
Bangladesh Cricket
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05مارچ 2009 ء)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کر دیا ہے ۔دورے میں پاکستان کو دو ٹوئنٹی 20 اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلنے تھے ۔لاہور میں سری لنکن ٹیم کے ساتھ گزشتہ دنوں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستانی ٹیم کا دورہ منسوخ کیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سیکیورٹی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہیں ۔