مائکروسافٹ ونڈوز خاتمے کی طرف؟


مائکروسافٹ ونڈوز خاتمے کی طرف؟

Microsoft Windows

Microsoft Windows

مائکروسافٹ نے ایک ایسے سافٹ ویئر کی ریسرچ کا کام شروع کر دیا ہے جو ونڈوز کو ریٹائر کر کے اس کی جگہ لے سکتا ہے۔ میدوری نامی اس نئے پروگرام میں مائیکرو سافٹ کے پرانے پروگرام کے مقابلے زبردست تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نیا پروگرام انٹرنیٹ پر مرکوز ہے اور اس میں ونڈوز کے صرف ایک کمپیوٹر پرانحصار کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے اس قدم کو ان کے حریف کمپنیوں کی جانب سے شروع کیے گئے ’ ورچیولائزیشن‘ یعنی ایسا آپریٹنگ سسٹم جو ایک سے زيادہ کمپیوٹر پر کام کر سکے ، کے جواب میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس قدم سے ان دنوں کمپیوٹر کی دنیا میں پیش آنے والی دقتوں کا حل نکالنے میں بھی مدد ملے گی۔ حالانکہ میدوری کا ذکر پہلے بھی کیا جا چکا ہے لیکن اب سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ٹائمز کی جانب سے مائیکروسافٹ کے اندرونی دستاویزات کا جائزہ لیے جانے کے بعد اس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔تیزی سے بدلتی ہوئی کمپیوٹر کی دنیا کا سامنا کرنے کے لیے ایسا مانا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ نے میدوری پر کام شروع کر دیا ہے۔

ونڈوز نے اس وقت کمپیوٹر کی دنیا میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی جب لوگ اپنا کام کرنے کے لیے صرف ایک مشین کا استعمال کیا کرتے تھے۔ سائٹرکس پروڈکٹس کے یوروپئین ڈائریکٹر ڈیو اوسٹن بتاتے ہیں ’ کمپیوٹر کی مشین میں موجود ہارڈ ڈسک میں آپریٹنگ سسٹم لوڈ کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے وہ مشین سے مضبوطی سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔‘ ان کے مطابق آج کل جس طرح لوگ چلتے پھرتے کمپیوٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔

میدوری کے بارے میں مائیکروسافٹ سے بی بی سی کی جانب سے پوچھے کے سوال پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے’میدوری ان پروجیکٹس میں سے ایک ہے جس پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں اتنی جلدی بات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔‘موجودہ دور میں کمپیوٹر کے ورچیولائزیشن کے بارے میں ورچیولائزیشن کی ابھرتی ہوئی پروڈکٹس اینڈ مارکٹس کے نائب صدر دان چو کا کہنا ہے ’بعض ورچیول مشینوں نے ونڈوز کمپیوٹر کی طرح کام کیا لیکن اب اس قسم کی مشینیں مخصوص صنعت اور ادارے کے کام ہی آ رہی ہیں۔‘ان کا مزید کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز کے لیے عائد لائسنس کے سبب ورچول مشین کے کام کرنے پر اثر پڑتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ونڈوز کو اسی فیصد آمدنی ایک نیے کمپیوٹر کو فروخت کیے جانے سے ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ونڈوز مستقبل میں اپنی اہمیت کھو دیتا ہے تو مائیکرو سافٹ اپنی آمدنی کہاں سے کرے گا؟

Shared from BBC Urdu


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu and tagged , , , , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s