پاکستان نے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا


مبارک ہو تمام خواتین و حضرات کو ، پاکستان کرکٹ ٹٰیم نے ماضی کے برعکس غلطی نہ دہراتے ہوے ایک عصاب شکن جنگ کے بعد ٹونٹی ٹونٹی کا فائنل سری لنکا سے جیت لیا

Shahid Afridi in 2020 World cup final

Shahid Afridi in 2020 World cup final

شاھد خان آفریدی نے اس جیت میں بھرپور کردار ادا کیا اور پچپن رنز سکور کیے، اوپنرز نے پاکستان کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور بعد میں شاھد آفریدی اور شعیب ملک نے ذمہ داری سے کام لیتے ہوے پاکستان کو جیت تک پہنچا دیا

سب کو بہت بہت مبارک

باقی تفاصل آپ کرک انفو کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں

بی بی سی پر یہ خبر کچھ اس طرح۔۔۔۔

انگلینڈ میں ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے ایک سو انتالیس رن مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے چالیس گیندوں پر چون رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کی شعیب ملک کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے چھہتر رن کی شراکت ہوئی۔ شعیب ملک چوبیس رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ اور سری لنکا کے تلک رتنے دلشن کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا۔ دلشن نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیس اووروں میں ایک سو اڑتیس رن بنائے ہیں۔ اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں سے تین کھلاڑی عبدالرزاق نے آؤٹ کیے۔ کامران اکمل اٹھائیس گیندوں پر سینتیس رن بنا کر جے سوریا کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سری لنکا کے کپتان سنگاکارا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے باون گیندوں پر چونسٹھ رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ میتھیوز نے چوبیس گیندوں پر پینتیس رن بنائے۔ کپتان سنگاکارا اور میتھیوز کے درمیان ساتویں وکٹ پر اڑسٹھ رن کی شراکت ہوئی۔

جے سوریا اور تلک رتنے دلشن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ تلک رتنے دلشن پہلے ہی اوور میں محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پہلے اوور میں کوئی رن نہیں بنا۔ میچ کے دوسرے اوور میں جہان مبارک عبد الرزاق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ چوتھے اوور میں رزاق کی گیند پر جے سوریا بھی بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے سترہ رن بنائے تھے۔ اس کے بعد مہیلا جے وردھنے بھی رزاق کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عمر گل نے چمارا سلوا کو آؤٹ کیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی تیرہویں وکٹ حاصل کی۔ اودانا کو شاہد آفریدی نے تیرہویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ کیا۔ تلک رتنے دلشن اب تک سری لنکا کے سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے تھے اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور بنایا تھا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف چھیانوے رن بنائے تھے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو اور سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا۔ اس سے پہلے اتوار کی صبح لارڈز ہی کے میدان میں خواتین کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ کلی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تھا۔ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے سوپر ایٹ راؤنڈ میں سری لنکا نے پاکستان کو ہرایا تھا جو دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور کے واقعے کے بعد پہلا میچ تھا جس میں سری لنکا کی ٹیم کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم

کامران اکمل، شاہ زیب حسن، شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، فواد عالم، عمر گل، سعید اجمل اور محمد عامر۔

سری لنکا کی ٹیم

سنتھ جے سوریا، تلکرتنے دلشن، کمارا سنگا کارا، مہیلا جے وردھنے، چمارا سلوا، جہان مبارک، اینجلو میتھیوز، اسورو اودانا، لیستھ ملنگا، مرلی تھرن اور اجنتھا مینڈس۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Sports, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

2 Responses to پاکستان نے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا

  1. Pingback: جون 2009ء کے بلاگز کا تجزیہ

  2. Pingback: جون 2009ء کے بلاگز کا تجزیہ | منظرنامہ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s