ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ پاکستان


Dr. Afia Siddiqui

Dr. Afia Siddiqui


پاکستان کا امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ ۔ڈاکٹر عافیہ کے ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے ، وہ تشویش ناک حالت میں ہیں ،وکلاء ٹیم کی با ت چیت:

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27اگست2008 )پاکستان نے امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بچوں کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے ۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکی حکام کو خط لکھا ہے جس میں ڈاکٹر عافیہ کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے اور ان کے بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے تین بچوں کو حکومت پاکستان کے حوالے کیاجائے اور انہیں بہترطبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

جبکہ ڈاکٹرعافیہ کے وکیل کاکہناہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔خط میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ڈاکٹرعافیہ سے ان کے وکلا ء کی ملاقات سے قبل اور بعد ڈاکٹرعافیہ کی جسمانی تلاشی کا سلسلہ بندکیاجائے وہ ایک خاتون ہیں اور اس سے توہین کا پہلونکلتاہے۔خط میں یہ بھی کہاگیاہے کہ میڈیارپورٹس کے مطابق عافیہ صدیقی کے تین بچے امریکی تحویل میں ہیں اس صورت میں انہیں پاکستان کے حوالے کیاجائے۔ڈاکٹرعافیہ کادفاع کرنے والی وکلا کی ٹیم کے رکن سلیم رضوی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وکلا ٹیم کی سربراہ الزبتھ فرینک نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد بتایاہے کہ ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے اور وہ تشویش ناک حالت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی ڈاکٹرعافیہ کوبہترطبی سہولیات دلوانے کے لیے کوششیں کررہی ہے اورپاکستان سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹرزنے رضاکارانہ طورپر ڈاکٹرعافیہ کو طبی سہولیات دینے بھی کا اعلان کیاہے حسین حقانی نے اس حوالے سے پہلے بھی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایک خط لکھا تھا جس میں ڈاکٹر عافیہ کو طبی سہولتوں کی عدم فراہمی پر تشویش ظاہر کی گئی تھی ۔


27/08/2008 14:51:40 : وقت اشاعت


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News and tagged , , , , , , . Bookmark the permalink.

2 Responses to ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ پاکستان

  1. sayyam says:

    salaaam
    I really am very much dipresed to read all these, its a saying key agar app mein galat kam ko rokney key hhimat na ho tu dil sey bura jano aur yeh eman ka kam taren darja hey.
    well in case of curent world we just think for only 1 or 2 min for problems of others and dam care about these after then, wot a selfish world in which we are.

  2. Yasir Imran says:

    Sayyam brother,
    Welcome to my blog, yes you are right, infect world is gone selfish now a days. We should pray that Dr. Afia come back to her home safely

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s