
Sri Lanka won first test
پاکستانی کرکٹ ٹٰیم سری لنکا کے ہوم گراونڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام ہو گئی، سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز میں آسان ٹارگٹ دیا جو کہ پاکستانی ٹیم پورا کرنے میں ناکام رہی، پہلی اننگز کے سینچری بنانے وال محمد یوسف بھی کچھ نہ کر سکے اور ساری پاکستانی ٹیم 117 رن بنا کر آوٹ ہو گئی، یوں سری لنکن ٹیم یہ میچ 50 رن سے جیت گئی، ۲۰۲۰ جیتنے کے بعد شاید زیادہ ہی خوش ہو گئے تھے اسلیے پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کو تحفہ میں دے دیا ہو گا، نالائق کہیں کے
کل جب سری لنکن ٹیم کم رنز بنا کر واپس لوٹ گئی تو میں نے سوچا یہ میچ تو ایک تر نوالا ثابت ہو گا پاکستان کے لیے مگر وکٹ بھی کچھ اچھی نہیں تھی اسی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھی جلد آوٹ ہو گئی، میچ کا پورا سکور کارڈ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ٹیسٹ میچ جیتنا ایک بڑی کامیابی تصور کیا جاتا ہے، چونکہ ان کی تعداد بھی محدود ہوتی ہے، سری لنکا سے پہلے کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے جیتنے کی شرح زیادہ ہے، خیر ابھی موقع ہاتھ سے نکلا تو نہیں اگلے میچ میں بہتر کار کردگی دکھا کر جیت سکتے ہیں پاکستانی
Like this:
Like Loading...
Related
About Yasir Imran
Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
I can’t post anything on some of your pages, why?