ریسل مینیا کے شاندار مقابلے، فاتحین اور معرکے


اتوار6اپریل کی رات ریلائنٹ سٹیڈیم ہوسٹن میں ہونے والے ریسل مینیا ۲۵ کے مقابلوں میں ریسلنگ کی دنیا کے شاندار مقابلے دیکھنے میں  آئے، ریسل مینیا ہر سال ہونے والے ریسلنگ کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلوں کا نام ہےwrestlemania-25

 

عظیم ریسلر انڈر ٹیکر کا مقابلہ شان مائیکل سے ہوا، یاد رہے کے انڈر ٹیکر اب تک ایک بار بھی شان مائیکل کو نہیں ہرا سکے۔ یہ ریسل مینیا کا اہم ترین مقابلہ شمار کیا جا رہا تھا، یہ مقابلہ ۴۰ منٹ تک جاری رہا، پورے مقابلے کے دوران تماشایوں کا تجسس عروج پر رہا، پھر شان مائیکل نے اپنا مشہور داؤ جو کہ جبڑے پر لات رسید کرنا ہے استعمال کیا اور انڈر ٹٰیکر نیچے گر گئے، پھر شان مائیکل اس کو اپنی جیت خیال کرتے ہوے اوپر سے چھلانگ لگانے کے لیے رسیوں پر چڑھے تو انڈر ٹیکر نے انہیں ہوا میں ہی پکڑ لیا اور شان کو اپنی ٹانگوں کے بیچ الٹا کر کے ان کا سر فرش پر دے مارا جو مقابلے کا اختتام ثابت ہوا اور یوں انڈر ٹیکر مسلسل سترھویں بار یہ مقابلہ جیت گئے

دیگر مقابلوں میں کرس جریکو کا مقابلہ4  عظیم ریٹائرڈ ریسلروں سے ہوا جس میں کرس جریکو نے اپنی خوب بے عزتی کروائی, اسی طرح ٹرپل ایچ نے اپنا مقابلہ رینڈی اورٹن سے جیت لیا، جان سینا نے اپنا مقابلہ بگ شو سے اور رے میسٹریو نے اپنا مقابلہ جے بی ایل سے جیتا۔ جان سینا اپنا مقابلہ جیتنے کے بعد عالمی چیمپین بن گئے ہیں, منی ان دا لیڈر مقابلے میں سی ایم پنک نے مارک ہنری پر فتح حاصل کی

 


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Sports, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s