الحمد للہ رمضان کریم کا اختتام ہوا ، اللہ تعالی ہماری عبادات قبول فرمائے، آمین۔ سعودی عرب اور دوسرے خیلجی ممالک میں کل عید الفطر ہے، چونکہ عید کی نماز سعودی عرب میں صبح کچھ جلدی پڑھ لی جاتی ہے۔ اس لیے صبح جلدی اٹھنا لازمی ہے۔ وطن عزیز سے دور یہ عید کچھ خاص خوشیاں تو نہیں لے کر آتی، تاہم دیار غیر میں بھی محدود سے جاننے والے ایک دوسرے سے ضرور ملتے جلتے ہیں، بقیہ دن کا زیادہ تر حصہ ٹیلی فون کرنے کرانے میں گزر جاتا ہے، کچھ وقت سونا بھی یہاں کے پردیسیوں کے روٹین میں شامل ہے۔ یہاں کے لوگ عید پر ساحل سمندر پر ضرور گھومنے جاتے ہیں۔ دن کا ابتدائی حصہ تو آپ کو سڑکیں ویران ملتی ہیں تاہم ظہر کے بعد رش بڑھ جاتا ہے اور لوگ ساحل سمندر، پارکوں اور بڑے بڑے شاپنگ مالز میں چلے جاتے ہیں۔ رش کی صورت حال ایسی ہوتی ہے کہ سڑک پر آپکو دو گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں، چونکہ سعودی حکومت نے زیادہ تر اشیا کو ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے مثتثنی رکھا ہے اسلیے گاڑی خریدنا بہت آسان ہے، اور گاڑیاں یہاں کثیر تعداد میں ہیں۔
خیر، اللہ کرے سب کی عید اچھی گزرے۔ پاکستان میں شاید پرسوں عید ہو، ابھی ابھی خبر پڑھی کہ صوبہ سرحد میں غیر سرکاری رویت حلال کمیٹی نے کل عید منانے کا اعلان کر دیا ہے، پتہ نہیں اس بار تین عیدیں بنیں گی یا چار، اب تو اس بات کی روایت ہی پڑ گئی ہے کہ ملک میں ایک مختلف مقامات پر عید کے دن مختلف ہوتے ہیں، ہم سے بہتر نظام تو ان خلیج والوں کا ہے جو کئی بہت سارے ملک ایک ہی دن عید مناتے ہیں۔ پتہ نہیں پاکستانی کب سدھریں گے۔ اللہ تعالی سیدھی راہ پر لائے جی سب کو
میری طرف سے تمام مسلمانوں جو کہ سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں بہت بہت عید مبارک، اور جو پاکستان میں ہیں ان کو بھی ایڈوانس عید مبارک۔ بہت شکریہ
عید مبارک!
شگفتہ آداب بے حد آداب
پھولوں کی مہک آبشاروں کا ترنم
شباب کا امنگ کلیوں کا تبسم
فضاوں میں رچی خوشبو جیسی
سحر انگیز شگوفوں دل آویز نغموں جیسی
بھر پور گنگناتے خیال میں
خوش کن اداوں جیسی
خوش ادا مچلتی گنگناتی ریشمی لہروں جیسی
حسین یادوں کے جل تھل جیسی
پر کشش عید آئی ہے
اس دھنک رنگ موقع پر میری جانب سے
عید مبارک
سلام علیکم
اسعد اللہ ایامکم و تقبل اللہ اعمالکم
پردیسی کی طرف سے پردیسی کو عید مبارک
Eid Mubarak