پہلا ٹیسٹ میچ باآسانی ہار جانے کے بعد پاکستانی نالائق بیٹسمینوں کو پھر کوئی عقل نہیں آئی اور وہ پہلی اننگز میں صرف 90 رن بنا کر آوٹ ہو گئے، جن میں جناب یوسف صاحب جن کی ورلڈ رینکنگ ۱ ہے صرف ۱۰ رن بنا سکے، کپتان بھائی جو ۲۰۲۰ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں کہ اچھی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکیں ، اچھی ٹیسٹ اننگز کھیلتے ہوے صفر پر بولڈ ہو گئے، ھک ہا
سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلے اننگز کچھ اچھے انداز میں کھیلتے ہوے 240 رن بنائے اور پاکستان پر کچھ برتری حاصل کر لی، پاکستان کی دوسری اننگز میں شروع میں تو بلے باز کچھ اچھا کھیلتے نظر آے اور تیسرے دن میں لنچ ٹائم تک پاکستان نے 83 اورز میں 294 رن بنائے اور دو کھلاڑی آوٹ ہوے، جونہی لنچ ختم ہوا اور سری لنکا نے نئی گیند لی، وہیں سے پاکستانی بیٹسمینوں کی شامت آ گئ اور صرف 6 اوور مزید کھیل کر 90 اووروں میں 320 رن بنا کر سب چلتے بنے
نالائق کہیں کے
پاکستانی اننگ میں ایک قابل ذکر بات فواد عالم کے سینچری ہے ، انہوں نے 168 رن بنائے، کپتان صاحب نے 82، پہے ۳ بیٹسمینوں کے علاوہ کوئ بھی ۱۰ سے زیادہ رن نہ بنا سکا
اب میچ کا تیسرا دن ہے اور سری لنکا نے 40 رن بنا لیے ہیں اور ان کو جیتنے کے لیے 130 رن چاہیے اور ۱۰ کھلاڑی ابھی باقی ہیں اور ۲ دن بھی پڑے ہیں، یہ میچ بھی گیا
ویسے میرے بلاگ پر اردو آسانی سے پڑھی جا سکتی ہے کہ نہیں، کوئی مجھے بتائے گا؟
Nice post. You are invited to write for our website, pakistandesk.com so that more readers can read your write ups.
We welcome opinions from all sides: the majority, the dissenters, the contrarians.
You can contact me at pakistandesk@gmail.com
Regards
میچ تو پاکستان ہار بھی گیا۔ بدھو کہیں کے بالکل بچگانہ کھیل پیش کیا ہے سب نے۔
ہاں ہم سے تو اردو ٹھیک پڑھی جا رہی ہے۔
اردو صحیح پڑھی جارہی ہے۔
ہماری کرکٹ تیؐ کا سب سے بڑا المیہ ، اسکا غیر متوازی کھیل ہے۔ نہ جم کے کھیلے تو نوے رنز پہ ساری ٹییم بُک۔ ۔ جم گئیے تو فواد عالم اکیلا ہی شاندار سینچری۔
مستقل مزاجی کی بہت ضروت ہے ۔
میرا پاکستان کے محترم افضل صاحب نے ایک بہت اہم بات دریافت کی ہے ، انکے بقول۔۔سب سے بڑی خرابی ہماری اجتماعی کوشش کی بجائے انفرادی کوشش کی لگن ہے۔ اس کی وجہ دولت اور شہرت کا حصول ہے۔ اسے ختم کرنے کیلیے ہمیں انفرادی کوشش پر انعامات کم اور اجتماعی کوشش پر زیادہ دینے چاہئیں۔۔۔۔
یہ کلیہ ان کھلاڑیوں کے لئیے درست بیٹھتا ۔جو اپاکستان کی عزت سے بڑھ کر اپنے کیرئیر یا ذاتی اغراض کی فکر میں رہتے ہیں ۔ اور یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ اسی قومی ٹیم کی بدلوت چمکے ہیں اور انھیں ہر چیز بھول بھال کر اپنے ملک کے لئیے بہترین کھیل کھیلنا ہے۔
Love the new look, keep up the great work the number of visitors must have increased?.