گوگل دس سال کا ہوگیا


گوگل دس سال کا ہوگیا

Google is 10 years now

انٹرنیٹ کی دنیا کا سرکردہ سرچ انجن گوگل اپنی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ . گوگل نامی سرچ انجن کا خیال کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم لیری پیج کے ذہن میں سنہ 1996 میں آیا تھا اور اس خیال کو عملی جامہ پہنچانے میں انہیں ساتھی طالبعلم سرجی برن کی مدد حاصل رہی۔

مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج سے ٹھیک دس برس قبل سات ستمبر 1998 کو’گوگل انکارپوریٹڈ‘ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک علاقے میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔ دس برس گزر جانے کے بعد آج گوگل ایک سو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً انیس ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔

سنہ 2001 کے بعد سے گوگل نے متعدد کمپنیوں کو خرید کر مرکزی کمپنی میں ضم کیا ہے۔ 2004 میں گوگل نے’ کی ہول‘ نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ ’گوگل ارتھ‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ دو برس بعد گوگل نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یو ٹیوب‘ خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔ گوگل کو روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں انٹرنیٹ صارفین بلاگنگ، ای میل، خریداری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم جہاں گوگل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے وہیں اس کے ناقدین اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ بات باعثِ فکر ہے کہ یہ کمپنی اپنے پاس موجود لوگوں کی ذاتی معلومات کو کس کس طرح استعمال کر سکتی ہے۔

Article Source: BBC Technology News


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu, Web and tagged , , , . Bookmark the permalink.

2 Responses to گوگل دس سال کا ہوگیا

  1. This is a BBC Urdu article. Don’t c&p without reference.

  2. Yasir Imran says:

    Sorry brother I just forgot🙂
    I just edited the post

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s