈسینس چینلز اور ایڈورٹائزنگ پروگرامز کا موازنہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس سے ملتی جلتی تحاریر

گوگل ایڈسینس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ
ویب سائٹ یا بلاگ سے آمدنی
سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو میں ایک کتاب

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

26 Responses to گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز جانیے

  1. میرے تو خیال میں اب وہ زمانے لد گئے جب ایڈ سینس سے کچھ پیسے کمائے جا سکتے تھے۔ اب تو تو لاکھوں بلاگ اس کام میں پڑ چکے ہیں۔ اب تو پہلے 100 ڈالر کمانا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

    • Yasir Imran says:

      احمد بھائی جوں جوں پبلشر بڑھ رہے ہیں ساتھ ساتھ اشتہار دینے والے بھی بڑھ رہے ہیں۔ اس لیے میرا نہیں خیال اگر محنت کی جائے تو کمائی نہ ہو۔

  2. Pingback: Tweets that mention گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز جانیے | Yasir Imran Mirza -- Topsy.com

  3. mdanishtaha says:

    very infomative …..

  4. اس موضوع پر اردو میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
    ایسے میں آپ کا یہ مضمون شائق افراد کے لئے کافی معاون ثابت ہو گا۔

  5. شازل says:

    بلاشبہ آپ بہت سے دوستوں کو اس جانب راغب کررہے ہیں۔
    گوگل ایڈسینس سے پیسے کمانا ممکن تو ہے لیکن اس کے لیے ایک طویل انتظار اور صبر کی بھی ضرورت ہوتی ہے

  6. funlahore1 says:

    Wah Wah Janab Bohat Shukria AAp ne Bohat Achi Information Urdu Main Faraham ki Hain

  7. Hasan Ali says:

    Sir Yasir Imran I want to place Adsense Ads at my free WordPress site like you can you please please tell me how to?

    • Yasir Imran says:

      Hassan brother, promote your blog untill you get 1000 daily visitors, once you got that please let me know, I will put adsense on your wordpress.com blog. 🙂

  8. Hasan Ali says:

    Thanks Yasir Sir So then till I work hard to get 1000 views per day

  9. Pingback: جاوا اور جاوا سکرپٹ میں فرق | Yasir Imran Mirza

  10. mushrraf says:

    عمران بھائی
    سر ایڈ سینس انفارمیشن اردو میں آج پڑھ رہا ہوں انفار میشن شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ
    میں دو تین مرتبہ گو گل ایڈسینس کے لیے اپلائی کر چکا ہوں لیکن وہاں سے کوئی جواب ہی نہیں آتا اور اکاؤنٹ میں یہی لکھا ہوتا ہے کہ آپ کی سائٹ ریویو میں ہے ۴۸ گھنٹوں میں آپ کے پاس میل ائے گی کہ آپ کی سائٹ قبول کی گئی ہے یا نہیں۔ یہ کس وجہ سے ہو رہا ہے۔
    اور ہم اپنے بلاگ پر یوزرز کیسے لا سکتے ہیں۔
    آپ کے جواب کا منتظر
    محمد مشرف

    • Yasir Imran says:

      گوگل ایڈسینس میں اکائونٹ بنوانے کے لیے آپ خلیل صاحب سے دیے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں جو کہ میرے انٹرنیٹ دوست ہیں۔ انہیں میرا ریفرینس دیں گے تو شاید وہ اکائونٹ بنانے میں آپکی مدد کریں۔ بلاگ بہتر بنانے کے لیے میں نے دوسرے تبصرے میں لنک مہیا کیے ہیں وہ چیک کر لیں۔

      kabooter@hotmail.com

  11. Taheem says:

    بہت شکریہ ْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  12. Pingback: چودہ غلطیاں جو آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کروا سکتی ہیں | Yasir Imran Mirza

  13. Pingback: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے - پاکستان کی آواز

  14. Pingback: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے | Yasir Imran Mirza

  15. Syed Arif says:

    اسلام علیکم جناب
    بہت اچھے معلومات آپ نے فراہم کئے ہیں میں بہت پیشان تھا کہ کہاں سے اتنی ساری انفارمیشن مل جائئے گی
    یہ ساری انفاارمیشن انگریزی میں تو ہے ہیکن سمجھنا مشکل تھا
    اب یہ اردو میں مل گئی تو بہت کوشی ہوئی

    ایک چیز مجھے جاننی تھی کہ اردو ویب سائٹس اور بلاگس کو گوگل ایڈس دیتا ہے کیا نہیں
    کیونکہ میرے اردو پوسٹ پر گوگل کے ایڈس نہیں نظر آتے ایڈس کی جگہ خالی ہوتی ہے

    شکریہ

    • Yasir Imran says:

      وعلیکم السلام
      پسند کرنے کا شکریہ
      اس کا حل یہ ہو گا کہ آپ اپنے بلاگ یا ویب سائٹ پر تھوڑا سا انگریزی مواد بھی شامل کر لیں تو گوگل ایڈسینس آپکو ملٹی لینگویج ویب سائٹ کے تحت اشتہار لگانے کی اجازت دے دے گا۔ ویسے شاید اب اردو بھی ایڈسینس سپورٹ کرنے والی زبانوں میں شامل ہو گئی ہے۔

  16. Pingback: چودہ غلطیاں جو آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کروا سکتی ہیں | کام کاج نیٹ ورکس

  17. Syed Arif says:

    شکریہ جناب
    آپ نے میرا جواب دیا
    مستقبل میں بھی اس کی امید کرتا ہوں
    وسلام
    اللہ جافظ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s