ورڈ پریس کا نیا اردو سانچہ تھرٹین


السلام علیکم
صاحبان تو اللہ کے کرم سے میں نے بھی پہلی بار کامیابی کے ساتھ ورڈ پریس کی تھیم تھرٹین کا اردو ترجمہ کر لیا، یہ وہی تھیم ہے جو میرے بلاگ پر لگی ہے، تھیم کو اردو میں سانچہ کہتے ہیں ، ورڈ پریس ڈاٹ کام والےمجھے تو اس سانچے کو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کیوں کہ میرا بلاگ ایک فری اکائونٹ پر قائم ہے، لیکن جو حضرات اپنا ہوسٹنگ اکائونٹ رکھتے ہیں وہ با آسانی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ چونکہ یہ میرا ترجمہ شدہ پہلا سانچہ ہے تو سانچے میں اگر کوئی گڑ بڑ ہو تو مجھے مطلع کیجیے، تا کہ اس خامی کو دور کر سکوں، اگر ماورا جی یہ تحریر پڑھیں تو ان سے گزارش ہے کہ اس سانچے کا ضرور تجربہ کریں، اور دیکھیں کہ کیا یہ واقع ٹھیک بنا ہے، میں نے اردو اور انگریزی تحاریر کے لیے ٹائٹل کو درمیان میں الائن کیا ہے، بقہ تمام عبارات اردو کی مناسبت سے ہیں، ڈیفالٹ فونٹ علوی نستعلیق ہے اور اگر وہ دستیاب نہ ہو تو اردو نسخ فونٹ استعمال ہو گا،
ڈون لوڈ کرنے کا ربط یہ رہا۔بہت شکریہ۔

اور اسکا منظر کچھ ایسا ہو گا۔


Thirteen-Wordpress-Theme-Urdu-screenshot
Thirteen-Wordpress-Theme-Urdu-screenshot

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu, Urdu, Web and tagged , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

5 Responses to ورڈ پریس کا نیا اردو سانچہ تھرٹین

  1. دوست says:

    اچھا تھیم ہے۔
    اس میں سارے نستلعیق فونٹ کو ڈال دیں۔ علوی نستعلیق اگر کسی کے پاس نا ہو تو جمیل نوری نستعلیق وہ نا ہو تو فیض نستعلیق۔

  2. Yasir Imran says:

    دوست صاحب ، شکریہ
    میں نے سی ایس ایس فائل میں علوی نستعلیق خط استعمال کیا ہے
    یہ سارے نستعلیق فونٹ سے آپ کی کیا مراد ہے ؟

  3. محمد ذیشان says:

    آپ نے بہت اچھاسانچہ بنایا ہے مگر اس میں ایک مسئلہ مجھے نظر آیا ہے وہ یہ کہ اس کی سرچ بار میں جب کچھ لکھ کر تلاش کے لیے کہا جائے تو یہ تلاش کی بجائے ہوسٹ کے پہلے صفحے پر لے جاتا ہے ـیہ چیز میں نے لوکل ہوسٹ اور اور ویب ہوسٹ دونوں پر نوٹ کی ہے ـبراہ مہربانی اس کا حل ارشاد فرمائیں اگر واقعہ سانچہ میں مسئلہ ہے تو اس کو درست کر کے دوبارہ لنک فراہم کر دیں ـ
    ایک بات اور عرض کر دوں کہ یہ خرابی مجھے اپنے بنائے ہوئے بلاگ پر نظر آئی ہے بلاشبہ آپ کے بلاگ میں یہ مسئلہ نہیں ہے ـشکریہ

  4. Yasir Imran says:

    جناب زیشان صاحب
    بہت شکریہ کہ آپ نے اس سانچہ کو استعمال کیا اور ایک مسلے کی نشاندہی کی، میں اس سانچہ کو کھنگال کر اس مسلہ کا حل نکالتا ہوں اسکے بعد اس کو پھر سے اپ لوڈ کر کے نیا ربط دے دوں گا۔

  5. محمد ذیشان says:

    شکریہ جناب آپ نے میری بات کی طرف توجہ کی ـمیں امید کرتا ہوں کہ آپ جلد اس مسئلہ کو حل کر کے تازہ کاپی کا ربط عنائت کریں گے ـشکریہ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s