پاکستان سیمی فائنل میں


Pakistan-Cricket-Teamقسمت کی مہربانی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو صرف دو میچوں کی جیت کے باوجود ٹونٹنی ٹونٹی کرکٹ کے سیمی فائنل تک لے آئی، قسمت کی مہربانی مسلسل تیسری بار پاکستان کو یہ کپ جیتنے کا موقع فراہم کر رہی ہے، دوسال قبل بھی پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچ پائی، لیکن آخری لمحات میں مصباح الحق کی ایک غلط شاٹ پاکستان کو لے ڈوبی یا کہہ لیں کہ قسمت نے ساتھ نہ دیا ۔ اس سے اگلے سال پاکستانی ٹیم مرد میدان کی طرح فائنل میں پہنچی، ٹیم کے ساتھ عمدہ بالر اور بیٹسمین موجود تھے تو پاکستان نے میدان مار لیا اور عزت نے یونس خان الیون کے قدم چومے۔ یہاں مزے کی ایک بات یہ کہ پاکستان کو دونوں بار عالمی کپ جتانے والے کپتان خان ہی تھے، یونس خان اور عمران خان۔ اس بار پاکستانی ٹیم کا بالنگ اٹیک کچھ کمزور ہے، فیلڈنگ اس سے بھی تھرڈکلاس، تاہم بیٹنگ گزارے لائق ہے ہی۔ چونکہ پاکستان کمزور ٹیم کے ساتھ میدان میں اترتا رہا اس لیے ابھی تک ٹورنامنٹ میں کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ دوسری طرف آسٹریلیا، دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیم جس کی سارے شعبے، بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ، ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ جیتنا تو جیسے آسٹریلیا کی عادت سی بن گئی ہے۔ ایسی ٹیم کو ھرانا جوئے شیر لانے سے بھی کچھ زیادہ ہی ہے۔ پر پاکستانیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ سیمی فائنل ہے ،پہلے کی طرح ہارنے کے باوجود رن ریٹ پر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے، بلکہ صرف جیت ہی آگے لے جا سکتی ہے۔ قسمت پاکستان کو سیمی فائنل تک لے آئی تو وہ اس میچ کو عام میچ کی طرح نہ کھیلیں بلکہ سب کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوے سیمی فائنل ہی کی طرح اس میچ کو کھیلیں۔ اور قسمت کی مہربانی کا فائدہ اٹھائیں۔
اگر تو پاکستانی کھلاڑیوں نے ذمہ داری سے کھیلا تو آئندہ کچھ دنوں میں سبھی پاکستانی خوشیاں منا رہے ہوں گے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو جن ہاتھوں سے ہم نے پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا لکھا، انہی ہاتھوں سے آفریدی الیون کے لیے کھری کھری لکھ رہے ہوں گے۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Sports, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

3 Responses to پاکستان سیمی فائنل میں

  1. Pingback: آپکے بلاگ پر تازہ ترین پوسٹ - صفحہ 2 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

  2. تو اس دفعہ کپتان خان نہيں ہے ? کون ہے کپتان اس موئی مکی ٹيم کا

    • Yasir Imran says:

      ہا ہا ہا، جی بالکل اس دفعہ بھی موا خان ہی کپتان ہے۔ یہ خان ٹیم پر کچھ زیادہ ہی سوار ہو چکے ہیں۔ بالی وڈ پر بھی یہی کپتانی کر رہے ہیں اور نیٹو افواج کو بھی انہی مووں نے نتھ ڈالی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s