گرین گریپس ورڈپریس سانچہ – یوم ٹیکنالوجی ہفتہ بلاگستان


یوم ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک نیا اردوایا گیا ورڈپریس سانچہ پیش خدمت ہے، یہ سانچہ انگریزی سانچے گرین گریپس کو اردوانے کے بعد وجود میں آیا، ڈارک گرے رنگ کا بیک گراؤنڈ، صفحہ کے سب سے اوپر صفحات کے روابط اور نیچے بڑی سی تصویر جسے آپ اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ اس تصویر کی سورس فائل جو کہ فوٹو شاپ کی ہے وہ بھی ساتھ نتھی کر دی گئی ہے تاکہ آپ اپنی مرضی کی تصویر آسانی سے لگا سکیں، میں نے کافی کوشش کی ک اس تصویر کو بدلتی ہوئی تصاویر میں تبدیل کر دوں لیکن اس سانچے کی بناوٹ کچھ ایسی ہے کہ یہ تبدیلی ممکن نہ ہو سکی۔علوی نستعلیق خط متن اور عنوان کے لیے استعمال کیا گیا ہے، اگرآپ تھوڑی بہت سی ایس ایس جانتے ہیں تو اپنی مرضی کا خط استعمال کر سکتے ہیں۔ صفحہ پر موجود بڑی سی تصویر کے ساتھ آپ اپنا تعارفی پیغام بھی شائع کر سکتے ہیں، جو کہ اباؤٹ نامی فائل میں موجود متن تبدیل کرنے سے صفحہ پر ظاہر ہو جائے گا۔بہت شکریہ

اسکا منظر کچھ ایسا ہو گا۔

گرین گریپس سانچہ کا منظر

گرین گریپس سانچہ کا منظر

سانچہ اتاریں

سورس اتاریں

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu, Urdu, Web and tagged , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

18 Responses to گرین گریپس ورڈپریس سانچہ – یوم ٹیکنالوجی ہفتہ بلاگستان

  1. مکی says:

    آپ تو چیمپئن ہوتے جارہے ہیں..

  2. kia Baat Hai Janab Karegir Hai Aap Tu Kia Full Urdu Sport Hai Ya Copy Past Wala Hai

  3. ماوراء says:

    ماشااللہ۔۔ بہت اچھا اردوایا ہے۔ بالکل پرفیکٹ لگ رہا ہے۔

  4. Yasir Imran says:

    مکی بھائی کس چیز کا چیمپین ؟ بہر حال شکریہ

    کامی صاحب آپ اردو لکھنا جانتے ہیں پھر انگریزی لکھ کر کیوں مزا کرکرا کر رہے ہیں، یہ سانچہ میں نے خود بنایا، دوسرے سانچے دیکھ دیکھ کر اور اردو جہاں والے جہانزیب صاحب کے لکھے گئے مضمون دیکھنے کے بعد

    ماورا بہن، بہت شکریہ، آپ کی رائے یقینن بہت اہیمت کی حامل ہے، کیوں کہ آپ اس کام کا کافی تجربہ رکھتی ہیں، میرا مطلب ہے سانچہ اردوانے کا

  5. دوست says:

    بہت اچھا لگ رہا ہے۔

  6. ماشا ء اللہ کافی محنت کی ہے ٓآپ نے، واہ بھئی۔

    اسی طرح محنت کرتے رہئے۔۔۔

  7. خرم says:

    خوبصورت۔ اب آپ کسی طرح اردو ایڈیٹر بھی شامل کردیں اپنے بلاگ پر۔ بس اس کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

  8. Yasir Imran says:

    دوست صاحب، شکریہ بہت بہت

    منیر صاحب، انشااللہ محنت جاری رہے گی، بہت شکریہ آپکا

    خرم صاحب، لگتا ہے مجھے اپنا بلاگ ورڈپریس ڈاٹ کام سے ہٹا کر کہیں اور منتقل کرنا ہو گا، کیوں کہ یہاں بہت محدود اختیارات ہیں۔خیر شکریہ تعریف کرنے کا

  9. main app ko wordpress.pk pay anany ki dawat dayta hon.
    🙂
    ager app ko koi ateraz na ho to main yah theme wordpress.pk pay awam k liye install kar don?

  10. Yasir Imran says:

    عبد القدوس صاحب
    یہ تھیم عوام ہی کے لیے ہے، تاہم مجھے امید ہے کہ یہ میرے نام کے ربط کے ساتھ انسٹال کی جایے گی۔ جب میں نے اپنا بلاگ کہیں اور منتقل کرنے کے بارے میں سوچا تو دیکھوں گا فی الحال بہت مصروف ہوں

  11. shukria ajj he theme ko shamil karta hon

  12. ماشا ء اللہ بہت اچھا ہے۔

  13. واہ بہت خوب مرزا جی ۔، ماشا اللہ

  14. Yasir Imran says:

    فرحان دانش اور م م مغل صاحب
    بہت شکریہ تبصرہ اور تعریف کرنے کا

  15. بہُت حسين ہے مبرُوک بہُت خُوبصُورت لگ رہی ہے يہ تھيم
    اور ہاں کيا ہم اِسے اپنا سکتے ہيں يعنی ميں اپنے بلاگ کو ايسا بنا سکتی ہُوں کيا يہ تھيم موجُود ہے ميں اِسے لگانا چاہتی ہُوں ليکِن آپ کے بلاگ پر اُردُو کيُوں نہيں لِکھی جا رہي؟

  16. Yasir Imran says:

    شاہدہ صاحبہ
    بہت شکریہ تعریف کرنے کا، آپ یہ تھیم اپنے بلاگ کے لیے استعمال کر سکتی ہیں بڑے شوق سے، آپ سب لوگوں کے لیے ہی تو بنایی ہے
    اور میرے بلاگ پر اردو لکھی جا رہی ہے، میں نے بھی لکھی، آپ نے بھی۔

  17. ھم۔۔۔۔۔۔تلاش جاری رکھتا ھوں۔کہیں نہ کہیں کچھ مل ھی جائے گا،آپ کا بہت بہت شکریہ

Leave a reply to یاسر خوامخواہ جاپانی Cancel reply