اردو ویب پیج ریڈر – کوئی بھی اردو بلاگ یا فورم کمپیوٹر سے سنیں


اردو کے ایک بلاگ جریدہ پر اردو ٹیکسٹ ریڈر کے متعلق پڑھا، پھر آزمانے کی غرض سے دیے گئے ربط سے اس سافٹ وئر کو ڈاؤن لوڈ کیا اور آزمایا، ایک خوشگوار سی حیران کن سے خوشی ہوئی، یہ کاوش اردو زبان پر تحقیق کے ادارے کرلپ کی ہے، یہ ادارہ اس سے پہلے بھی اردو کے دیگر بہت سے سافٹ وئر بنا چکا ہے، اردو زبان کے فونٹ، کی بورڈ لے آؤٹ اور لاتعداد ایسے سافٹ وئر جن کی بدولت آج ہم انٹرنیٹ پر اردو کو زندہ رکھے ہوے ہیں۔مجھے امید ہے کہ آپ کو بھی یہ سافٹ وئر ضرور پسند آئے گا۔

انگریزی لکھائی پڑھنے والے تو بہت سے سافٹ وئر دستیاب ہوں گے لیکن اب اردو کے لیے بھی ایک ایسا ہی سافٹ وئر تیار کیا گیا ہے۔ جو کہ آپ کے اردو ویب پیج کو پڑھ کر سناتا ہے ۔ یہ سافٹ وئر اس ربط سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کو انسٹال کرنے کی ہدایات بھی ساتھ دی گئی ہیں ۔ اس کی موجودہ ریلیز صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کام کرتی ہے ۔صارف کے کمپیوٹر پر ونڈو ایکس پی سروس پیک ون یا اس سے اوپر کا آپریٹنگ سسٹم ہونا ضروری سہے ۔ انسٹال کرنے کے بعد کمپیوٹر ری سٹارٹ کریں ۔ انٹر نیٹ ایکسپلورر کو کھولیں.مندرجہ ذیل طریقے سے اس کو ایکٹیویٹ کریں۔

View -> Tool Bars -> Urdu Webpage Reader

آپ کو ایک نئی ٹول بار نظر آئے گی جس پر نئے بٹن ظاہر ہو جائیں گے ۔ اب کوئی یونیکوڈ اردو والی سائٹ کھول کر اس میں مطلوبہ تحریر کو ماؤس کے ذریعے سیلیکٹ اور ہائی لائٹ کریں اور پلے کا بٹن دبائیں۔ آواز تھوڑی دیر بعد آنی شروع ہو گی اس لیے کچھ انتظار کریں۔یاد رہے کہ یہ تحریر کا صرف اتنا حصہ ہی سنائے گا جتنا سلیکٹ کر کے ہائی لائٹ کیا گیا ہے ۔

نوٹ‌: میں نے اس تحریر میں جریدہ والے ریاض شاھد صاحب کی لکھی گئی عبارت کو اپنے انداز میں ڈھالنے کے لیے کچھ تبدیلی کی ہے۔اگر آپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں کوئی دشواری ہو تو یہ سافٹ وئر اس ربط سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu, Web and tagged , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

5 Responses to اردو ویب پیج ریڈر – کوئی بھی اردو بلاگ یا فورم کمپیوٹر سے سنیں

  1. بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  2. Pingback: Inpage Unicode Urdu Text Converter | Yasir Imran Mirza

  3. بہت خوب یاسر بھیا یہ خبر میرے لئے کم ازکم ایک خوشگوار حیرت کا موجب بنی ہے۔
    میں اسے ناصرف ابھی چیک کرتا ہوں بلکہ اپنی سائیٹ پر بھی شئیر کرتا ہوں۔
    آپ چھا گئے بھیا جی اتنی پیاری معلومات دے کر۔

    • Yasir Imran says:

      پسند کرنے کا شکریہ ماجد بھائی۔ ضرور اسے اردو نامہ پر بھی شئر کیجیے کیوں کہ بہت سارے ممبران شاید اس کے متعلق نہ جانتے ہیں۔
      تبصرہ کرنے کے لیے شکریہ

  4. جی بھیا ضرور انشااللہ میں آج ہی یہ کام کرتا ہوں۔
    یقینا بہت سارے دوستوں کے لئے میری طرح یہ خبر ایک نئی خبر ہو گی۔
    ویسے میں اس کا تجربہ کر چکا ہوں اچھی چیز ہے لیکن ابھی اس پر مزید کافی کام کی ضرورت ہے۔
    تلفظ کی بے شمار غلطیاں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s