کراچی کی صورت حال اور ذمہ داران
کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟
تین حکمران جماعتیں ہیں، پیپلز پارٹی، متحدہ اور اے این پی۔ ٹی وی چینلز پر تینوں جماعتوں کے رہنما شہرکے حالت پر اظہار خیال اور گریہ وماتم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہر ایک کی تقریر کا خلاصہ کچھ یوں ہے۔
پیپلز پارٹی: بہت ظلم ہو رہا ہے، لوگوں کو دن دہاڑے قتل کیا جاتا ہے،کنپٹی پر رکھ کر گولیاں چلائی جاتیں ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پولیس کسی کو پکڑتی ہے تو اوپر سے فون آ جاتا ہے۔سیاسی مداخلت ہو رہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ: بہت ظلم ہو رہا ہے، لوگوں کو دن دہاڑے قتل کیا جاتا ہے،کنپٹی پر رکھ کر گولیاں چلائی جاتیں ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پولیس کسی کو پکڑتی ہے تو اوپر سے فون آ جاتا ہے۔سیاسی مداخلت ہو رہی ہے۔
اے این پی: بہت ظلم ہو رہا ہے، لوگوں کو دن دہاڑے قتل کیا جاتا ہے،کنپٹی پر رکھ کر گولیاں چلائی جاتیں ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پولیس کسی کو پکڑتی ہے تو اوپر سے فون آ جاتا ہے۔سیاسی مداخلت ہو رہی ہے۔
میزبان سوال پوچھتا ہے ،یہ سیاسی مداخلت کہاں سے ہو رہی ہے، کس کا فون آ جاتا ہے
پیپلز پارٹی : ان سے پوچھیں۔
متحدہ قومی موومنٹ: ان سے پوچھیں۔
اے این پی: ان سے پوچھیں۔
اضافی اور اختلافی نوٹ!
پیپلز پارٹی : اسٹیبلیشمنٹ کی سازش ہے۔ اور ممبئی دھماکوں کا جواب ہے۔ جن سے مفاہمت ہے ان کا ہاتھ ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ : یہ سب طالبان کرا رہے ہیں۔ ذوالفقار مرزا اور نبیل گپول کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے (رابطہ کمیٹی
اے این پی:پشتونوں کے دشمن یہ کر رہے ہیں۔
کیا کوئی بتا سکتا ہے آخر کراچی میں ہونے والے ان فسادات کا ذمہ دار کون ہے؟ کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ ایک طرف کے چمچے کہہ رہے ہیں کہ ہماری جماعت کا ناظم دنیا کے بہترین ناظمین میں شامل ہو گیا ہے، وہی ناظم جسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے۔ دوسری جماعت والے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری جماعت کے صدر جیسا صدر پاکستان کو نصیب ہی نہیں ہو سکتا۔ اور تیسری جماعت والے کہتے ہیں، ہمیں تو بس صوبے کا نام بدل دو ہمیں اور کچھ نہیں چاہیے۔
Pingback: آپکے بلاگ پر تازہ ترین پوسٹ - صفحہ 2 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
بہت خوبصورت تجزیہ پیش کیا ہے آپ نے پوری صورتحال کا۔۔۔۔سب جانتے ہیں کہ زمہدار کون ہیں۔۔ ۔
اس صورتحال کے ذمہ دار کراچی کے عوام ہیں اور بس۔
Main khurram ki baat se sehmat hoon
aap ne nastaleeq font mein kis tara likha
کراچی کی صورتحال کے ذمہ دار یہ تینوں سیاسی پارٹیاں ہیں مگر حیرانی تب ہوتی ہے جب یہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی حزب اختلاف کی طرح کسی تیسری قوت کو ان حالات کا ذمہ دار ٹھراتے ہیں مگر اس قوت کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔
بازیچہِ اطفال ہے دنیا میرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے 😀