بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ صدر اور وزیراعظم کو پیش کردی


مشیر داخلہ نے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ صدر اور وزیراعظم کو پیش کردی،حملہ خود کش تھا واقعہ میں ملوث عناصر اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں  رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو:

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2008ء)وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمان ملک نے ہفتے کو اسلام آباد کے فائیوسٹار ہوٹل میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیانی کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی جبکہ مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کرنے والے عناصر اسلام اور پاکستانی حلقوں کے دشمن ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام کو اسلام آباد کے فائیو سٹار میریٹ ہوٹل میں ہونے والی دہشت گردی کے بد ترین واقعہ کے بعد مشیر برائے داخلہ نے صدر اور وزیراعظم دونوں کواس واقعہ کی ابتدائی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں دو گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں جبکہ بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی استعمال کیاگیا۔ انہوں نے دونوں اعلی قیادت کو بتایا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی ہلاک ہوئے ہیں جن کی مکمل تصدیق وزارت داخلہ حاصل کر رہی ہے۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اس واقعہ کی مفصل رپورٹ جلد ازجلد بھجوائی جائے اور اس واقعہ میں ملوث جو بھی عناصر ہیں ان کو بے نقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دریں اثناء رحمان ملک نے جائے وقوعہ اور اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر اسلام آباد اور پاکستان کے دشمن ہیں کیونکہ کوئی بھی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کواس طرح نہیں مار سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ان میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے اور وہ بے گناہ شہری ہیں اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ میریٹ ہوٹل میں ہونیوالا حملہ خود کش تھا اور اس کی مفصل رپورٹ پر میڈیا کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا جائیگا۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News, Urdu and tagged , , , , , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s