پاکستان میں فیس بک پر پابندی


السلام علیکم ساتھیو ، لاہور ہائی کورٹ نے حکم تو دے دیا لیکن پتہ نہیں اس حکم پر کب تک عمل درامد ہوتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ فیس بک پر اپنا اکاونٹ بند کر کے اس احتجاج کو موثر بنائیے۔ اکاونٹ بند کرنے سے آپ کے ڈیٹا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا وہ پہلے کی طرح محفوظ رہے گا۔ اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو مسلمانوں کے جزبات مجروح کرنے اور گستاخی رسول کرنے کا حق نہیں مل جاتا۔ ایسے میں دیگر اسلامی ممالک کو چاہیے وہ بھی فیس بک پر مکمل پابندی عائد کروائیں۔ مسلمانوں کے پاس یہ ایک نادر موقع ہے جس سے وہ مغرب کو یہ باور کرا سکتے ہیں کہ وہ چاہے جتنی بھی نااتفاقی میں سہی کم از کم ایک معاملے میں وہ متحد ہیں اور وہ ہے رسول کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آن اور عزت کی رکھوالی۔ فیس بک کا استعمال کرنے سے ہم انٹرنیٹ پر سماجی طور پر کٹ نہیں جائیں گے بلکہ انٹرنیٹ پر سماجی روابط کے لیے اور بھی بہت سے ذرائع ہیں جیسے بلاگنگ، میلنگ گروپس اور پاکستانی بذات خود بھی ایک ایسی ویب سائٹ بنا رہے ہیں جو فیس بک کا متبادل ہو۔ میں اپنا فیس بک اکاونٹ بند کر چکا ہوں۔

بی بی سی سے اقتباس
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ’فیس بک‘ تک رسائی پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس اعجاز احمد چودھری نے یہ حکم ’اسلامک لائیرز موومنٹ‘ کی اس درخواست پر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فیس بک پر پیغمبر اسلام کے بارے میں خاکے بنانے کا ایک مقابلہ ہورہا ہے اس لیے اس ویب سائٹ پر پابندی لگائی جائے۔جسٹس اعجاز نے محکمۂ مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کر دے اور آئندہ تاریخ سماعت یعنی اکتیس مئی کو فیس بک کے بارے میں تحریری جواب پیش کریں
لاہور سے نامہ نگار عبادالحق کا کہنا ہے کہ بدھ کو عدالت کے سامنے متعلقہ حکام نے بتایا کہ فیس بک کے ان حصوں کو بند کردیا گیا ہے جن پر توہین رسالت پر مبنی خاکے بنانے کا مقابلہ ہورہا ہے تاہم درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے یہ اعتراض اٹھایا کہ ویب سائیٹ کے کسی حصہ کو اس وقت تک بند نہیں کیا جاسکتا جب تک اس کو مکمل طور پر بلاک نہ کر دیا جائے۔
اسلامک لائیرز موومنٹ کے وکیل چودھری ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور آئین کے آٹیکل ٹو اے کے تحت ملک میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جاسکتا جو اسلام کے منافی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ فیس بک کے کئی ایسے پروگرام ہیں جو اسلام کے اصولوں کی نفی کرتے ہیں اور توہین رسالت پر مبنی خاکوں کے بنانے کا مقابلہ اسی ویب سائیٹ پر ہو رہا ہے جس سے مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔وکیل کے بقول چین ، متحدہ عرب امارت اور سعودی عرب نے ’فیس بک‘ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ درخواست گزار وکیل نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس وقت پنتالیس ملین افراد فیس بک استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وہ ادارہ ہے جس نے اس ویب سائٹ پر پابندی لگانی ہے۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Islam, Urdu and tagged , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

One Response to پاکستان میں فیس بک پر پابندی

  1. ہمیں چاہیئے کہ مسلمان ہونے کے ناطے اپنے آپ کو فیس بک سے الگ کر لیں اپنا اکاؤنٹ بند کر لیں

    اپنی دوستی اپنے ان مسلمان بھائیوں کے لئے چھوڑ دیں جو پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں
    یا ان لوگوں کے لئے جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی بھی بے حرمتی نہیں کر سکتے

    ایک حدیث کا مفہوم ہے
    قیامت میں ہر شخص اس کے ساتھ ہوگا جس کا ساتھ وہ دنیا میں رکھتا تھا
    کیا ہم ان خبیث لوگوں کے ساتھ اب بھی ہیں
    بس ایونٹ چلا جائے ہم پھر فیس بک پر
    کیا یہی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے

    ہم اس کے بدلے دوسرے ذرائع کیوں استعمال نہیں کر لیتے
    تا کہ بار بار ایسا عمل کرنے کی نا سوچ سکیں یہ غیر مسلم

    ورنہ ہر سال ایسا ہی ہو گا
    اور ہم 5 سے 10 دن کے لئے فیس بک بند کر کے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرتے رہیں گے

    کیا ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں یا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والوں کے ساتھ؟

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s