اردو بلاگز ایگریگیٹر جو کہ ایک فری ہوسٹ اور ڈومین پر چل رہا ہے کو موجودہ ڈومین سے ہٹا کر اس کے لیے نئی ڈومین www.urdublogz.com خرید لی گئی ہے اور ایگریگیٹر کی منتقلی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ جلد ہی آپ اردو بلاگز کو نئے تیز ترین ہوسٹ پر چلتا ہو دیکھ سکیں گے۔ ابھی سارے بلاگران کے روابط اس میں شامل نہیں ہوے ، یہ کام ایک دو دن تک مکمل ہو جائے گا۔
السلام علیکم
برائے مہربانی اس بلاگ کو بھی موجودہ نیٹ ورک پر شامل کردیجئے۔
وعلیکم السلام
میرے بلاگ پر خوش آمدید
اردو بلاگز کی موجودہ ڈومین میں جو فارم دیا گیا ہے اس میں اپنی مکمل معلومات ڈال کر بھیج دیجیے۔ آپ کا بلاگ انشاء اللہ شامل ہو جائے گا۔
یہ خبر سن کر مجھے اتنی خوشی ہوئی ہے کہ کیا بتاوں۔ اتنی اہم سائٹ کے لیے فری ہاسٹنگ کسی طور مناسب نہ تھی۔ آپ کی اتنی محنت ہر وقت داو پہ لگی ہوئی تھی۔
آپ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔
احمد بھائی
بہت شکریہ آپ کی دعاوّں اور سپورٹ سے ہی یہ ممکن ہوا ہے۔
والسلام
اردو بلاگز دیکھ کر بہت خوشی ھوئی۔آپ جیسے بے لوث حضرات سے ھی ہماری زبان کو فروغ حاصل ھو گا۔ماشااللہ
یاسر بھائی
بہت بہت شکریہ، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے
یہ اردو بلاگ ایگریگیڑر میں گھسنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور وہ فارم جس کا آپ نے زکر کیا ہے مجھے مل نہیں سکا۔
جناب یہ فارم اس صفحہ پر زندہ جاوید اور موجود ہے۔ جلد ہی اسے نئی ڈومین پر منتقل کر دیا جائے گا۔ تاوقت یہ درست کام کر رہا ہے
http://urdublogs.co.cc/submit
مبارکباد قبول کیجیے
عمر بھائی
بہت بہت شکریہ، بلاگ پر چکر لگاتے رہا کیجیے۔
یاسر عمران : فارم فل کرنے میں دو آپشن سمجھ نہیں ائے ۔۔ بلاگ کی ٹیگ لائن اور فیڈ کا ربط ۔۔ اس میں کیا فل کرنا ہے ؟ 😕
فکر پاکستان
بلاگ کی ٹیگ لائن سے مراد وہ چھوٹا سا فقرہ ہے جو بلاگ کے لوگو کے ساتھ نظر آتا ہے، جیسے میرے بلاگ کی ٹیگ لائن ہے
“مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے”
جو آپ اوپر باآسانی دیکھ ستکے ہیں، تاہم یہ اختیاری ہے آپ چاہیں تو فل کر سکتے ہیں۔
دوسری چیز، فیڈ کا ربط، اس سے مراد وہ یو آر ایل یا ویب ایڈریس ہے جس پر آپ کے بلاگ کی فیڈ نشر ہو رہی ہے۔ جیسے میرے بلاگ کی فیڈ کا ربط ہے۔
“https://yasirimran.wordpress.com/feed”
ورڈ پریس ڈاٹ کام کے بلاگ میں تو یہ اسی طرح ہوتی ہے لیکن بلاگسپاٹ میں مختلف ہوتی ہے۔
بہت شکریہ ۔۔ میں نے فارم فل کر دیا ہے ۔۔ اب دیکھیں کب تک شامل ہوتا ہے بلاگ۔۔ 🙂
جی اب تو آپ کا بلاگ شامل ہو چکا۔ 🙂
haan ji shukriya…
آج آپ کے ایگریگیٹر تک رسائی کی کوشش کریں تو یہ پیغام نظر آ رہا ہے
Error establishing a database connection
احمد صاحب
شاید ویب سرور ڈاون ہو گا۔ دیکھتا ہوں کیا مسئلہ ہے
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بینڈ وڈتھ کی لمٹ ختم ہو گئی ہو۔