کہیں بلوچستان ہم سے بچھڑ نہ جائے


ایسی بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا خواب وقت سے پیشتر پورا ہوتا نظر آرہا ہے، خبروں کے مطابق، پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پربلوچستان میں پاکستانی جھنڈے کو اتار کر آزاد بلوچستان کا جھنڈا لہرایا گیا اور بہت سے شہروں میں یوم سوگ بھی منایا جا رہا ہے، آخر موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل پر توجہ کیوں نہیں دیتی، بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، لوٹ کھسوٹ، اور قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔لیکن سیاستدانوں کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی، لگتا ہے جیسے ان کو پاکستان کی کوئی فکر ہی نہیں، پاکستان آگ میں جل رہا ہو یا باردو کے ڈھیر پر آچکا ہو، پاکستانی چاہے زندہ رہیں یا مریں، ہمیں کیا ہم تو اپنی تنخواہوں میں روز بروز اضافہ کروا رہے ہیں، اپنا اقتدار انجوائے کر رہے ہیں، ہمارا پانچ سالہ دورحکومت ہے، تب تک ہم اتنا مال بنا لیں گے کہ ہماری آئندہ آنے والی سات نسلیں بیٹھ کے سکون سے کھائیں گی، جب تک اقتدار ہے سمیٹتے رہو، لگے رہو، ایک ہی بار ملنا ہے اس لیے کھاتے جائو کھاتے جائو، اگر پیٹ بھر جائے پھر بھی کھاتے جائو، جیبوں میں بھر لو، سوئس بنکوں میں بھر لو، جائدادیں خرید لو، اور جب اقتدار کی یہ کشتی ڈوبے گی تو چپ کر کے سوٹزر لینڈ، دوبئی، لندن کا ٹکٹ کٹائیں گے، مال پہلے ہی بہت بھرا ہو گا بنک میں سو عیش کریں گے، پھر وہاں اپنا کاروبار سیٹ کر لیں گے، مزے ہی مزے، عیش ہی عیش

آزاد بلوچستان کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں 60افراد گرفتار

بلوچستان:کئی شہروں میں جشن آزادی کے بجائے یوم سوگ منایاگیا


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

3 Responses to کہیں بلوچستان ہم سے بچھڑ نہ جائے

  1. جس طرح کا حالات ہیں لگتا ہے ایک دن پاکستان کے چاروں صوبے چار ملک بن جائیں گے۔ اگر اب بلوچستان الگ ہوتا ہے تو باقی ماندہ ملک کی اقتصادی حالت بہت خراب ہو جائے گی کیونکہ بلوچستان یا تو گیس کی سپلائی بند کر دے گا یا بہت مہنگی دے گا۔
    حکومت تو ایک طرف حزب اختلاف اور عام آدمی تک بلوچستان کی آگ ٹھنڈی کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔

  2. Yasir Imran says:

    اور تیسرا فریق میڈیا، پریس ٹی وی
    یہ بھی بلوچستان کو نمائندگی نہیں دے رہے، بلوچستان میں اتنے بڑے بڑے واقعات ہورہے ہیں مگر عوام کو خبر بھی نہیں ، میں نے بہ مشکل کچھ خبریں ڈھونڈیں انٹرنیٹ پر، بہت کم اخبارات نے اس موضوع پر لکھا
    لگتا ہے یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہو رہا ہے جس میں میڈیا بھی شریک ہے اور حکومت بھی

    ادھر جناب عزت ماب مشرف صاحب فرماتے ہیں کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے سختی سے نمٹا جائے، حالانکہ پہلے بھی انہی سختیوں کی وجہ سے بلوچی عوام پاکستانیوں سے دور ہیں،

    میرے خیال میں یہ سخت خطرے کی علامت ہے، اگر بلوچستان میں اس تحریک نے زور پکڑا تو سندھ میں بھی ایسی مانگیں پیدا ہوں گی۔

  3. اللہ رحم کرے اور اس پاکستان کو کچھ نہیں ہو گا میرا ایمان ہے آج تک کوئی مائی کا لال اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکا ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s