Zardari Elected as President


Asif Ali Zardari got the maximum votes in President election. See the urdu article.

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب، پنجاب کے علاوہ تمام صوبائی اسمبلیوں میں کامیاب۔آج حلف اٹھانے کا امکان۔اپ ڈیٹ:

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2008ء)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے چار سو انتالیس رکنی ایوان میں آصف علی زرداری نے دو سو اکیاسی ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ یہاں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نے ایک سو گیارہ اور مشاہد حسین سید نے چونتیس ووٹ حاصل کیے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں مجموعی طور پر چار سو چھتیس ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، دس ووٹ مسترد کردیئے گئے ۔ سرحد اسمبلی میں ایک سو چوبیس ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، چار ووٹ مسترد کر دیئے گئے ۔ آصف علی زرداری نے یہاں سے ایک سو سات ووٹ حاصل کیے ، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نے دس اور مشاہد حسین سید تین ووٹ حاصل کرسکے ۔ سرحد اسمبلی میں انتخابی قواعد کی کئی بار خلاف ورزی کی گئی جس پر پریزائڈنگ آفیسر جسٹس طارق پرویز نے ارکان کو تنبیہ کی۔ ایک موقع پر پریذائڈنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی شیرپاؤ کی رکن نرگس ثمین کی جانب سے بیلٹ پیپر ظاہر کرنے پر پولنگ روک دی تاہم کچھ دیر بعد پولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ بلوچستان اسمبلی کے تریسٹھ ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا ، دو ارکان غیر حاضر رہے ۔ یہاں آصف علی زرداری نے انسٹھ ووٹ حاصل کیے ۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے دو اور مشاہد حسین سید نے بھی دو ووٹ حاصل کیے ۔ پنجاب میں ایک سو تئیس اراکین نے آصف زرداری کے حق میں ووٹ ڈالے ۔ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کو دو سو ایک ارکان نے ووٹ دیا (ق) لیگ کے مشاہد حسین کو پنجاب میں چھتیس ارکان نے ووٹ دیے ۔ سندھ اسمبلی کے ایک سو چھیاسٹھ میں سے ایک سو تریسٹھ ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہاں آصف علی زرداری نے ایک سو باسٹھ ووٹ حاصل کیے ۔ ایک ووٹ مسترد کردیاگیا ۔ سندھ اسمبلی میں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی اور مشاہد حسین سید کوئی ووٹ نہ حاصل کرسکے ۔ صدارتی انتخاب میں سینیٹ ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ صدارتی الیکشن خفیہ رائے شماری کے تحت بیلٹ پیپر کے ذریعے ہو ا۔ قومی اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر قاضی محمد فاروق نے ریٹرننگ آفیسر ۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے پریزائڈنگ آفیسرز کی خدمات انجام دیں۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News and tagged , , , , , . Bookmark the permalink.

One Response to Zardari Elected as President

  1. ماوراء says:

    مبارک ہو۔ اب چاچو جانے کیا گل کھلائیں گے۔🙂

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s