اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ سے سب سے شدید خودکش دھماکہ


اسلام آباد میں پارلیمنٹ ،وزیراعظم ہاوٴس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام۔ بارود سے بھرا ٹرک میریٹ ہوٹل سے ٹکرا دیا گیا۔غیر ملکیوں سمیت سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ۔عمارت کا زیادہ تر حصہ مکمل طور پر تباہ:

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2008ء)اسلام آباد میں غیر ملکی ہوٹل میریٹ میں خودکش کار بم حملہ سے غیر ملکیوں سمیت100سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ200سے زائد افراد ابھی تک عمارت میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اب تک غیر ملکیوں سمیت60افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اُردو پوائنٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اداروں کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج پارلیمنٹ ہاوٴس اور وزیراعظم ہاوٴس کی عمارت پر خودکش حملہ کی اطلاعات تھی جہاں سیکورٹی سخت ہونے کے باعث خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ہوا ٹرک میریٹ ہوٹل کی عمارت سے ٹکرا دیا عمارت کے منہدم ہونے سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے عمارت کو آگ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پہلے ایک چھوٹی گاڑی میریٹ ہوٹل کے دروازے سے ٹکرائی گئی جس کے بعد ایک بارود سے بھرا ہوا ٹرک ہوٹل میں داخل ہو گیا جسے بعد میں دھماکہ کر کے اُڑا دیا گیا۔دھماکے کے وقت ہوٹل میں ایک سفارتخانے کا افطار ڈنر جاری تھاجس میں تمام مسلمان ملکوں کے سفارتکار شریک تھے۔جن کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ خودکش دھماکہ پاکستان کی تاریخ سے سب سے شدید بم دھماکہ تھا۔اس حملہ میں 1000کلو گرام تک بارود استعمال کیا گیا۔اس سے قبل لاہور میں ایف آئی اے کی بلڈنگ پر ہونیوالے خودکش کار بم حملے میں 60کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے یہ بم دھماکہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے شدید دھماکہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت وزیراعظم ہاوٴس میں افطار ڈنر جاری تھا جس میں وزیراعظم گیلانی،وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ سمیت اعلیٰ حکام کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔دھماکے کی شدت کئی کلومیٹر تک محسوس کی گئی اور قریبی متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے فوراً بعد راولپنڈی اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کو بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ صوبہ سرحد سے آنیوالی ٹریفک کو اٹک پل کے قریب روک دیا گیا جس سے وہاں ٹریفک کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔

20/09/2008 20:27:19 : وقت اشاعت

Pictures source: urdupoint.com and BBCUrdu.com

میریٹ ہوٹل خودکش دھماکہ پاکستانی11\9ہے،وفاقی وزیر قانون:

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2008ء)وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے میرٹ ہوٹل میں بم دھماکے کو پاکستان کا 9/11قرار دیاہے ۔میرٹ ہوٹل کے باہر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے قوم سے اپیل کی وہ متحد ہوجائیں اور دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیں۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے 18اکتوبر یاد آرہاہے جب بے نظیر بھٹو پاکستان آئی تھیں اور ایسا ہی دھماکہ کیاگیاتھا۔وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ یہ واقعہ افطار کے وقت ہوا ہے اور دہشت گردوں نے اس وقت کا فائدہ اٹھایاہے ۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔

20/09/2008 23:19:13 : وقت اشاعت

Source: Urdupoint.com


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News, Urdu and tagged , , , , , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s