بھکر میں خود کش حملہ ، 20 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ۔اپ ڈیٹ


٭۔ ۔ ۔ بھکر میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی کے ڈیرہ پر خود کش حملہ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے، رشید اکبر نوانی کو بھی زخمی ہونے پر ہسپتال پہنچادیا گیا

٭۔ ۔ ۔ ڈیرہ پر عید ملن اور کھلی کچہری کے اجتماع میں خود کش حملہ آور نے ڈیرہ کے برآمدے میں قدم رکھتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

بھکر ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی کے ڈیرہ پر خود کش حملہ میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور رشید اکبر نوانی سمیت 35 کے قریب زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد رشید اختر نوانی کے ڈیرہ پر کھلی کچہری اور عید ملن اجتماع میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی کے ڈیرہ پر عید ملنے اور رکن قومی اسمبلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے 250، 300 کے قریب افراد موجود تھے جبکہ اس موقع پر رشید اکبر نوانی کرسی پر بیٹھے ان سے بات چیت کر رہے تھے کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک درمیانے قد کا آدمی جس نے چھوٹی چھوٹی داڑھی بھی رکھی ہوئی تھی اچانک ڈیرہ میں داخل ہوا اور برآمدے میں قدم رکھتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ جس سے متعدد افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ اجتماع میں موجود کئی لوگوں کے جسم کے لوٹھڑے اڑ گئے جبکہ حملہ آور سمیت دو افراد کے سر بھی موقع سے ملے ہیں ۔ رشید اکبر نوانی جو زیادہ زخمی نہیں ہوئے کو دیگر زخمیوں سمیت سول ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ واقع کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔

Source: http://newsurdu.net/2008/10/bhakkar-blast/


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News, Urdu and tagged , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s