لاہور دھماکے


لاہور میں گزشتہ دن ہوے خود کش دھماکوں نے امن و امان کی صورت حال کو ایک بار پھر خراب کر دیا ہے، بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے پچاس سے زائد افراد کا خون چیخ چیخ کرحکمرانوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلا رہا ہے، جنرل مشرف پر بہت سے لوگوں نے ڈالروں کے عوض امریکہ حکومت کو پاکستانی شہری بیچنے کا الزام کئی دفعہ لگایا ہے لیکن سوال یہ ہے کیا موجودہ جمہوری حکومت ایسا نہیں کر رہی؟

کیوں سیکورٹی اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ پاکستانی فوج تک محفوظ نہیں، پاکستان بنے ساٹھ سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن شایدہی ملک کبھی ایسی صورت حال سے دوچارہ ہوا ہو جب ملک کا کوئی کونہ محفوظ نہیں رہا۔ ڈالروں کے عوض غیر ملکی ایجنسیوں کو ملک میں آسان رسائی دی جا رہی ہے ، نادرا کی ڈیٹا بیس برطانیہ اور امریکہ کو دی جا چکی ہے، بلیک واٹر کے چرچے کچھ جھوٹ تو نہیں لگتے

بلوچستان میں انتشار پھیلانے کے لیے فری ہینڈ دیا جا رہا ہے، پاکستانی انٹیلی جنس جہاں پچاس سال سے زیادہ عرصے سے ایسی غیر ملکی سازشوں کو روک رہی ہے وہاں ایسا مقام کیسے آگیا جب ملک دشمن عناصر ملک میں قتل و غارت کے لیے بالکل آزاد گھوم رہے ہیں۔ میرے خیال سے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب کچھ کون کروارہا ہے، اور یہ بات حکومت بھی جانتی ہے، لیکن کیا ڈالروں کی چمک دمک کے لیے انسانی خون کو اتنا سستا کر دینا چاہیے ؟ میرا نہیں خیال کے اگر حکومت ملک کے ساتھ مخلص ہو تو وہ اس قتل و غارت کو روک نہیں سکتی ۔ تو آخر ان حکمرانوں کو کب اس بات کا احساس ہو گا ؟

میں ان دھماکوں کی وجہ سے ضائع ہونے والی جانوں کے لیے بہت افسردہ ہوں، انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ ہمیں اپنے دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور ہمیں اپنے کام میں مخلص رہنے کی توفیق دے، آمین


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Features, Urdu and tagged , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s