یوم ٹیگ – ہفتہ بلاگستان6


جوابات کے ساتھ حاضر ہوں، جن سوالات کے نمبر غائب ہیں ان کے جوابات نہیں لکھ سکا اسلیے سوال بھی مٹا دیے،
ایک: آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔
یاسر عمران ہی میرا اصل نام ہے اور مرزا فیملی نیم، نک مجھے امی یاسی بھی بلاتی ہیں، مانی بھی
دو: آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
بلاگ کا ربط https://yasirimran.wordpress.com
عنوان تو سادہ سا ہے جو میرے نام پر مشتمل ہے۔
تین: آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
اکتوبر دو ہزار سات
چار: آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز
فی الحال تو کوئی نہیں، میرے بڑے بھائی فیس بک ابھی ابھی استعمال کرنے لگے ہیں،
پانچ : کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟
پاکستان اور اسکے مسائل پر لکھنے کو بہت دل کرتا ہے، اور یہ بھی چاہتا ہوں کہ جس مسئلے پر لکھوں اسکو کسی منطقی انجام پر پہنچا سکوں۔
چھے: آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)
زیادہ تر میری اپنی کاوش ہے تاہم دوسرے اردو بلاگرز کو دیکھ کر لکھنے کا شوق پروان چڑھا۔
سات: اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں
ایک عدد کر سکتا ہوں،
Nae safar ki hasin ibtada mubarik ho
Milay gi phir say hasin inteha mubarik ho
khuda kary kbi khushbu na wird say bichray
khuda kry k ye meri dua Mubarak ho
khuda kary tera har ik rasta mubark ho
khuda kary meri umar apko mil jaye
janam din apko ay bhai mubarik ho
آٹھ: آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)
دلچسپی اسلیے ہے کہ اردو میری اپنی زبان ہے۔
نو: کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔
تقریبا روز کرتا ہوں، تاہم کوئی ترتیب نہیں۔ جہاں اچھی تحریر کا عنوان نظر آئے اس پر کلک کر دیتا ہوں۔
تیرہ : ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟
یوم بلاگستان ہر ماہ ٹھیک رہے گا۔ نیز ہفتہ بلاگستان بھی اکثر منایا جا سکتا ہے۔
چودہ: مختلف بلاگرز کو کوئی شعر یا جملہ انہیں ٹائٹل کے طور پر منسوب کریں۔
افتحار اجمل : چاچا جی
میرا پاکستان: تسی چھا گئے او
حکیم خالد: حکیم صحافی
فرحان دانش: قائد تحریک زندہ باد، باقی سب برباد
عنیقہ ناز : استانی
راشدکامران: مشکل اردو بلاگر
بدتمیز: اوباما فین
محمد علی مکی: عریبین بلاگر
ماورا: گریٹ سسٹر
کامی: مزاحیہ بلاگر
جعفر: بہت خوب
محمد خرم: یورپین پاکستانی

حیدرآبادیی: انڈین پاکستانی
حجاب یا شب: شرارتی بلاگر

سیدہ شگفتہ: محترمہ اردو

اگر کسی کو کوئی جملہ یا لفظ برا لگے تو معذرت قبل از گرفتاری
پندرہ : ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل تحریریں جو آپ کو پسند آئی ہوں؟
اچھی تحریریں تھیں سب کی
سولہ : ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل کوئی بھی اپنی پسند کی تصاویر شیئر کریں جو بلاگرز کی اپنی فوٹو گرافی ہو؟ ربط ضرور دیجیے ۔
وہ فوٹو گرافی والی تحریر میں شائع کروں گا
سترہ: کن بلاگرز کو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے لکھنا چاہیے ؟
سب کو
اٹھارہ: بلاگ دنیا میں آپ اپنا کردار کس انداز میں ادا کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں؟
پاکستان کی تعمیر میں اگرکوئی حصہ ڈال سکوں بس
انیس: ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات
بہت مزہ آیا، بہت اچھا خیال تھا، اور سب بلاگرز کو چاہیے کہ بقیہ بلاگرز کی تحریروں پر تبصرہ کر کے ان کی حوصلہ افزائی کریں، میرے خیال سے آپ کی تحریر پر چند تبصرے آپ کا کلو ڈیڑھ خون تو بڑھا ہی دیتے ہیں۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Features, Urdu and tagged , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

8 Responses to یوم ٹیگ – ہفتہ بلاگستان6

  1. aniqa naz says:

    امید حور نے سب کچھ سکھا رکھا ہے واعظ کو
    اگرچہ دیکھنے میں یہ حضرت سیدھے سادھے، بھولے بھالے ہیں

  2. اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔

    یومِ بلاگ کی مہینے میں ایک بار ہونے کی تجویز اچھی ہے۔

  3. حضرت کچھ زيادہ ہی اختصار سے کام لے لیا ہے آپ نے۔ بہرحال بہت اچھا لگا۔ خوش رہیے

  4. خرم says:

    فرحان بھائی کو خوب پہچانا آپ نے :o)

  5. یاسر بھائی اتنا مشکل تو نہیں‌ لکھتا ۔۔ آپ تو میرے لگے بندھے قاری بھگا رہے ہیں‌ یار (:

    پچھلے دنوں‌ آپ نے کئی اچھے موضوعات پر لکھا اور اچھے مثبت مباحثوں کو تحریک دی جس کے لیے بہت شکریہ۔

  6. Yasir Imran says:

    محترمہ عنیقہ ناز
    کچھ پلے نہیں پڑا، اشارہ کس طرف ہے

    محمد احمد صاحب
    بہت شکریہ تبصرہ کرنے کا

    ابو شامل صاحب
    بہت شکریہ حوصلہ افزائی کے لیے

    خرم صاحب
    بہت شکریہ تبصرہ کے لیے

    راشد صاحب
    بس یہ تو کچھ مذاق تھا، اور دعا ہے کہ اللہ آپ کے قاری اور بڑھائے
    بہت شکریہ حوصلہ افزائی کے لیے

  7. Yaar Bari Sharafat sa Jawab Diay Hai Kee Gaal A

  8. Yasir Imran says:

    کامی صاحب
    جب سوال کرنے والوں نے شرافت سے سوال کیے ہیں تو جواب بھی شرافت سے ہی دوں گا نا:-)

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s