روائع المکتبات جدہ کا ایک واٹر پارک


بنیادی طور پر تو یہ کتابوں کی ایک بڑی دکان ہے مگر لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوے اسے میں بہت ساری دوسری سہولیات کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، ایک حصہ میں واٹرپارک بنایا گیا ہے جہاں پر مصنوعی طریقے سے سمندر جیسی پانی کی لہریں پیدا کرنے والا ایک تالاب بہت عمدہ منظر پیش کرتا ہے ، لوگ اسے میں تیرتے ہیں اور پانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ایک طرف بچوں کے لیے کم گہرے پانی والے دو تالاب ہیں جن میں کم عمر بچے کھیل سکتے ہیں

دوسری طرف ایک ایسا تالاب ہے جسے مصنوعی جنگل کی طرح کی شکل دی گئی ہے، اس کے اندر بہت ساری سلائیڈز بھی ہیں جہاں بچے اور بڑے یکساں لطف اٹھا سکتے ہیں، جب آپ اس میں داخل ہوتے ہیں تو پانی آپ پر ہر طرف سے برس رہا ہوتا ہے، پھر مخصوص وقت کے بعد سب سے اوپر لگی ہوئی ایک دیو ہیکل پانی سے بھری ہوئی بالٹی خود کار نظام کے تحت الٹ جاتی ہے اور پورا جنگل نما تالاب پانی پانی ہو جاتا ہے محاورے والا نہیں

اس جنگل نما تالاب کے ساتھ بڑی سلائیڈز نصب ہیں، جہاں چڑھنے کے لیے آپ کو چار منزلہ عمارت جتنی اونچائی تک سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں، اوپر ایک چبوترہ بنایا گیا ہے جہاں سے آپ سلائیڈ میں داخل ہو جائیں گے اور سلائیڈ آپ کو تیزی سے پھسلاتی ہوئی نیچے پانی کے ایک چھوٹے تالاب میں گرا دیتی ہے تا کہ آپ کو چوٹ نا لگے

واٹر پارک کے علاوہ آپ گھریلو اشیا اور فرنیچر بھی خرید سکتے ہیں عمارت کے اندرونی حصے میں اور بھی بہت ساری تفریح کی سہولیات موجود ہیں جن میں پانی کے تالاب تو نہیں مگربہت ساری کھیلیں ہیں جن سے آپ دل بہلا سکتے ہیں

یہاں میں نے اپنے موبائل کیمرہ سے لی گئی بہت ساری تصاویر لگائی ہیں ، امید ہے آپ کو پسند آئیں گی


میں نے واٹر پارک کے کچھ حصوں کی ویڈیو بھی یہاں شامل کی ہے۔

More related to this at my blog


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Pictures, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

5 Responses to روائع المکتبات جدہ کا ایک واٹر پارک

  1. Pingback: روائع المکتبات جدہ کا ایک واٹر پارک | Entertainment @ U Want 2 Know .Info

  2. Pingback: بارش کے بعد جدہ کی سڑکوں کا منظر | Yasir Imran Mirza

  3. بہت عمدہ….بھائی یاسر عمران! کیا آپ اس پارک کی لوکیشن بتا سکتے ہیں؟

    • Yasir Imran says:

      السلام علیکم جناب جواد خان صاحب یہ پارک شارع امیر سلطان پر واقع ہے اگر آپ مدینہ روڈ یا پھر ملک فہد روڈ سے شارع قریش پر کورنش کی سمت مڑ جائیں تو سیدھے چلتے چلتے آپ شارع امیر سلطان پر جا پہنچیں گے وہاں بالکل سامنے آپکو پارک نظر آ جائے گا۔ تاہم اسکے مرکزی دروازے پر پہنچنے کے لیے آپکو یو ٹرن لے کر آنا پڑے گا۔

      میرے بلاگ پر خوش آمدید، مجھے خوشی ہو گی اگر آپ آتے جاتے رہیں گے۔
      والسلام

  4. Pingback: Jeddah Photo Blog – Photography of Jeddah city | Yasir Imran Mirza

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s