نئے سال کی آمد مبارک ہو


اب یاد دلائیں کیا تمھیں
یہ سال آخر بیت گیا
اور اپنا بھی کوئی دوش نہیں
یہ بازی بھی جگ جیت گیا

وہ سرد ہوائیں اب بھی ہیں
رنگین فضائیں اب بھی ہیں
وہ بھیگے بھیگے پانی کی
پر سوچ صدائیں اب بھی ہیں

میں اب بھی ادھر کو جاتا ہوں
اور دل اپنا سلگاتا ہوں
اب تم نہیں ہوتے ساتھ میرے
ہوتے ہیں خالی ہاتھ میرے

پر سوچ فضائیں پوچھتی ہیں
وہ سرد ہوائیں پوچھتی ہیں
وہ کہاں گیا ساتھی تیرا
کیا پھر یہ زمان جیت گیا



تمام قارئین کو نیا سال مبارک اور دعا ہے کہ یہ سال ہمارے لیے، ہمارے گھر والوں، ہمارے پیارے پاکستان، تمام مسلم امہ اور اس دنیا پر بسنے والے ہر انسان کے لیے مبارک ہو، دعا ہے کہ یہ سال امن و امان کا سال ہو اور یہ سال دیگر تمام سالوں کی نسبت اموات دھماکوں ، قدرتی آفات اور دیگر حادثات میں کمی کا ریکارڈ قائم کرنے والا سال ہو۔ اس سال حضرت انسان کی وحشیانہ پیاس بھج جائے اور وہ اپنے جیسے دیگر انسانوں کے قتل عام سے باز آ جائے، دعا ہے کہ اس سال اس دنیا میں بسنے والے امیر کاروباری ، کارخانوں کے مالک تاجر اپنے منافعوں میں کمی کرنے کا سوچیں اور غریب غربا کا بھلا ہو جائے۔ انہی دعائوں کے ساتھ تحریر کے اختتام کرتا ہوں، بہت شکریہ۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Poetry, Urdu and tagged , , , , , , . Bookmark the permalink.

One Response to نئے سال کی آمد مبارک ہو

  1. نیا سال سب کو مبارک
    کاش پچھلے سال کی غلطیاں اب نہ دھرائی جائیں
    اللہ اس سال ہم سے راضی رہے
    ہمارے گناۃ کم اور نیک کرنے کے کی توفیق ذیادہ عطا فرمائے
    آمین
    http://tariqraheel.wordpress.pk/

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s